2025-07-06@00:05:51 GMT
تلاش کی گنتی: 40
«خواجہ سلمان رفیق نے کہاکہ»:
ہری پور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جون2025ء)گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ صوبے کے مسائل کے حل کے لیے پنجاب یا سندھ سے کوئی مسیحا نہیں آئے گا۔(جاری ہے) فیصل کریم کنڈی نے ہری پور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ صوبے کی مسائل کے حل کے لیے کوششیں کر رہے ہیں۔گورنرنے کہاکہ عوام کو سہولت دینے کیلئے ہر فورم پر لڑیں گے۔انہوں نے کہا کہ صوبے میں قیام امن کی ذمہ داری صوبائی حکومت کی ہے۔اس حوالے سے فیصل کریم کنڈی نے بتایاکہ کے پی پولیس کی تنخواہیں دیگر صوبوں کی پولیس کے مقابلے میں کم ہیں۔

خواجہ سلمان رفیق کا سردار فتح محمد خان بزدار انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی ڈیرہ غازی خان کا دورہ،سہولیات کا جائزہ لی ا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جون2025ء) وزیر صحت پنجاب خواجہ سلمان رفیق نے سردار فتح محمد خان بزدار انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی ڈیرہ غازی خان کا سوموار کو دورہ کیا،اس موقع پر او پی ڈی، ایمرجنسی، میڈیسن سٹور، فارمیسی، آپریشن تھیٹرز و دیگر وارڈز میں طبی سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ترجمان محکمہ صحت کےمطابق خواجہ سلمان رفیق نے پی آئی ٹی بی کو کیو مینجمنٹ سسٹم فعال کرنے کی ہدایت ، مریضوں کی عیادت کی اور طبی سہولیات بارے دریافت کیا۔(جاری ہے) اس موقع پر ایم ایس ڈاکٹر رمضان سومرو بھی موجود تھے۔ وزیرصحت نے کہاکہ وزیر اعلیٰ کے ویژن کے مطابق عوام تک صحت کی بہترین سہولیات کی فراہمی کےلئے کوشاں ہیں، ہسپتالوں میں...
اسلام آباد: پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم نے کہاہے کہ امریکی حملہ بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی، یو این چارٹر کے تحت اپنا حق دفاع استعمال کریں گے۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے رضا امیری مقدم نے کہاکہ اسرا ئیل اور امریکہ کی طرف سے ایران پر حملہکیا گیا ، 15جون کو مسقط میں ہمارے امریکہ کیساتھ مذاکرات طے تھے ، اسرائیل کے گرین سگنل کے بعد امریکہ نے ہم پر حملہ کیا ۔ انہوں نے کہاکہ امریکہ نے بین الاقوامی خلاف ورزی کی ،اسرا ئیل این پی ٹی کی ممبر نہیں ہے، سلامتی کونسل کے تین مستقل ممالک کی سپورٹ سے ہم پر حملہ کیا گیا۔ انہوں نے کہاکہ ہمارے ایٹمی پروگرام کی انٹرنیشنل ایجنسی مانیٹرنگ کر...
وائٹ ہاؤس کی ترجمان کیرولین لیویٹ نے اعلان کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایران سے ممکنہ مذاکرات پر آئندہ دو ہفتوں کے اندر حتمی فیصلہ کریں گے۔ واشنگٹن میں میڈیا بریفنگ کے دوران کیرولین لیویٹ نے کہا کہ صدر ٹرمپ واضح کر چکے ہیں کہ ایران کو کسی بھی صورت جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ یہ بھی پڑھیں ٹرمپ نے ایران پر حملے کی منظوری سے متعلق خبروں کو مسترد کردیا انہوں نے کہاکہ صدر ٹرمپ ایران کے ساتھ مذاکرات کے امکانات پر غور کررہے ہیں اور وہ جلد ہی اس حوالے سے واضح پالیسی اپنائیں گے۔ انہوں نے مزید کہاکہ امریکا نے ایران کو 60 دن کی مہلت دی تھی تاکہ وہ جوہری...
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جون2025ء) صوبائی وزیرصحت خواجہ سلمان رفیق نے وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پرسرگودھامیں نوازشریف انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا بدھ کو دورہ کیا۔صوبائی وزیر صحت نے او پی ڈی و دیگر شعبہ جات کا معائنہ کیا۔ترجمان محکمہ صحت کے مطابق متعلقہ افسران و کنٹریکٹرزنے صوبائی وزیرکو بریفنگ دی۔اس موقع پر پرنسپل سرگودھامیڈیکل کالج پروفیسرمحمدوارث فاروقہ و دیگرفیکلٹی ممبران بھی موجود تھے۔(جاری ہے) صوبائی وزیرصحت خواجہ سلمان رفیق نے کہاکہ نوازشریف انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی پر برق رفتاری سے کام جاری ہے، عوام کو ان کے گھر کی دہلیزپرصحت کی بہترین سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے۔خواجہ سلمان رفیق نے کہاکہ سرگودھا ڈویژن کی لاکھوں کی آبادی کیلئے نواز...
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 جون2025ء) مونس الہٰی نے حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ اشرافیہ کے لیے بھرپور مراعات اور عوام پر ٹیکسوں کی بھرمار، دنیا حیران ہے کہ ''لیلا لیگ'' عوام کے سانس لینے پر ٹیکس لگانا کیسے بھول گئی۔ تفصیلات کے مطابق سابق وفاقی وزیر مونس الہٰی کی جانب سے آئندہ مالی سال کے بجٹ کے حوالے سے شہباز شریف حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا ہے۔ اپنے پیغام میں مونس الہٰی نے کہا کہ "بجٹ 25-26 دیکھ کر دنیا حیران ہے کہ ''لیلا لیگ'' عوام کے سانس لینے پر ٹیکس لگانا کیسے بھول گئی۔ اشرافیہ کے لیے بھرپور مراعات اور عوام پر ٹیکسوں کی بھرمار۔ بجلی، ادویات، پکانے کا...
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ نے پی آئی اے میں گریڈ6کے ملازم کی برطرفی کیخلاف درخواست پر سندھ حکومت کی اپیل خارج کردی ،جسٹس محمد علی مظہر نے کہاکہ وفاقی حکومت کو بھی لکھ چکا ہوں کہ اس معاملے کو دیکھیں،برطرف ملازمین کے پاس ماسٹر آف سرونٹ کے سوا کوئی فورم نہیں،حکومت کا اپنا فورم ہونا چاہئے جو ملازمین کے کیسز کے بروقت فیصلے کرے،برطرف ملازمین کے کیس20،20سال چلتے ہیں،کیسز کی پیروی کرتے ہوئے ملازمین انتقال کرجاتے ہیں۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں پی آئی اے میں گریڈ6کے ملازم کی برطرفی کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی،عدالت نے سرکاری اور نجی ملازمین کی برطرفیوں کے خلاف فورم نہ ہونے پراظہار برہمی کیا۔...

