لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اکتوبر2025ء) صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے ذہنی صحت کے عالمی دن کے موقع پر پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف مینٹل ہیلتھ کا دورہ کیا۔خواجہ سلمان رفیق نے پی آئی ایم ایچ کے او پی ڈی سمیت مختلف وارڈز کا دورہ کرکے مریضوں کی عیادت کی اور طبی سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا۔صوبائی وزیر نے نئی زیر تعمیراو پی ڈی پرجاری پیش رفت کا جائزہ لیا اور 1ماہ کے اندرمکمل کرنے کی ہدایت بھی کی۔

فی میل وارڈ کو بھی اگلی15روزکے اندرمکمل کرنے کی ہدایت کی گئی۔صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے کہاکہ 10 اکتوبر کو پوری دنیامیں ذہنی صحت کا عالمی دن منایا جاتاہے۔پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف مینٹل ہیلتھ لاہور پاکستان میں ذہنی امراض میں مبتلا مریضوں کے علاج و معالجہ کی سب سے بڑی علاج گاہ ہے۔

(جاری ہے)

حکومت پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف مینٹل ہیلتھ میں داخل مریضوں کو ادویات، ڈائیگناسٹکس، رہائش اور کھانے کی مفت سہولیات فراہم کر رہی ہے۔

خواجہ سلمان رفیق نے کہاکہ ڈاکٹرز مریضوں کا علاج کرکے ان کی دعاؤں کا حصہ بن جاتے ہیں۔ ہمارے معاشرے میں ذہنی امراض میں مبتلا مریضوں کی ری ہیبلی ٹیشن کے حوالے سے آگاہی پھیلانے کی ضرورت ہے۔اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ یہ لوگ صحت مند ہو کر معاشرہ کی ترقی میں اہم کردار ادا کریں۔صوبائی وزیر صحت نے کہاکہ مینٹل ہیلتھ سروسز میں بہتری لا رہے ہیں۔

پاکستان میں مینٹل ہیلتھ کے کئی مریض رپورٹ ہی نہیں ہو پاتے۔ ذہنی مریض کو عام انسان سے زیادہ توجہ کی ضرورت ہوتی ہے۔ذہنی امراض میں مبتلا مریض ڈس ایبلڈ نہیں بلکہ ڈفرنٹلی ایبلڈ افراد ہیں۔ ذہنی امراض کا شکار مریضوں کی کونسلنگ ہونی چاہئے۔ خواجہ سلمان رفیق نے کہاکہ پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف مینٹل ہیلتھ کی مزید بہتری کیلئے اصلاحات لا رہے ہیں۔

پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف مینٹل ہیلتھ کو نیکسٹ لیول پر لے جانا چاہتے ہیں۔پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف مینٹل ہیلتھ 1500 سے زائد بستروں پر مشتمل ہے۔پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف مینٹل ہیلتھ کے ایڈکشن سنٹر کے بستروں میں بھی مزید اضافہ کیا جارہا ہے۔پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف مینٹل ہیلتھ ذہنی امراض میں مبتلا مریضوں کے علاج کا پاکستان میں سب سے بڑا ٹیچنگ انسٹی ٹیوٹ ہے۔صوبائی وزیرصحت خواجہ سلمان رفیق نے کہاکہ پنجاب انسٹی ٹیوٹ مینٹل ہیلتھ میں ڈاکٹرز کی تعداد کو بھی ترجیحی بنیادوں پر پورا کیا جارہا ہے۔ حکومت پی آئی ایم ایچ کے ڈاکٹرز کو رہائش فراہم کرنے کا ارادہ بھی رکھتی ہے۔.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے خواجہ سلمان رفیق نے کہاکہ ذہنی امراض میں مبتلا

پڑھیں:

ولیکا اسپتال انتظامیہ کی وضاحت

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

سندھ ایمپلائز سوشل سیکورٹی انسٹی ٹیوشن کے کلثوم بائی ولیکا اسپتال کے حوالے سے گزشتہ چند دنوں سے HIV سے متاثرہ مریضوں کی خبریں مسلسل سامنے آرہی ہیں۔اس حوالے سے ادارہ یہ وضاحت پیش کرنا ضروری سمجھتا ہے کہ HIV سے متاثرہ مریض جو اب تک سامنے آئے ہیں ان کی تعداد غیر معمولی طور پر بہت زیادہ بتائی جارہی ہے، گزشتہ تین ماہ میں ایسے سات مریضوں کی باقاعدہ نشاندہی ہوئی ہے اور زیادہ امکان یہ ہے کہ یہ مریض ولیکا اسپتال میں علاج و معالجہ سے پہلے ہی اس (HIV) کا شکار تھے۔ یاد رہے کہ ضلع کیماڑی بالخصوص سائٹ ایریا میں HIV کے پھیلاؤ کے حوالے سے اطلاعات مسلسل سامنے آرہی تھیں کیونکہ قریب و جوار کے علاقہ میں عطائی معالجوں کی غیر معمولی تعداد ہے جو اس طرح کی بیماریوں کے پھیلاؤ کا باعث بن رہے ہیں۔ کلثوم بائی ولیکا سوشل سیکورٹی اسپتال، سائٹ ایریا میں اس حوالے سے حفاظتی انتظامات اٹھائے گئے ہیں اور فوری طور پر نا صرف مریضوں اور اسٹاف کی اسکریننگ کروائی جارہی ہے بلکہ اسپتال میں صفائی و ستھرائی پر بھر پور توجہ بھی دی جارہی ہے تا کہ کسی بھی قسم کا انفیکشن نہ پھیلے، ساتھ ہی HIV کے حوالے سے اسٹاف اور مریضوں میں آگاہی مہم بھی چلائی جارہی ہے۔

ویب ڈیسک گلزار

متعلقہ مضامین

  • سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کا نیشنل اسٹیڈیم کا دورہ، کرکٹ امور پر اہم جائزہ
  • ناصر شاہ اور سعید غنی کا کراچی کے مختلف علاقوں کا دورہِ، صفائی کے کاموں کا جائزہ
  • 2 ملین اسرائیلی شہریوں کو غزہ جنگ کی وجہ سے ذہنی مسائل کا سامنا ہے، اسرائیلی اخبار
  • معاون خصوصی وزیر اعلیٰ کا میمن دیھ تھانو میں ترقیاتی اسکیموں کا تفصیلی دورہ
  • سعودی افواج کے چیف آف جنرل اسٹاف کا جی ایچ کیو کا دورہ، فیلڈ مارشل عاصم منیر سے تفصیلی ملاقات
  • ارشد ندیم کے کوچ سلمان بٹ پر عائد پابندی ختم
  • سعودی ولی عہد کا دورہ امریکا ، F35اور فلسطین
  • ولیکا اسپتال انتظامیہ کی وضاحت
  • جے یو آئی، 27 ویں ترمیم کے ممکنہ اثرات کا تفصیلی جائزہ لے لیا، اسلم غوری
  • جے یو آئی کا 27 ویں ترمیم کے ممکنہ اثرات کا تفصیلی جائزہ