جڑواں شہروں میں آج موبائل، انٹرنیٹ سروس معطل کرنے کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 10th, October 2025 GMT
ویب ڈیسک: اسلام آباد اور راولپنڈی میں آج موبائل، انٹرنیٹ سروس معطل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
موبائل انٹرنیٹ سروس آج رات سے غیر معینہ مدت کیلئے معطل رہے گی، وزارت داخلہ نے جڑواں شہروں میں موبائل انٹرنیٹ معطل کرنے کیلئے پی ٹی اے کو مراسلہ جاری کردیا۔
واضح رہے کہ پنجاب حکومت نے صوبہ بھر میں فوری دفعہ 144 نافذ کردی ہے، جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق صوبہ پنجاب میں دس روز کے لئے دفعہ 144 نافذ کی گئی، محکمہ داخلہ پنجاب نے چار یا چار سے زائد افراد کے اکٹھا ہونے پر دفعہ 144 نافذ کی ہے۔
کیا نئے ججز کسی اور ملک سے لاکر لگائے گئے ہیں؟ جسٹس جمال مندوخیل
نوٹیفکیشن کے مطابق دفعہ 144 کا نفاذ عوامی مقامات، گلی، محلوں اور کھلے میدان میں 4 یا 4 سے افراد کے جمع ہونے پر ہوگا، نماز، شادی، جنازہ، دفاتر اور عدالتوں پر اطلاق نہیں ہوگا، صوبہ بھرمیں اسلحے کی نمائش پر بھی مکمل پابندی ہوگی۔
محکمہ داخلہ پنجاب کے صوبہ میں دفعہ 144 کے نفاذ کے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں عوامی اجتماعات اور لاؤڈ سپیکرز کے استعمال پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے۔
.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
الیکشن کمیشن کا فیصلہ، ضمنی انتخابات میں ووٹرز پر نئی پابندی عائد
فیصل آباد میں ووٹرز کی بیلٹ پیپر کی تصویر لے کر سوشل میڈیا پر ڈالنے کے معاملے کے بعد الیکشن کمیشن نے ووٹرز پر نئی پابندی عائد کردی۔ تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن کی جانب سے کنٹرول روم کے ذریعے سیکیورٹی نافذ کرنے والے اداروں کو سخت ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔ الیکشن کمیشن نے اپنی ہدایت میں کہا ہے کہ پولنگ سٹیشن پر تعینات سیکیورٹی اہلکاران یقینی بنائیں کہ کوئی بھی ووٹر موبائل فون لے کر پولنگ اسٹیشن میں داخل نہ ہو سکے۔ حلقے میں تمام پریزائڈنگ افسران کو بھی ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔ پولنگ سٹیشن پر موجود تمام عملہ ووٹ کی رازداری کو یقینی بنائیں۔ الیکشن کمیشن نے ووٹر سے گزارش کی ہے کہ پولنگ سٹیشن پر اپنا موبائل فون لے جانے سے گریز کریں۔