پاک افغان بارڈر سے خواجیوں کی پاکستان میں داخلے کی کوشش ناکام ، 33جہنم واصل
اشاعت کی تاریخ: 8th, August 2025 GMT
پاک افغان بارڈر سے خواجیوں کی پاکستان میں داخلے کی کوشش ناکام ، 33جہنم واصل WhatsAppFacebookTwitter 0 8 August, 2025 سب نیوز
راولپنڈی (سب نیوز)سکیورٹی فورسز نے پاک افغان بارڈر سے خواجیوں کی پاکستان میں داخل ہونے کی کوشش ناکام بنا دی،33 خوراج مارے گئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)آئی ایس پی آر کے مطابق 7 اور 8 اگست کو بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الخوارج کے گروپ کی نقل وحرکت پکڑی گئی۔ترجمان پاک فوج نے بتایا کہ خوارج پاک افغان بارڈر سے ضلع ژوب کے علاقے سمبازا میں داخل ہونے کی کوشش کررہے تھے، سکیورٹی فورسز نے دراندازی کی کوشش پر 33خوراج کو ہلاک کردیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق مارے جانے والے خوارج سے بھاری تعداد میں اسلحہ ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد برآمد ہوا۔ترجمان پاک فوج کا مزید کہنا تھا کہ علاقے سے خوارج کے مکمل صفایا کیلئے سینی ٹائزیشن آپریشن جاری ہے ، سکیورٹی فورسز ملکی سرحدوں کے تحفظ کیلئے پوری طرح سرگرم عمل ہے۔ ملک سے دہشت گردی کا جڑ سے خاتمہ کیا جائے گا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرجب سے فتنہ جیل گیا ملک میں سب ٹھیک ہورہا ہے، عظمی بخاری جب سے فتنہ جیل گیا ملک میں سب ٹھیک ہورہا ہے، عظمی بخاری خوارج اور انکے سہولت کاروں سے حکومتی سطح پر بات چیت کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، سیکیورٹی ذرائع حکومت عمران خان کے بیٹوں کو پاکستان آنے سے نہیں روک سکتی، علیمہ خان حکومت پاکستان نے غزہ کیلئے 200ٹن امدادی سامان کی 18ویں کھیپ روانہ کردی الیکشن کمیشن نے مشعال یوسفزئی کے سینیٹر بننے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ٹرمپ کے 50فیصد ٹیرف نے بھارتی اسٹاک مارکیٹ کو ہلا دیا، سرمایہ کاروں کے 50ارب ڈالر ڈوب گئےCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: پاک افغان بارڈر سے کی کوشش
پڑھیں:
ڈیرہ اسماعیل خان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، فتنہ الخوارج کے 7 دہشت گرد ہلاک
راولپنڈی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 ستمبر 2025ء ) صوبہ خیبرپختونخواہ کے علاقہ ڈیرہ اسماعیل خان میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں فتنہ الخوارج کے 7 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔(جاری ہے)
مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کے مطابق 20 ستمبر کو سکیورٹی فورسز نے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے کلاچی میں بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشن کیا، آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز نے خوارج کے ٹھکانے کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں 7 بھارتی سرپرستی یافتہ خوارج جن میں تین افغان نژاد خوارج اور دو خودکش بمبار شامل تھے وہ ہلاک ہوگئے۔
فوج کے ترجمان ادارے نے بتایا کہ پاکستان کو توقع ہے کہ عبوری افغان حکومت اپنی ذمہ داریاں نبھائے گی اور اپنی سرزمین کو پاکستان کے خلاف دہشت گرد سرگرمیوں کے لیے استعمال نہیں ہونے دے گی، علاقے میں سرچ اور کلیئرنس آپریشن جاری ہے تاکہ کسی بھی بھارتی سرپرستی یافتہ خوارج کو ختم کیا جا سکے کیوں کہ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز ملک سے بھارتی سرپرستی یافتہ دہشت گردی کے ناسور کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