داعش خراسان کمانڈر احسانی عرف انوار افغانستان میں ہلاک
اشاعت کی تاریخ: 28th, September 2025 GMT
داعش خراسان کمانڈر محمد احسانی عرف انوار مزار شریف، افغانستان میں ہلاک ہوگیا۔
ذرائع کے مطابق ستمبر 2025 میں خیبر پختونخوا میں پاکستانی سیکیورٹی فورسز نے آپریشن میں داعش خراسان کے 3 دہشت گرد مارے، جن میں ایک افغان شہری بھی شامل تھا۔
احسانی، جو تاجک نسل سے تھا۔ سال 2022 کے پشاور کوچہ رسالدار دھماکے میں مرکزی سہولت کار تھا، دھماکے میں 67 افراد شہید ہوئے تھے۔
ذرائع کے مطابق احسانی تاجک خودکش بمباروں کو پاکستان لانے اور تربیت دینے کا ذمہ دار تھا۔
واضح رہے کہ باجوڑ میں آپریشن ’’سربکف‘‘ جاری، سیکیورٹی فورسز داعش خراسان اور ٹی ٹی پی کے سہولت کاروں کو نشانہ بنا رہی ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
کراچی: واش روم میں بچے کی پیدائش، تحقیقاتی رپورٹ ڈائریکٹر جناح اسپتال کے حوالے
فائل فوٹو۔جناح اسپتال کراچی کے واش روم میں بچے کی پیدائش کے معاملے پر تین رکنی تحقیقاتی کمیٹی نے اپنی رپورٹ ایگزیکٹو ڈائریکٹرکو جمع کروا دی۔
جناح اسپتال کے ذرائع کے مطابق رپورٹ میں کہا گیا متاثرہ خاتون رات ساڑھے 9 بجے گائنی وارڈ میں آئی، گائنی وارڈ میں کسی نے بھی خاتون کو طبی امداد نہیں دی۔
جناح اسپتال کے ذرائع کے مطابق خاتون کا الٹرا ساؤنڈ نہیں کروایا گیا اور چہل قدمی کا مشورہ دیا گیا۔
جناح اسپتال کے ذرائع کے مطابق کنسلٹنٹ اور آر ایم او ڈیوٹی پر موجود نہیں تھے، مریضوں کے ساتھ آنے والے مرد گائنی وارڈ کے احاطےمیں موجود تھے۔
جناح اسپتال کے ذرائع کے مطابق میڈیکل آفسر کو محکمہ صحت بھیجنے اور ڈیوٹی پر موجود پوسٹ گریجویٹ ڈاکٹرز کی 3 ماہ مزید ٹریننگ کی تجویز ہے۔
جناح اسپتال کے ذرائع کے مطابق رپورٹ میں سیکیورٹی گارڈز کی ڈیوٹی پر بھی تحفظات کا اظہار کیا گیا۔ کمیٹی کی جانب سے بنائی گئی رپورٹ سیکریٹری اور وزیر صحت کو دے دی گئی۔