شمالی اور جنوبی وزیر ستان میں صبح 5 بجے سے 10 اگست شام 7 بجے تک کرفیو نافذ
اشاعت کی تاریخ: 9th, August 2025 GMT
سکیورٹی فورسز کی نقل و حرکت اور شہریوں کے تحفظ کے لیے شمالی وزیرستان میں صبح 5 بجے سے کل10 اگست شام 7 بجے تک اور جنوبی وزیرستان کی تحصیل برمل میں صبح 6 بجے سے کرفیو نافذ کر دیا گیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق اس دوران بازار اور مارکیٹیں بند کردی گئیں ، ہر قسم کی نقل و حرکت پر پابندی اور مخصوص راستوں پر داخلہ ممنوع تھا۔ فورسز کی گاڑی دیکھ کر عام گاڑیاں 100 میٹر فاصلے پر سڑک سے ہٹا لی جائیں۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
جنوبی وزیرستان میں پولیس وین کے قریب دھماکا، 2 افراد جاں بحق
جنوبی وزیرستان کے علاقے وانا میں پولیس موبائل کے قریب ہونے والے بم دھماکے کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق اور 14 افراد زخمی ہو گئے، جن میں پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔
ڈی ایس پی عمران اللہ کے مطابق ریموٹ کنٹرول دھماکا وانا کے مرکزی رستم بازار میں اس وقت ہوا جب پولیس موبائل وہاں سے گزر رہی تھی۔ ریموٹ کنٹرول دھماکے کے باعث پولیس گاڑی کو بھی نقصان پہنچا۔
حکام کا کہنا ہے کہ دھماکے کے زخمیوں اور لاشوں کو فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال وانا منتقل کردیا گیا ہے، جہاں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews پولیس موبائل جاں بحق جنوبی وزیرستان دھماکا ریموٹ کنٹرول زخمی وی نیوز