فوجداری قانون میں ملزم عدالت کاپسندیدہ بچہ ہوتا ہے،جسٹس جمال مندوخیل
اشاعت کی تاریخ: 2nd, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد(صباح نیوز)سپریم کورٹ آف پاکستان کے آئینی بینچ میں سُپرٹیکس کے نفاذ کے معاملہ پر لاہور، سندھ اور اسلا م آباد ہائی کورٹس کے فیصلوں کے خلاف دائر درخواستوں کی سماعت کے دوران جسٹس جمال خان مندوخیل نے ریمارکس دیے ہیں کہ فوجداری قانون میں ملزم عدالت کاپسندیدہ بچہ ہوتا ہے اس لیے کم سزاوالی دفعہ کے تحت سزادی جاتی ہے، اس کیس میں دیکھنا ہوگا کہ ٹیکس دہندہ عدالت کاپسندیدہ بچہ ہے کہ نہیں۔ ساراکھیل ڈرافٹنگ کاہے، کون قانون کی ڈرافٹنگ کرتا ہے؟دوران سماعت مدعاعلیہان کے وکیل اویس علی شاہ نے دلائل مکمل کرلیے جبکہ مدعاعلیہان کے وکیل سابق وزیرقانون بیرسٹر ڈاکٹر محمد فروغ نسیم نے دلائل کاآغاز کردیا۔ بینچ آج بروزجمعرات کو بھی درخواستوں پر سماعت جاری رکھے گا۔سپریم کورٹ کے سینئر جج جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں جسٹس جمال خان مندوخیل، جسٹس محمد علی مظہر،جسٹس سید حسن اظہررضوی اور جسٹس شاہد بلال حسن پر مشتمل5رکنی آئینی بینچ نے سُپرٹیکس کے نفاذ کے معاملہ پر لاہور، سندھ اور اسلا م آباد ہائی کورٹس کے فیصلوں کے خلاف فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر)کی جانب سے دائر2047 درخواستوںپرسماعت کی۔ دوران سماعت مدعاعلیہان کے وکیل اویس علی شاہ نے دلائل دیے۔فروغ نسیم کاکہنا تھا کہ 4سی آئین کے خلاف ہے، ایک آمدن پر دومرتبہ ٹیکس عائد نہیں کیا جاسکتا۔ جسٹس جمال خان مندوخیل نے استفسار کیا کہ ایک سسٹم جس پر ٹیکس ہوتا ہے، اس پر سپر ٹیکس کیسے نافذ کرتے ہیں؟وکیل فروغ نسیم نے کہا کہ انکم کا اندازہ ہوگا تو سپر ٹیکس یا سر چارج لگے گا، جنوری 2021ء میں ایک اکائونٹ کھلتا ہے اور 31دسمبر 2021ء کو بند کر دیا جاتا ہے لیکن اس پر بھی چھ ماہ بعد ٹیکس لگ جاتا ہے جو وہ پہلے دے چکا ہے۔جسٹس جمال خان مندوخیل نے استفسار کیا کہ یہ قانون یا آپشن کہاں سے آیا؟وکیل فروغ نسیم نے بتایا کہ یہ ایک جنرل پرنسپل ہے کہ ٹیکس دینے والا اپنی مرضی سے دو ایک جیسے قوانین میں سے ایک کے تحت ٹیکس دے سکتا ہے۔فروغ نسیم کاکہنا تھا کہ اگر کوئی شخص جرم کرتا ہے توعدالت اسے کم سزاوالے قانون کے تحت سزادے گی۔جسٹس جمال مندوخیل کاکہنا تھا کہ فوجداری قانون میں ملزم عدالت کاپسندیدہ بچہ ہوتا ہے اس لیے کم سزاوالی دفعہ کے تحت سزادی جاتی ہے، اس کیس میں دیکھنا ہوگا کہ ٹیکس دہندہ عدالت کاپسندیدہ بچہ ہے کہ نہیں۔ سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے کیس کی سماعت آج تک ملتوی کر دی، مختلف ٹیکس دہندہ کمپنیوں کے وکیل فروغ نسیم دلائل جاری رکھیں گے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: جسٹس جمال خان مندوخیل کے وکیل ہوتا ہے کے تحت
پڑھیں:
چیف جسٹس سپریم کورٹ کا ضلع و سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ کی شہادت پر اظہار افسوس
چیف جسٹس آف پاکستان نے ضلع و سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ اور ان کے سیکیورٹی اہلکار کی شہادت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔
چیف جسٹس آف پاکستان نے پاکستان کی عدلیہ کی جانب سے شہدا کے اہلِ خانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کیا۔
ضلع و سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ اور ان کے سیکیورٹی اہلکار مستونگ میں دورانِ ڈیوٹی دہشت گرد حملے میں شہید ہوئے تھے۔
چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی نے کہا کہ پاکستان کی عدلیہ اس ناقابلِ تلافی سانحے پر سوگوار خاندانوں کے ساتھ کھڑی ہے۔ چیف جسٹس آف پاکستان نے شہداء کے درجات کی بلندی اور اہلِ خانہ کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔
مزید پڑھیںمستونگ: قومی شاہراہ پر فائرنگ، سیشن جج گن مین سمیت شہید، ایڈیشنل سیشن جج سمیت 2 افراد شدید زخمی
چیف جسٹس آف پاکستان نے زخمی ایڈیشنل سیشن جج طارق لاشاری اور جوڈیشل مجسٹریٹ کی جلد صحت یابی کی دعا کی جبکہ شہداء سے اظہارِ عقیدت اور بلوچستان کی ضلعی عدلیہ سے اظہارِ یکجہتی کے لیے 25 جولائی کو شیڈول جوڈیشل ویلبیئنگ کانفرنس مؤخر کر دی گئی۔
چیف جسٹس نے کہا پاکستان کی عدلیہ بلاخوف و خطر انصاف کی فراہمی کے عزم پر قائم ہے، تشدد اور دہشت گردی کے واقعات قانون کی حکمرانی کے لیے ہمارے عزم کو متزلزل نہیں کر سکتے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی عدلیہ ہر حال میں انصاف کی بالادستی اور عدلیہ کی آزادی کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے۔