لاہور:

پنجاب میں موسم بدلنے لگا جس کے سبب مختلف شہروں میں درجہ حرارت گرنے لگا ہے تاہم ہوا کا معیار بھی خراب ہو رہا ہے۔

پنجاب کی تاریخ میں پہلی بار اسموگ کی پیشگی اطلاع، تجزیے اور موسمیاتی نگرانی کے جدید نظام نے ڈیٹا جاری کر دیا جس کے مطابق اسموگ کی صورتحال قابو میں ہے۔

موسمی پیشگوئی کے جدید نظام کی مدد سے سردی اور اسموگ کے سیزن میں پیشگی معلومات پہلی بار دستیاب ہوں گی۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر گزشتہ سال سے بڑھ کر اسموگ سے بچاؤ، احتیاطی تدابیر اور قابو پانے کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے سینیئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کو اسموگ سے بچاؤ کے گرینڈ صوبائی آپریشن کی نگرانی کی ذمہ داری سونپ دی، فضائی آلودگی کے معیار کی مسلسل نگرانی جاری رہے گی۔

بھارت کی طرف ماضی کی طرح چاول کی فصل کی باقیات جلانے سے پیدا ہونے والی اسموگ کی صورتحال تاحال دیکھنے میں نہیں آئی لیکن بھارت کے شمالی پنجاب کے علاقوں میں فصل کی باقیات جلانے سے آلودگی پیدا ہو رہی ہے اور ہوائوں کا رخ بدلنے سے یہ آلودگی اگلے ماہ پاکستان آئے گی۔

وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر تمام متعلقہ وزارتیں اور محکمے گزشتہ سال کی تمام ’’ایس او پیز‘‘ پر سختی سے عمل درآمد کر رہے ہیں۔

لاہور میں ہوا کا معیار 152، قصور میں 144، سیالکوٹ میں 154 اور گجرانوالہ میں 160 ریکارڈ کیا گیا جبکہ فیصل آباد میں ہوا کا معیار 156، ملتان میں 139، بہاولپور میں 115، راولپنڈی میں 114 اور مری میں 48 ریکارڈ کیا گیا۔

ہوا کے کم دباؤ کی وجہ سے موسم کے خشک ہونے اور آلودگی میں کمی کا باعث بن رہا ہے، دن میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 سے 36 اور رات کو 25 سے 26 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

ہواؤں کا رخ شمال سے مشرق کی طرف جاری ہے جبکہ 30 ستمبر کو ہوا کی دو سے چھ میل فی گھنٹہ کی کم رفتار دیکھنے میں آئی۔

پنجاب کے شہروں میں اسموگ سے بچاؤ کے لیے انتظامات کی نگرانی کے لیے ماحولیاتی تحفظ کا ادارہ اور ضلعی انتظامیہ متحرک ہوگئے۔ فصلوں کی باقیات، پلاسٹک جلانے، آلودگی اور دھواں پھیلانے پر سخت کارروائی کی جائے گی۔

کھلے مقامات پر کوڑا جلانے کی پابندی، زیر تعمیر عمارات کا ملبہ ڈھانپنے اور ڈھکن والے کوڑے دان یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔ ستھرا پنجاب کی ٹیموں کو بھی پورے پنجاب میں متحرک کر دیا گیا، پانی کے چھڑکاؤ اور صفائی کے انتظامات یقینی بنانے کی ہدایات جاری کر دی گئی۔

پولیس سمیت دیگر اداروں کو بھی اینٹی اسموگ آپریشن میں معاونت کی ہدایات جاری کر دی گئیں۔

گزشتہ برس وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے پنجاب کو گرین بنانے اور آلودگی سے پاک کرنے کے لیے ریکارڈ اقدامات کیے۔ موسمی پیشگوئی کے جدید نظام اور طریقوں کو لاگو کیا گیا۔

جدید ٹیکنالوجی، جدید زرعی مشینری اور آلودگی پر قابو پانے کی فورس کی تشکیل سے پنجاب ماحولیاتی شعبے میں لیڈ کر رہا ہے۔ پنجاب میں جدید ٹیکنالوجی کے حامل ہوا کے معیار کو جانچنے والے پہلی دفعہ 43 آلات نصب اور اسٹیشن بنائے گئے ہیں۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: ہوا کا معیار کیا گیا

پڑھیں:

لاہور: گھر کے بیسمنٹ میں جمع بارش کے پانی میں ڈوب کر 1 شخص جاں بحق

—فائل فوٹو

لاہور کے علاقے ڈیفنس میں گھر کے بیسمنٹ میں جمع ہونے والے بارش کے پانی میں ڈوب کر ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔

پولیس کے مطابق لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھجوا دیا گیا ہے۔

دوسری جانب پنجاب میں مون سون بارشوں کے باعث جاں بحق ہونے والے شہریوں کی تعداد 21 ہو گئی۔

لاہور میں 6 گھنٹے تک طوفانی بارش سے شہر پانی میں ڈوب گیا

بارش رکنے کے بعد ایم ڈی واسا نے تمام انڈر پاس کلیئر کر دینے کا دعویٰ کیا، بارش کے باعث نناوے فیڈرز بھی متاثر ہوئے، بحالی کا کام جاری ہے، ڈیفنس میں بارش کے پانی میں ایک منچلا کشتی لے آیا۔

پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے صوبے میں مون سون بارشوں سے ہونے والے نقصانات کی رپورٹ جاری کردی ہے جس کےمطابق رواں سال مون سون بارشوں سے اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہو گئے۔

ترجمان نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ موسمِ برسات میں احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور خستہ حال مکانات میں رہائش نہ رکھیں۔

متعلقہ مضامین

  • ادویات مہنگی ہونے کا خدشہ، قیمتوں سے متعلق اہم فیصلوں کے لیے حکومتی مشاورت جاری
  • دریائے راوی میں بلوکی بیراج کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب ریکارڈ
  • لاہور میں 4 روز کے دوران کتنی ملی میٹر بارش ہوئی؟ پی ڈی ایم اے رپورٹ جاری
  • لاہور: گھر کے بیسمنٹ میں جمع بارش کے پانی میں ڈوب کر 1 شخص جاں بحق
  • ماریہ شہباز کیس: وفاقی آئینی عدالت نے نظرثانی درخواست پر اٹارنی جنرل اور ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کو نوٹس جاری کر دیے
  • کراچی میں ہواؤں کی رفتار کم ہوگئی، درجہ حرارت بڑھنے کا امکان
  • لاہور میں آج موسم ابرآلود، بارش کا کتنا امکان؟
  • ملک کے مختلف علاقوں میں بارشوں کا سلسلہ جاری، پنجاب، خیبرپختونخوا اور کشمیر میں مزید بارش کی پیشگوئی
  • سونم وانگچک نے 26 روز تک جاری رہنے والی اپنی بھوک ہڑتال ختم کر دی
  • بلاول کے پنجاب کے شہروں کی صورتحال پر سوالات، مریم اورنگزیب نے ویڈیو جاری کرکے جواب دیدیا