سربراہ ادارہ منہاج الحسینؑ کا کہنا ہے کہ وہ شہداء کے اہلِخانہ کے غم میں برابر کا شریک ہیں اور دعاگو ہیں کہ اللہ رب العزت شہداء کے درجات بلند فرمائے، انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام اور ان کے لواحقین کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔ انہوں نے کہا کہ قوم ہمیشہ اپنے شہداء کی قربانیوں کو یاد رکھے گی اور دہشت گردی کے ناسور کیخلاف متحد ہو کر کھڑی رہے گی۔ اسلام ٹائمز۔ ادارہ منہاج الحسینؑ کے سربراہ علامہ ڈاکٹر محمد حسین اکبر کا کہنا ہے کہ اورکزئی میں دہشت گردوں کیخلاف آپریشن کے دوران پاک فوج کے جوانوں کی شہادت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وطنِ عزیز کی سلامتی اور بقاء کیلئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنیوالے پاک فوج جوان قوم کے حقیقی ہیرو ہیں، ان کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی اور پاکستان کی سرزمین ہمیشہ ان شہداء کی بدولت محفوظ و آباد رہے گی۔

علامہ محمد حسین اکبر نے کہا کہ وہ شہداء کے اہلِ خانہ کے غم میں برابر کا شریک ہیں اور دعاگو ہیں کہ اللہ رب العزت شہداء کے درجات بلند فرمائے، انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام اور ان کے لواحقین کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔ انہوں نے کہا کہ قوم ہمیشہ اپنے شہداء کی قربانیوں کو یاد رکھے گی اور دہشت گردی کے ناسور کیخلاف متحد ہو کر کھڑی رہے گی۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: نے کہا کہ شہداء کے

پڑھیں:

پشاور ایف سی ہیڈکوارٹر حملہ قابلِ مذمت ہے، علامہ نثار قلندری

اپنے بیان میں سینئر نائب صدر جعفریہ الائنس نے مطالبہ کیا کہ ریاست ملک دشمن عناصر کے خلاف فیصلہ کن آپریشن کرے تاکہ عوام کا اعتماد بحال ہو اور پاکستان میں امن و سکون برقرار رہ سکے۔ اسلام ٹائمز۔ جعفریہ الائنس پاکستان کے سینئر نائب صدر علامہ نثار احمد قلندری نے پشاور میں فیڈرل کانسٹیبلری ہیڈکوارٹر پر خودکش حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے قومی سلامتی پر سنگین حملہ قرار دیا ہے۔ علامہ نثار احمد قلندری نے اپنے بیان میں شہداء کے اہلِ خانہ سے گہری تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بہادر ایف سی جوانوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ دے کر بڑے سانحے کو ٹالا، جو خراجِ تحسین کے مستحق ہیں۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ چند ہفتوں سے ملک میں دہشت گردی کے واقعات خطرناک حد تک بڑھ چکے ہیں، وانا، اسلام آباد اور پشاور کے حملے اس بات کا ثبوت ہیں کہ دشمن قوتیں پاکستان کو دوبارہ دہشت گردی کی آگ میں جھونکنے کی کوشش کر رہی ہیں۔ علامہ نثار قلندری نے مزید کہا کہ قوم ریاستی اداروں سے موثر حکمتِ عملی، شفاف انٹیلی جنس شیئرنگ اور عملی اقدامات کی توقع رکھتی ہے، دہشت گردوں، ان کے سہولت کاروں اور مالی مددگاروں کے خلاف سخت کارروائی ناگزیر ہوچکی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • ڈپٹی میئر کراچی کا اعلان: الطاف حسین حالی روڈ کا کام جلد شروع
  • ہم شہریوں کو نشانہ نہیں بناتے، پاکستان ہمیشہ اعلانیہ حملہ کرتا ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
  • شہداء کی جرات و عظمت کو سلام پیش کرتے ہیں، خرم نواز گنڈا پور
  • ایف سی ہیڈکوارٹر پر حملے میں شہید 3 اہلکاروں کی نماز جنازہ ادا
  • پشاور ایف سی ہیڈکوارٹر حملہ قابلِ مذمت ہے، علامہ نثار قلندری
  • مظفرگڑھ، علامہ قاضی نادر حسین علوی نے سید شفقت کاظمی کو ضلع مظفرگڑھ کا ضلعی آرگنائزر نامزد کردیا 
  • فاطمہؑ کو تکالیف پہنچانے والوں نے رسولﷺ کو تکالیف پہنچائیں، علامہ علی حسین مدنی
  • اخلاقِ نبوی اُمت مسلمہ کیلئے روشن راستہ ہے، ڈاکٹر راغب حسین نعیمی
  • مسلمانوں کو اپنے مذہب، تاریخ کے دفاع کیلئے شہادتیں دینا پڑیں گی: سکھ رہنما
  • جوانوں کو شہید کرنیوالے دہشتگرد ہیں، امن کیلئے وفاق کیساتھ چلوں گا: وزیراعلیٰ کے پی کے