data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

اسلام آباد(صباح نیوز) پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ (ن) کا افہام و تفہیم سے تمام مسائل حل کرنے پر اتفاق, پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ (ن )کے رہنمائوں کے درمیان اہم ملاقات ہوئی ، ملاقات پارلیمنٹ ہائوس میں اسپیکر چیمبر میں ہوئی،ملاقات میں سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، رانا ثنااللہ، اعظم نذیر تارڑ، طارق فضل چودھری اور رانا مبشر نے شرکت کی۔پیپلز پارٹی کی نمائندگی نوید قمر اور اعجاز جاکھرانی نے کی اور پیپلز پارٹی کی جانب سے وزیراعلی پنجاب مریم نواز کے بعض بیانات پرتحفظات کا اظہار کیا جس پر (ن )لیگ اور پیپلز پارٹی نے افہام و تفہیم سے تمام مسائل حل کرنے پر اتفاق کیا۔

خبر ایجنسی سیف اللہ.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

پیپلز پارٹی پنجاب کے معاملات میں مداخلت کرکے آئینی اختیارات سے تجاوز کر رہی ہے، عظمیٰ بخاری

وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری : فائل فوٹو 

وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ کسی صوبے کے معاملات میں مداخلت غیر آئینی ہے، پیپلز پارٹی پنجاب کے معاملات میں مداخلت کرکے آئینی اختیارات سے تجاوز کر رہی ہے۔

پیپلز پارٹی کے رہنماؤں کے بیانات پر ردعمل دیتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے کہا کہ جو ہر بات پر ’’مرسُو مرسُو‘‘ کرتے تھے وہ اب صوبائیت کارڈ کھیل رہے ہیں، آپ اپنے حواس کھو بیٹھے ہیں یا مریم نواز کی مقبولیت سے خوفزدہ ہیں؟ دو ہفتے پہلے میڈیا پر آپ کو کوئی گھاس نہیں ڈالتا تھا، آج آپ پنجاب کے سیلاب متاثرین اور کسانوں پر فقرے بازی کر کے خبروں میں جگہ بنا رہے ہیں۔

پیپلز پارٹی کے مطالبے پر وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا معافی مانگنے سے انکار

مریم نواز نے کہا کہ لاہور میں دی جانے والی خدمات کا دائرہ پورے پنجاب تک بڑھا دیا ہے، میں نہیں چاہتی کہ کہا جائے مریم نواز صرف لاہور کو ترقی دے رہی ہے۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ سندھ میں آپ کی حکومت ہے آپ نے کسانوں سے گندم کیوں نہیں خریدی؟ پنجاب میں رہتے ہوئے سندھ کے وڈیروں کی غلامی کب تک کرتے رہیں گے؟ اپنے صوبے کا پانی استعمال کرنے کے لیے پنجاب کو دوسرے صوبے سے اجازت لینے کی ضرورت نہیں، پنجاب کے تمام وسائل پر پہلا حق پنجاب کے عوام کا ہے۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ مریم نواز پنجاب کے کسانوں کو ان کے پانی کا حق ہر صورت دلائیں گی، مریم نواز پنجاب کے عوام کے حق کی بات کرتی ہیں تو آپ کو تکلیف کیوں ہوتی ہے؟

انہوں نے کہا کہ جس صوبے میں پیپلز پارٹی کی 17 سال سے حکومت ہے وہاں مسائل کے انبار لگے ہیں، پنجاب یاد رکھے گا، عوام مشکل میں تھے تو پیپلز پارٹی نے ان کی مشکلات کا مذاق اڑایا، پنجاب کے عوام پیپلز پارٹی کا یہ منفی رویہ کبھی بھولیں گے نہیں۔

متعلقہ مضامین

  • پیپلز پارٹی پنجاب کے معاملات میں مداخلت کرکے آئینی اختیارات سے تجاوز کر رہی ہے، عظمیٰ بخاری
  • پیپلز پارٹی کے ساتھ معاملہ ہم بیٹھ کر سلجھا لیں گے: رانا ثناء اللّٰہ
  • مریم نواز کے بیانات کے خلاف پیپلز پارٹی کا قومی اسمبلی اجلاس سے واک آؤٹ
  • مریم نواز کے بیانات کیخلاف پیپلز پارٹی کا قومی اسمبلی سے واک آؤٹ
  • مریم نواز کے بیان کیخلاف پیپلز پارٹی کا قومی اسمبلی اجلاس سے واک آؤٹ
  • مریم نواز نے پیپلز پارٹی کا معافی مانگنے کا مطالبہ مسترد کردیا
  • حکومت نے پیپلز پارٹی کو منالیا، تمام مسائل بات چیت سے حل کرنے پر اتفاق
  • پیپلز پارٹی اور ن لیگ میں لفظی جنگ رکوانے کے لئے  حکومتی جماعت کے بڑے میدان میں آ گئے
  • پیپلز پارٹی کو مریم نواز کی کارکردگی سے خوف آتا ہے‘ عظمیٰ بخاری