وفاقی وزیر اطلاعات کے نامزد وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پر الزامات پرڈی جی آئی ایس پی آر نے کیا کہا؟جانیے
اشاعت کی تاریخ: 10th, October 2025 GMT
پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری سے پشاور میں پریس کانفرنس کے دوران سوال کیا گیاکہ وفاقی وزیر اطلاعات نے پریس کانفرنس میں نامزد وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے خارجیوں سے رابطے کاکہا،کیا یہ سچ ہے؟
لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے جواب دیتے ہوئے کہاکہ کون ہے جو کہہ رہا ہے کہ دہشتگردوں کیخلاف آپریشن نہیں ہونا چاہئے،کہاں سے یہ آواز آ رہی ہے، کون کہہ رہا ہے کہ آپریشن نہ کریں بات چیت کریں،وہ شخص کون ہے جوپوری اس کارروائی کو چلا رہا ہے کہ خارجیوں سے بات چیت کرلیں آپریشن بند کریں۔
یہ الزام عائد کیا جارہا ہے کہ پاکستان نے گزشتہ رات کابل میں4جگہوں پر سٹرائیک کی ہے؟صحافی کے سوال پر ڈی جی آئی ایس پی آر کا جواب آ گیا
ڈی جی آئی ایس پی آر کاکہناتھا کہ جو یہ کہہ رہا ہے کہ مجھے وہ اپنی صوبائی حکومت برداشت نہیں جو آپریشن کیخلاف کھڑی نہ ہو،لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کہاکہ یہ ہر ایک کیلئے دیکھنے کی ضرورت ہے کہ آج سے دس ،بارہ سال پہلے یا کسی وقت میں بھی چلے جائیں وہ کون شخص ہے جو یہ سیاسی سوچ رکھتا ہے کہ خارجیوں ، دہشتگردوں سے بات چیت کی جائے،اس وقت وہ ریاست کے ذمہ دار تھے،آج وہ ریاست کا حصہ نہیں ہیں،تو آج بھی وہ یہی کہہ رہے ہیں۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہاکہ یہ واضح ہو چکا ہے،جو یہ بیانیہ بناتے ہیں اور لوگوں کو کنفیوژ کرتے ہیں کہ اس مسئلے کا حل کاؤنٹر ٹیررازم میں نہیں ہے،اس کا حل آپریشن کرنے میں نہیں ہے،ان کا حل یہ ہے کہ جن لوگوں نے آپ کے بچے مارے جو آپ کے بچوں کے سرکاٹ کر ان سے فٹ بال کھیلتے رہے ان سے بات چیت کرلوں۔
2014میں اے پی ایس واقعے کے بعد تمام سیاسی جماعتوں،صوبائی اور وفاقی حکومتوں نے ایک متفقہ پلان بنایا ،جس کا نام نیشنل ایکشن پلان رکھا گیا،ڈی جی آئی ایس پی آر
لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری کاکہناتھا کہ جو خارجی یہ کہتا ہے کہ ہماری بچیوں کے وہ حقوق نہیں جو اسلام نے دیئے ہم بتائیں گے کہ ان کے کیا حقوق ہےان لوگوں سے بات چیت کرلیں،کون ہے جو کہتا ہے پاکستان کی سکیورٹی کی گارنٹی کابل دے گا۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کاکہناتھا کہ اس مجرمانہ سوچ کی قیمت آپ کی فوج ،آپ کی پولیس،آپ کے بچے،خیبرپختونخوا کی ترقی،صوبے کی گورننس دے رہی ہے،ان کاکہناتھا کہ انہوں نے اپنے دور میں بات چیت بھی کی ،حل دیکھ لیا آپ نے ،خارجیوں نے دوحہ معاہدے میں بھی کہا اس کا حال دیکھ لیں۔
کن عوامل کی وجہ سے دہشتگردی ہورہی ہے، ڈی جی آئی ایس آئی نے 5نکات پیش کر دیئے
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری ڈی جی ا ئی ایس پی ا ر سے بات چیت رہا ہے کہ
پڑھیں:
وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری کا سہیل آفریدی کے بیان پر ردعمل سامنے آگیا.
وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری کا سہیل آفریدی کے بیان پر ردعمل سامنے آگیا. عظمیٰ بخاری نے بیان میں کہا ہے کہ مریم نواز نے لاہور سمیت کسی ایسے شہر میں ترقیاتی منصوبے کا افتتاح نہیں کیا جہاں ضمنی الیکشن ہو رہے، سہیل آفریدی الیکشن کمیشن سے ملنے والے نوٹس کو کور کرنے کے لیے مریم نواز پر الزام لگا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سہیل آفریدی اپنے لیڈر کی طرح عادتا جھوٹ بولتے ہیں، سہیل آفریدی خود سرکاری افسران کو کل کا سورج نہ دیکھنے کی دھمکیاں لگاتے ہیں۔ عظمیٰ بخاری نے کہا کہ سہیل آفریدی خود شہر ناز کی انتخابی مہم چلانے پہنچے، مریم نواز نے کسی لیگی امیدوار کی انتخابی مہم نہیں چلائی۔ ان کا کہنا تھا کہ مریم نواز کی خدمت کے ریکارڈ 90 سے زیادہ پروجیکٹ کسی ضمنی الیکشن کے محتاج نہیں، پنجاب کے عوام خود مسلم لیگ(ن) کے امیدواروں کو ووٹ دیتے ہیں۔