لاہور: بھارت کی جانب سے دوبارہ پانی چھوڑے جانے کی میڈیا رپورٹس کے بعد شہری دریائے راوی میں پانی کا بہاؤ دیکھنے کے لیے جمع ہیں
اشاعت کی تاریخ: 6th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251006-08-36
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
عدالت کے حکم کے باوجود مجھے عمرے پر نہیں جانے دیا گیا‘ شیخ رشید
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وفاقی وزیر شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ مجھے عدالت کے حکم کے باوجود عمرے پر نہیں جانے دیا گیا۔ لاہور ہائیکورٹ کے راولپنڈی بینچ کے باہر سابق وفاقی وزیر شیخ رشید احمد نے بتایا کہ جسٹس صداقت علی خان کی عدالت میں ہتک عزت کی رٹ پٹیشن دائر کی، عدالت نے محکمہ پاسپورٹ، ایف آئی اے کو نوٹس جاری کیے۔ شیخ رشید احمد نے یہ بھی بتایا کہ عدالت نے کیس کی آئندہ سماعت 25 نومبر تک ملتوی کر دی، آئینی مراحل کے تقاضے میرے وکیل سردار عبد الرازق نے پورے کیے ہیں۔ انہوں نے میڈیا کو بتایا کہ جج نے کہا ایک شخص 17 دفعہ وزیر رہا اور اسے عمرے سے روکا جارہا ہے، اگلے منگل فائنل رپورٹ عدالت میں جمع کروائی جائے گئی۔