تصویر بشکریہ آئی ایس پی آر

ژوب کے علاقے سمبازہ میں سیکیورٹی فورسز نے آپریشن کے دوران مزید 3 بھارتی حمایت یافتہ خوارج کو ہلاک کر دیا۔

انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق 7 تا 9 اگست کو ژوب میں کارروائیوں کے دوران 47 خوارج مارے گئے تھے، 4 روزہ انسدادِ دراندازی آپریشن میں ہلاک خوارج کی مجموعی تعداد 50 ہو گئی۔

پاک افغان سرحد پر مزید 14 بھارتی حمایت یافتہ خوارج ہلاک، آئی ایس پی آر

اس سے قبل پاک فوج نے ژوب میں بھارتی حمایت یافتہ خوارج کی دراندازی کی کوشش ناکام بناتے ہوئے 33 خوارج کو ہلاک کردیا تھا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک خوارج سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد ہوا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق سیکیورٹی فورسز ملک کی سرحدوں کے تحفظ اور امن و استحکام کے لیے پُرعزم ہیں۔ سیکیورٹی فورسز ملکی ترقی کو سبوتاژ کرنے کی کوششوں کو ناکام بنانے کے لیے پُرعزم ہیں۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: سیکیورٹی فورسز یافتہ خوارج ایس پی

پڑھیں:

سکیورٹی فورسز کا دریشک میں کامیاب آپریشن؛ 17 خوارج جہنم واصل

ویب ڈیسک : بلوچستان کے علاقے دریشک میں سکیورٹی فورسز نے کامیاب آپریشن کرتے ہوئے 17 خوارج جہنم واصل کردیے۔ 

ذرائع کے مطابق انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن ملا نذیر گروپ کی علاقے میں موجودگی کی اطلاعات پر کیا گیا جس میں پاک آرمی، اسپیشل سروسز گروپ اور سی ٹی ڈی نے حصہ لیا۔ کئی دنوں کی خفیہ اطلاعات کے بعد دریشک میں خوارج کے جمع ہونے کی اطلاعات ملی تھیں جس کے بعد انتہائی دشوار گزار علاقے میں قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے خوارج کے ٹھکانے کو نشانہ بنایا۔

مجسٹریٹ کافوڈاتھارٹی کی قبضےمیں لی گئی اشیاملزم کوسپرداری پردینےکاآرڈرکالعدم قرار

ذرائع کا کہنا ہے کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے کے اہلکاروں کا دریشک میں آپریشن پچھلے دو روز تک جاری رہا، جس میں اب تک 17 خوارجی ہلاک اور 10 سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔

بعدازاں دہشتگردوں کے خلاف کامیاب آپریشن سے واپسی پر علاقہ مکینوں کی جانب سے سیکیورٹی اہلکاروں کا خیرمقدم کیا گیا، مقامی افراد نے آپریشن کے بعد واپس آنے والے اہلکاروں کے ساتھ جشن بھی منایا۔

متعلقہ مضامین

  • کرک میں سکیورٹی فورسز اور پولیس کا خفیہ معلومات پر آپریشن، 17 خوارج ہلاک
  • کرک میں کامیاب آپریشن میں ہلاک خوارج کی فوٹیج منظر عام پر آگئی
  • سیکیورٹی فورسز کا لکی مروت میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، بھارتی پراکسی یافتہ 17 خوارج جہنم واصل
  • آج سے طالبان آگے اور پولیس ان کے پیچھے ہوگی، سینئر افسر بنوں پولیس
  • کوہاٹ:درشہ خیل میں پولیس اور سیکیورٹی فورسز کی بڑی کاروائی، 18 عسکریت پسند ہلاک
  • لکی مروت: سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں بھارتی حمایت یافتہ 17 خوارج ہلاک
  • خیبرپختونخوا؛ سیکیورٹی فورسز کی کرک میں کارروائی، 17 خوارج ہلاک اور متعدد زخمی
  • کرک: درشہ خیل میں سکیورٹی فورسز کی اہم کارروائی میں 17 خوارج ہلاک
  • بلوچستان، دریشک میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 17 خوارج ہلاک
  • سکیورٹی فورسز کا دریشک میں کامیاب آپریشن؛ 17 خوارج جہنم واصل