data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

یونیورسٹی آف لیسٹر میں کی جانے والی ایک اہم تحقیق نے یہ ثابت کیا ہے کہ روزانہ زیادہ پھل کھانے والے افراد کے پھیپھڑوں پر فضائی آلودگی کے منفی اثرات نمایاں طور پر کم ہو سکتے ہیں۔

ماہرین کے مطابق پھلوں میں موجود قدرتی اینٹی آکسیڈنٹس فضائی آلودگی کے نقصان دہ اثرات سے جسم کے دفاعی نظام کو تقویت دیتے ہیں۔

یہ تحقیق 2 لاکھ سے زائد افراد پر کی گئی، جس میں خاص طور پر خواتین پر زیادہ نمایاں اثرات دیکھنے کو ملے۔ تحقیق کے دوران معلوم ہوا کہ خواتین عام طور پر مردوں کے مقابلے میں زیادہ پھل کھاتی ہیں، جس کے نتیجے میں ان کے پھیپھڑوں پر آلودگی کے منفی اثرات کم محسوس ہوئے۔ مردوں میں پھلوں کے کم استعمال کی وجہ سے یہ حفاظتی اثرات اتنے نمایاں نہیں پائے گئے۔

چیرٹی استھما + لنگ یوکے کی چیف ایگزیکٹیو سارہ سلیٹ نے اس تحقیق پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ تو پہلے ہی واضح تھا کہ پھلوں سے بھرپور غذا پھیپھڑوں کی صحت کو بہتر بناتی ہے، لیکن نئی تحقیق نے یہ دلچسپ پہلو اجاگر کیا ہے کہ یہ پھل فضائی آلودگی کے خلاف ڈھال کا کردار بھی ادا کر سکتے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ یہ دریافت مستقبل میں غذائیت اور ماحولیات کے شعبوں میں نئی تحقیق کے دروازے کھول سکتی ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ ایسے افراد جو شہروں میں رہتے ہیں اور روزانہ فضائی آلودگی کا سامنا کرتے ہیں، ان کے لیے پھلوں سے بھرپور غذا کو معمول بنانا نہ صرف فائدہ مند بلکہ ضروری بھی ہے۔ یہ نہ صرف سانس کی بیماریوں کے خطرات کو کم کر سکتی ہے بلکہ پھیپھڑوں کی کارکردگی کو طویل عرصے تک بہتر رکھنے میں مددگار ثابت ہو سکتی ہے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: فضائی آلودگی آلودگی کے

پڑھیں:

چلی میں زلزلے کے جھٹکے : ریکٹر اسکیل پر شدت 5.7 ریکارڈ

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

سینتیاگو: چلی کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

یورپی میڈیٹیرینین سیسمولوجیکل سینٹر (EMSC) کے مطابق زلزلہ کوکیمبو کے علاقے میں آیا۔ریکٹر سکیل پر زلزلے (earthquake) کی شدت 5.7 ریکارڈ کی گئی ہے۔

زلزلے کے باعث لوگوں میں خوف و ہراس کی لہر پھیل گئی ہے کیونکہ ماضی میں یہ ملک زلزلے کے ہاتھوں کافی جانی اور مالی نقصان اٹھا چکا ہے۔1960 کی دہائی میں آنے والے زلزلے میں تقریباً 1700 افراد جاںبحق جبکہ اربوں ڈالر مالیت کی املاک تباہ ہوئی تھیں۔

دوسری جانب حالیہ دنوں میں فلپائن میں زلزلے نے خوب تباہی مچائی ہے۔ 6.9 کی شدت والے اس زلزلے کی وجہ سے اب تک 172 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ حکام کا کہنا ہے کہ ہلاکتوں کی تعداد میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے

عادل سلطان

متعلقہ مضامین

  • ٹرمپ کی پالیسیوں سے امریکا سائنس میں عالمی برتری کھو سکتا ہے
  • کیا سیڑھیاں چڑھتے ہوئے دل کی رفتار بڑھ جانا خطرناک ہے؟
  • ٹرمپ کی پالیسیز سے امریکا سائنس میں عالمی برتری کھو سکتا ہے، نوبل حکام کا انتباہ
  • لاہور میں اسموگ اور فضائی آلودگی کے تدارک کیلیے 90 روزہ ہنگامی ایکشن پلان تجویز
  • لاہور میں اسموگ اور فضائی آلودگی میں کمی کیلئے 90 روزہ ایکشن پلان تجویز
  • چلی میں زلزلے کے جھٹکے: ریکٹر اسکیل پر شدت 5.7 ریکارڈ
  • چلی میں زلزلے کے جھٹکے : ریکٹر اسکیل پر شدت 5.7 ریکارڈ
  • شادی انسان کی زندگی پر حیرت انگیز مثبت اثرات ڈالتی ہے: تحقیق
  • برطانیہ میں کھانے پینے کی اشیاء کی “بائے ون گیٹ ون فری” ڈیلز پر پابندی عائد، وجہ کیا ہے؟
  • عدالت میں کوئی تقسیم نہیں، کسی کی ذاتی رائے ہو سکتی ہے، جسٹس محسن اختر کیانی ، ایمان مزاری کیخلاف درخواست قابل سماعت ہونے سے متعلق فیصلہ محفوظ