فلم آپ کی مرضی سے فلاپ ہونی ہے ، پی ٹی آئی امیدواروں کو جان بوجھ کر حقوق نہیں دیئے گئے،وکیل فیصل صدیقی کا جسٹس جمال مندوخیل سے مکالمہ
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ آئینی بنچ میں مخصوص نشستوں سے متعلق کیس جسٹس جمال مندوخیل نے فیصل صدیقی سےمکالمہ کرتے ہوئے کہاکہ آپ کی فلم تو پھر فلاپ ہو جائے گی، وکیل فیصل صدیقی نے کہاکہ فلم آپ کی مرضی سے فلاپ ہونی ہے ، آپ کا فیصلہ قبول ہوگا، جمہوریت میں سب کو برابر کے حقوق ملنے چاہئیں،پی ٹی آئی امیدواروں کو جان بوجھ کر حقوق نہیں دیئے گئے۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق سپریم کورٹ آئینی بنچ میں مخصوص نشستوں سے متعلق نظرثانی کیس کی سماعت ہوئی، جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 11رکنی لارجر بنچ نے سماعت کی،وکیل فیصل صدیقی نے کہاکہ اکثریتی ججز نے کہامخصوص نشستیں پی ٹی آئی کو...

کیا جج آئینی سکوپ سے باہر جا کر فیصلہ دے سکتے ہیں؟عوامی امنگوں اور جمہوریت کیلئے سہی، لیکن کیا جج آئین ری رائٹ کر سکتے ہیں؟جسٹس محمد علی مظہر کا استفسار
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ آئینی بنچ میں مخصوص سے متعلق نظرثانی کیس میں جسٹس محمد علی مظہر نے کہاکہ کیا جج آئینی سکوپ سے باہر جا کر فیصلہ دے سکتے ہیں؟عوامی امنگوں اور جمہوریت کیلئے سہی، لیکن کیا جج آئین ری رائٹ کر سکتے ہیں؟وکیل فیصل صدیقی نے کہاکہ کوئی آئین ’’ری رائٹ‘‘ نہیں کیا گیا، جسٹس مسرت ہلالی نے کہا کہ ری رائٹ کیا گیا، 3دن کی مدت کو بڑھا کر 15دن کیا گیا۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق سپریم کورٹ آئینی بنچ میں مخصوص نشستوں سے متعلق نظرثانی کیس کی سماعت ہوئی، جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 11رکنی لارجر بنچ نے سماعت کی،سنی اتحاد کونسل کے وکیل فیصل صدیقی نے کہاکہ...

