Jasarat News:
2025-11-19@02:29:04 GMT

بزرگ شہریوں کا دن، نادرا کا بڑی سہولتوں کا اعلان

اشاعت کی تاریخ: 2nd, October 2025 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

اسلام آباد (صبا ح نیوز) بزرگوں کے عالمی دن پر نیشنل ڈیٹابیس رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے ملک بھر کے بزرگ شہریوں کیلیے بڑی سہولتوں کا اعلان کر دیا ہے۔ شناختی کارڈ سمیت دیگر دستاویزات کے لے نادرا دفاتر آنے والے بزرگ شہریوں کو وہیل چیئر فراہم کی جائے گی اور انہیں ٹوکن لینے کے بعد قطار میں انتظار کے بغیر ترجیحی بنیادوں پر شناختی دستاویرات بنوانے کی سہولت فراہم کی جائے گی۔اس سے قبل نادرا کی جانب سے 60 سال عمر ہونے پر شہریوں کو تاحیات میعاد کے ساتھ نیا شناختی کارڈ جاری کیا جاتا ہے۔ تاہم اب 55 سال عمر ہونے پر انہیں تاحیات میعاد کے ساتھ نیا شناختی کارڈ جاری کیا جائے گا۔بزرگ شہریوں کو یہ سہولت بھی فراہم کر رہا ہے کہ اگر وہ بیماری کے باعث نادرا کے دفتر نہ آ سکیں اس کے علاوہ اگر وہ بیماری کے باعث دفتر نہ آ سکیں تو نادرا کے نمائندے کو گھر پر بلوا کر شناختی دستاویزات بنوا سکتے ہیں۔

خبر ایجنسی سیف اللہ.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: بزرگ شہریوں

پڑھیں:

ایران کا بھارتی شہریوں کیلئے ویزا فری انٹری بندکرنےکا اعلان

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

ایران نے بھارتی شہریوں کے لیے ویزا فری انٹری ختم کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت اور ایران کے درمیان سفری ضوابط میں اہم تبدیلی کی گئی ہے، جس کے تحت ایران نے بھارتی شہریوں کو ملنے والی یکطرفہ ویزا فری سہولت بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق یہ فیصلہ ان متعدد واقعات کے بعد کیا گیا ہے جن میں بھارتی شہریوں کو جعلی ملازمتوں یا دوسرے ممالک تک غیرقانونی طور پر پہنچانے (ڈنکی روٹ) کے جھانسے میں ایران بلایا گیا، جہاں پہنچنے پر کئی افراد کو اغوا کرکے تاوان طلب کیا گیا۔

بھارتی وزارتِ خارجہ کے بیان کے مطابق ایسی شکایات سامنے آنے کے بعد ایران نے عام بھارتی پاسپورٹ رکھنے والوں کے لیے ویزا چھوٹ کی سہولت 22 نومبر سے معطل کر دی ہے۔

وزارتِ خارجہ کا کہنا ہے کہ ایران نے یہ اقدام جرائم پیشہ گروہوں کی جانب سے اس سہولت کے غلط استعمال کی روک تھام کے لیے اٹھایا ہے۔

اب 22 نومبر سے بھارت کے عام پاسپورٹ ہولڈرز کو ایران میں داخلے یا وہاں سے گزر کر تیسرے ملک جانے کے لیے پیشگی ویزا حاصل کرنا لازمی ہوگا۔

ویب ڈیسک مقصود بھٹی

متعلقہ مضامین

  • جاپان کا پاکستان کیلیے 3.5 ملین ڈالر پولیو گرانٹ کا اعلان
  • نادرا کارڈ سینٹر ویب سائٹ پر خدمات اورملازمتوں کی فراہمی کا دعویٰ، اتھارٹی کا اہم بیان سامنے آگیا
  • ایران کا بھارتی شہریوں کیلئے ویزا فری انٹری بندکرنےکا اعلان
  • پی ٹی اے نے ’سم‘ سے متعلق شہریوں کو خبردار کردیا
  • خبردار! نادرا کے نام پر چلنے والی جعلی ویب سائٹ بے نقاب
  • نادرا کارڈ سینٹر نامی جعلی ویب سائٹ سے متعلق شکایت جمع
  • صوفی بزرگ سید انور شاہ کا 65واں عرس، ضلع گھوٹکی میں عام تعطیل کا اعلان
  • ڈی آئی جی کا ای چالان جرمانوں میں کمی سے انکار، نمبر پلیٹ چھپانے والوں کے خلاف کارروائی کا اعلان
  • دہشت گردی خاتمہ کیلئے گاڑیوں پر شناختی نمبرز، ایم ٹیگ ضروری: عطا تارڑ
  • نادرا نے گھر بیٹھے بائیومیٹرک تصدیق کرانے کی بڑی سہولت فراہم کردی