سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع ژوب میں بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الخوارج کے مزید 3 ارکان کو ہلاک کر دیا، آئی ایس پی آر
اشاعت کی تاریخ: 12th, August 2025 GMT
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اگست2025ء) سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع ژوب میں کلئیرنس کی کارروائی کے دوران بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الخوارج کے مزید 3 ارکان کو ہلاک کر دیا ہے ، چار روز میں پاک افغان سرحد پر دراندازی کےخلاف آپریشن میں ہلاک خوارج کی تعداد 50 ہوگئی ہے۔
(جاری ہے)
منگل کو آئی ایس پی آر سے جاری بیان کے مطابق 7 سے 9 اگست کے دوران ضلع ژوب کے علاقے سمبازہ میں سکیورٹی فورسز نے کامیاب کارروائیوں کے دوران 47خوارج کو جہنم واصل کیا ، 10 اور 11 اگست کی درمیانی رات، پاک افغان سرحد کے ساتھ سمبازہ کے آس پاس کے علاقوں میں کلئیرنس آپریشن کیا گیا۔
آپریشن کے دوران، تین مزید ہندوستانی سپانسر شدہ خوارج کو ہلاک دیا گیا۔ ہلاک ہونے والے خوارج سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد ہوا ہے۔ چار روز میں پاک افغان سرحد پر دراندازی کےخلاف آپریشن میں ہلاک خوارج کی تعداد 50 ہوگئی۔ سکیورٹی فورسز ملک کی سرحدوں کو محفوظ بنانے اور پاکستان کے امن، استحکام اور ترقی کو سبوتاژ کرنے کی کوششوں کو ناکام بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے سکیورٹی فورسز کے دوران
پڑھیں:
بنوں، سی ٹی ڈی نے فتنہ الخوارج کے انتہائی مطلوب 2 ٹارگٹ کلرز ہلاک کردیے
کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے فتنہ الخوارج کے انتہائی مطلوب 2 ٹارگٹ کلرز کو ہلاک کردیا۔
سی ٹی ڈی نے بنوں میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی اور فتنہ الخوارج کے 2 ٹارگٹ کلرز ہلاک کردیے۔
سی ٹی ڈی ترجمان کے مطابق ہلاک دہشت گردوں سے کلاشنکوف، پستول، ہینڈ گرینیڈ، موبائل فونز اور کالعدم تنظیم کے کارڈز برآمد ہوئے ہیں۔
ترجمان کے مطابق دہشت گردوں کے دیگر 2 ساتھی رات کی تاریکی میں فرار ہوئے ہیں، جن سے متعلق سرچ آپریشن جاری ہے۔