سنی اتحاد کونسل کا انتخابی نشان کیا اور صاحبزادہ حامد رضا نے آزاد الیکشن کیوں لڑا؟وکیل فیصل صدیقی نے آئینی بنچ کو بتا دیا
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ آئینی بنچ میں مخصوص نشستوں سے متعلق کیس میں وکیل سنی اتحاد کونسل فیصل صدیقی نے جسٹس مسرت ہلالی کے سوال ’’سنی اتحاد کونسل کا انتخابی نشان کیا اور صاحبزادہ حامد رضا نے آزاد الیکشن کیوں لڑا؟کا جواب دیدیا۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق سپریم کورٹ آئینی بنچ میں مخصوص نشستوں سے متعلق نظرثانی کیس کی سماعت ہوئی، جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 11رکنی لارجر بنچ نے سماعت کی، دوران سماعت سنی اتحاد کونسل کے وکیل فیصل صدیقی نے کہاکہ کچھ فریقین نے اضافی گزارشات جمع کرا دی ہیں،مجھے ان کی نقول آج ملی ہیں اب ان کو دیکھوں گا، جسٹس جمال مندوخیل نے مسلم لیگ ن کے وکیل...

پنجاب آم کی مجموعی قومی پیداوار میں 70فیصد ، سندھ 29اور خیبر پختونخوا ایک فیصد شراکت دار ہے،وحید احمد
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2025ء) پاکستان فروٹ اینڈ ویجیٹیبل ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن (پی ایف وی اے) کے سرپرست اعلیٰ وحید احمد نے کہا ہے کہ پنجاب آم کی مجموعی قومی پیداوار میں 70فیصد،سندھ 29اور خیبر پختونخوا ایک فیصد شراکت دار ہے ۔ ملک میں آم کی 1.8ملین ٹن پیداوار حاصل کی جاتی ہے ۔ پاکستان فروٹ اینڈ ویجیٹیبل ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن (پی ایف وی اے) کے سرپرست اعلیٰ وحید احمد نے بیان میں کہاہے کہ ماحولیاتی تبدیلیوں کے باعث رواں سال آم کی پیداوار میں 20 فیصد کمی متوقع ہے اور آم کی ملکی پیداوار 1.4 ملین ٹن تک رہنے کی امید ہے ۔ انہوں نے کہاکہ رواں سیزن میں آم کےبرآمدی ہدف...

واضح کردوں دونوں ججز نے خود بنچ سے علیحدگی اختیار کی،2ممبران کی خواہش پر 11رکنی بنچ تشکیل دیا گیا، جسٹس امین الدین کا فیصل صدیقی کے اعتراض پر جواب
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ آئینی بنچ میں مخصوص نشستوں سے متعلق نظرثانی کیس سنی اتحاد کونسل کے وکیل فیصل صدیقی نے کہا کہ میرے لئے تمام ججز قابل احترام ہیں، میرا بنچ کے کسی ممبر کے وقار پر بھی کوئی سوال نہیں، میرے 11رکنی بنچ کی تشکیل پر آئینی و قانونی اعتراضات ہیں،جسٹس امین الدین نے کہاکہ واضح کردوں کہ دونوں ججز نے خود بنچ سے علیحدگی اختیار کی،2ممبران کی خواہش پر 11رکنی بنچ تشکیل دیا ہے۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوزکے مطابق سپریم کورٹ آئینی بنچ میں مخصوص نشستوں سے متعلق نظرثانی کیس کی سماعت ہوئی،جسٹس امین الدین کی سربراہی میں 11رکنی بنچ سماعت کررہا ہے،وکیل حامد خان نے کہاکہ میں نے عدالت میں 3درخواستیں دائر...
اسلام آباد: وزیردفاع خواجہ آصف نے کہاہے کہ مودی نے چارووٹوں کے لئے ساراڈرامہ رچایا، امریکی نائب صدر نے گنجائش نکالی ہے کہ بھارت کو فیس سیونگ کرنے کے لئے کچھ کرنا چاہئے ۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہاکہ بھارتی رافیل طیارے مسلسل پاکستانی سرحدوں کے قریب پروازیں کررہے ہیں، ہم بھارت کو فیس سیونگ نہیں کرنے دیں گے، اس کا منہ کالاکریں گے۔انہوں نے کہاکہ پاکستان نے حالیہ عرصے میں دہشت گردوں کے خلاف واضح کارروائیاں کی ہیں۔ Post Views: 1

