تلہار: پہلی تاریخ آتے ہی بینکوں نے پنشن کارڈ لنک بند کردیے
اشاعت کی تاریخ: 2nd, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
تلہار (نمائندہ جسارت) تلہار میں یکم تاریخ ہوتے ہی بینکوں نے EOBI پنشن کارڈز کے لنک بند کر دیے، بزرگ پنشنرز پریشان۔ تفصیلات کے مطابق. تلہار شہر میں ہر ماہ کی یکم تاریخ آتے ہی مختلف بینکوں جن میں سرفہرست حبیب بینک، سنہری بینک اور بینک الحبیب سمیت مختلف بینکوں نے EOBI پنشن کارڈز کے لنک جودساختہ طور پر بند کر دییجاتے ہیں جس کے باعث بزرگ ریٹائرڈ ملازمین سخت پریشانی کا شکار ہو جاتے ہیں مقامی پنشنرز کا کہنا ہے کہ ہر ماہ کی پہلی تاریخ کو بینکوں کی سروس جان بوج سست کردی ل جاتی ہے یا EOBI پنشن کارڈز کے لنک بند کر دیے جاتے ہیں تاکہ کم سے کم کیش رقم آئے ٹی ایم مشین سے نکالی جاسکے جس کی وجہ سے ہمیں مجبوراً کرایہ خرچ کر کے دیگر شہروں ماتلی یا بدین کا رخ کرنا پڑتا ہے تاکہ وہاں کی آئے ٹی ایم مشین سے اپنی پنشن کی رقم نکلوا سکیں متاثرہ پنشنرز نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ہمارے ساتھ ہونے والے اس ناروا سلوک کا نوٹس لیا جائے اور متعلقہ بینک عملے کے خلاف فوری کارروائی کی جائے تاکہ بزرگ شہریوں کو درپیش حصول پینشن کی مشکلات کا ازالہ ہو سکے۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
پنجاب کی تاریخ میں پہلی بار سموگ کے خاتمے کیلئے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال
وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر اینٹی سموگ گن کی جدید ٹیکنالوجی کا استعمال شروع کر دیا گیا ہے، جدید اینٹی سموگ گن کے ذریعے پانی کے چھوٹے چھوٹے قطروں کی پھوار فضا میں برسائی جاتی ہے، اس پانی کی پھوار سے فضا میں موجود آلودگی اور مٹی کے ذرات کو صاف کیا جاتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پنجاب کی تاریخ میں پہلی بار سموگ کے خاتمے کیلئے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال شروع کر دیا گیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر اینٹی سموگ گن کی جدید ٹیکنالوجی کا استعمال شروع کر دیا گیا ہے، لاہور شہر کے مختلف علاقوں میں اینٹی سموگ گن کے باضابطہ استعمال کا آغاز ہوگیا ہے۔ اس موقع پر اے آئی سے جڑے جدید موسمیاتی نظام کی مدد سے اینٹی سموگ گن کی افادیت کا بھی جائزہ لیا گیا، وزیراعلیٰ نے پنجاب کے علاقوں میں سموگ کے مسئلے پر قابو پانے کیلئے دیگر اقدامات کے ساتھ ساتھ جدید مشینری بھی فراہم کی۔
جدید اینٹی سموگ گن کے ذریعے پانی کے چھوٹے چھوٹے قطروں کی پھوار فضا میں برسائی جاتی ہے، اس پانی کی پھوار سے فضا میں موجود آلودگی اور مٹی کے ذرات کو صاف کیا جاتا ہے، یہ جدید مشین بھارت چین سمیت دیگر ممالک میں بھی سموگ میں کمی لانے کیلئے استعمال کی جا رہی ہے۔ 15 اینٹی سموگ گنز مقامی طور پر تیار کی گئی ہیں ان گنز کا اب باضابطہ طور پر استعمال کا آغاز کر دیا گیا ہے جبکہ 5 اینٹی سموگ گنز تیاری کے مرحلے میں ہیں، یہ جدید گنز فضائی آلودگی پر قابو پانے کے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے مشن کی ایک اہم کڑی ہیں، ان سے سانس اور پھیپھڑوں کی بیماریوں پر قابو پانے میں بھی مدد ملے گی۔