شمالی اور جنوبی وزیرستان میں کرفیو نافذ
اشاعت کی تاریخ: 8th, August 2025 GMT
شمالی وزیرستان:
خیبرپختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان میں 9 اگست کی صبح 5 بجے سے سوموار 10 اگست کی شام 7 بجے اور جنوبی وزیرستان کی تحصیل برمل میں 9 اگست کو کرفیو نافذ کر دیا گیا اور ڈپٹی کمشنر نے نوٹیفیکیشن بھی جاری کر دیا۔
شمالی وزیرستان کے ضلع بھر میں کرفیو کے نفاذ سے متعلق جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ کرفیو کے دوران عوام سڑکوں سے دور رہیں۔
کرفیو کے حوالے سے کہا گیا کہ اس دوران سیکیورٹی فورسز کی نقل و حمل رہے گی اور کرفیو کا مقصد فورسز کی نقل و حمل کے دوران شرپسندوں کی کسی بھی کارروائی میں شہریوں کی جانوں اور سیکورٹی فورسز کو محفوظ بنانا ہے۔
مزید بتایا گیا کہ اس دوران صرف ناگزیر صورت میں متعلقہ ضلعی یا سیکیورٹی فورسز حکام کی اجازت سے اصل شناختی دستاویزات پیش کرنے پر نقل و حرکت کی اجازت دی جائے گی۔
جنوبی وزیرستان میں 9 اگست کو کرفیو
دوسری جانب ڈپٹی کمشنر کی سفارش پر 9 اگست 2025(بروزہفتہ) کو صبح 6 بجے سے شام 7 بجے تک ضلع جنوبی وزیرستان لوئر کی تحصیل برمل میں کرفیو نافذ رہے گا۔
نوٹیفکیشن میں بتایا گیا کہ کرفیو کے دوران ہر قسم کی نقل و حرکت پر مکمل پابندی ہوگی اور مذکورہ حدود میں تمام بازاراورمارکیٹس بند رہیں گے۔
شہریوں سے کہا گیا ہے کہ مندرجہ ذیل راستوں پر داخلہ سختی سے منع ہے:
▪ خمرنگ-رغزئی - شولام تا وانا
▪وانا-تیارزہ گیٹ-کرب کوٹ-تنائی - عزیز آباد چوک تا درگئی پل
انتظامیہ کی جانب سے اہم ہدایت جاری کی گئی ہیں کہ صرف ایمرجنسی کی صورت میں پولیس یا سیکیورٹی فورسز کی اجازت کے ساتھ، شناختی کارڈ اور کاغذات جمع کروا کر سفر جاری رکھا جا سکتا ہے۔
اسی طرح سیکیورٹی فورسز کی گاڑی دیکھ کر گاڑی کو 100 میٹر فاصلے پر سڑک سے نیچے اتار لیا جائے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: جنوبی وزیرستان سیکیورٹی فورسز کرفیو کے فورسز کی
پڑھیں:
شمالی کوریا جلد ایٹمی تجربہ کرسکتا ہے: دفاعی خبر ایجنسی کا دعویٰ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
جنوبی کوریا کی دفاعی ایجنسی نے دعویٰ کیا ہے کہ اگر کم جونگ ان فیصلہ کرتے ہیں تو شمالی کوریا بہت جلد جوہری تجربہ کرسکتا ہے۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق جنوبی کوریا کی ڈیفنس انٹیلی جنس ایجنسی کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ اُن اگر فیصلہ کرتے ہیں تو شمالی کوریا کچھ ہی عرصے میں ملک کی Punggye-ri جوہری تجربہ گاہ میں جوہری تجربہ کرسکتا ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہےکہ شمالی کوریا روس کی تکنیکی مدد سے اضافی جاسوس سیٹلائٹ لانچ کرنے کی تیاری بھی کرتا دکھائی دے رہا ہے تاکہ وہ ایسے سیٹلائٹ حاصل کر سکے جن کی صلاحیت موجودہ سیٹلائٹس سے بہتر ہو۔
خیال رہے کہ شمالی کوریا اب تک 6 دفعہ جوہری تجربہ کرچکا ہے اور شمالی کوریا نے سب سے آخری جوہری تجربہ سال 2017 میں کیا تھا۔