ضلع قلات میں نامعلوم مسلح افراد نے چار مزدوروں کو اغوا کرلیا۔
اشاعت کی تاریخ: 10th, October 2025 GMT
بلوچستان کے ضلع قلات میں نامعلوم مسلح افراد نے چار مزدوروں کو اغوا کرلیا۔لیویز ذرائع کے مطابق قلات کے علاقے بینچہ میں نامعلوم مسلح افراد نے تعمیراتی کمپنی پر حملہ کیا اور چار مزدوروں کو اغوا کرکے اپنے ساتھ لے گئے،مغویوں کا تعلق کشمیر اور مانسہرہ سے بتایا جا رہا ہے۔ذرائع کے مطابق واقعے کے بعد لیویز اور سیکیورٹی فورسز نے علاقے کی ناکہ بندی کر کے سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے،مغویوں کی بازیابی کیلئے بھرپور کوششیں جاری ہیں،حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کے ذمہ داروں کو جلد قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
اغوا برائے تاوان کیس: پولیس نے منیب بٹ کو بے گناہ قرار دیا، ضمانت واپس لینے کی درخواست
اغوا برائے تاوان کیس میں پولیس نے منیب بٹ کو بے گناہ قرار دیا ہے اور ان کے وکیل نے عدالت سے ضمانت واپس لینے کی درخواست کی ہے۔
کراچی کی انسدادِ دہشت گردی کی منتظم عدالت میں اداکار منیب بٹ کے خلاف اغوا برائے تاوان کے مقدمے کی سماعت ہوئی، جہاں ان کے وکیل نے ضمانت واپس لینے کی درخواست دائر کر دی۔
سماعت کے دوران وکیلِ صفائی نے مؤقف اختیار کیا کہ پولیس نے اپنے چالان میں منیب بٹ کو بے گناہ قرار دیا ہے، لہٰذا ضمانت کی درخواست واپس لینے کی اجازت دی جائے۔
پولیس کے مطابق مقدمے میں ملزمان پر الزام ہے کہ انہوں نے مدعی محمد متعال کو اغوا کر کے 24 لاکھ 94 ہزار روپے مالیت کی کرپٹو کرنسی اور دیگر سامان لوٹ لیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ منیب بٹ پر ملزمان کو مری میں رہائش دلوانے کا الزام تھا، تاہم تفتیش مکمل ہونے کے بعد انہیں چالان میں بے گناہ قرار دیا گیا۔
پولیس کے مطابق مقدمے میں ایک پولیس اہلکار غالب تاحال مفرور ہے، جبکہ دیگر ملزمان میں شاہد ستار، محمد سلیم، علیم اور وزیر محمد شامل ہیں۔
تحقیقات کے مطابق ملزمان نے 23 اپریل کو شاہراہِ فیصل سے محمد متعال کو اغوا کیا اور کرپٹو کرنسی سمیت دیگر قیمتی سامان چھیننے کے بعد انہیں کورنگی انڈسٹریل ایریا میں چھوڑ دیا تھا۔