نوجوان آبادی پاکستان کا 65 فیصد ہے جنہیں ماحولیاتی تبدیلی کے خلاف متحرک کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے، شیری رحمن
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اپریل2025ء)نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان نے کہاہے کہ نوجوان آبادی پاکستان کا 65 فیصد ہے جنہیں ماحولیاتی تبدیلی کے خلاف متحرک کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان نے پروگریسیو کلائمیٹ فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام یوتھ کلائمیٹ سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ نوجوان آبادی پاکستان کا 65 فیصد ہے،جنہیں ماحولیاتی تبدیلی کے خلاف متحرک کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ نائب صدر پیپلزپارٹی نے کہاکہ تبدیلی ممکن ہے، نوجوان پائیدار حل لا سکتے ہیں، اس پیغام کو فوری طور پر عام کرنا ہوگا۔ شیری رحمن نے کہاکہ ہم جانتے ہیں کہ ماحولیاتی تبدیلی پاکستان کے لیے بقاء کا مسئلہ بن چکی...
اسلام آباد:وزیردفاع خواجہ آصف نے کہاہے کہ مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس میں فیصلہ ہواہے کہ نہروں کا مسئلہ کسی اوروقت طے کیاجائے گا،مسئلہ جب بھی حل ہوگا100فیصداتفاق رائے سے ہوگا۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہاکہ مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس میں فیصلہ ہواہے کہ نہروں کا مسئلہ کسی اوروقت طے کیاجائے گا،جن مطالبات پر احتجاج ہورہاتھاوہ سارے غیرمشروط طور پر مان لئے گئے ہیں،فیصلہ ہواہے کہ نہروں کے مسئلے پرصوبوں کے ساتھ اتفاق رائے پیداکیاجائے گا،نہروں کو مسئلہ جب بھی حل ہوگا100فیصداتفاق رائے سے ہوگا۔انہوں نے کہاکہ بھارت میں زیادہ ووٹ لینے کے لئے ڈرامے رچائے جاتے ہیں،مودی نے سیاسی مفادت کے لئے ڈرامہ رچایا، گجرات میں مسلمانوں کا قتل عام ہواتھامودی ابھی تک اس ذہنیت سے نہیں نکلے،خطے پر جنگ...
وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے عالمی مارکیٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ عوام کو منتقل کرنے کے بجائے یہ رقم بلوچستان میں ترقیاتی منصوبوں پر لگانے کا اعلان کردیا۔ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہاکہ عالمی مارکیٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہونے والی کمی کو صارفین تک منتقل کرنے کے بجائے اس رقم کو بلوچستان کی سب اہم شاہراہ این 25 (چمن، کوئٹہ، قلات، خضدار، کراچی شاہراہ) کو دورویہ کرنے میں استعمال کیا جائے گا تاکہ بلوچستان کے عوام کو سفر کی بہترین سہولیات میسر آسکیں۔ یہ بھی پڑھیں عوام کو پیٹرول میں ریلیف نہ دینے کا فیصلہ، کیا معاملہ عدالت تک جاسکتا ہے؟ سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ...

سعودی عرب کے ترقیاتی منصوبوں میں پاکستانیوں کا کردار، ملازمت کے نئے مواقع پیدا ہورہے ہیں، پاکستانی سفیر احمد فاروق
سعودی عرب میں پاکستان کے سفیر احمد فاروق نے کہا ہے کہ سعودی عرب کے وژن 2030 سمیت اہم تعمیراتی اور ترقیاتی منصوبوں میں پاکستانی محنت کش اپنا بھرپور کردار ادا کررہے ہیں۔ اسلام آباد میں اوورسیز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات میں حالیہ برسوں کے دوران مثبت تبدیلیاں آئی ہیں، جن سے پاکستانیوں کے لیے مزید مواقع پیدا ہورہے ہیں۔ اب محنت کشوں کے حقوق کا تحفظ، ویزا پالیسی میں نرمی اور ہنر مند افراد کے لیے نئی ملازمت کے مواقع موجود ہیں۔ یہ بھی پڑھیں وزیراعظم شہباز شریف اور سعودی ولی عہد کی ملاقات، پاکستان سعودی عرب شراکت داری کو نئی بلندیوں تک پہنچانے کے عزم کا اعادہ پاکستانی سفیر...

وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف سرکاری ہسپتالوں کے حالات بہترکرنے کی مسلسل کوشش کررہی ہیں، خواجہ سلمان رفیق
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 اپریل2025ء) صوبائی وزیرمحکمہ سپیشلائزڈہیلتھ کئیراینڈمیڈیکل ایجوکیشن خواجہ سلمان رفیق نے گورنمنٹ لیڈی ولنگٹن ہسپتال میں ورلڈ ہیلتھ ڈے کی مناسبت سے منعقدہ تقریب میں بطورمہمان خصوصی شرکت کی۔خواجہ سلمان رفیق نے لیڈی ولنگٹن ہسپتال کی زیرتعمیر نئی عمارت کا دورہ کرکے پیش رفت کا بھی جائزہ لیا۔اس موقع پر وائس چانسلر کنگ ایڈورڈمیڈیکل یونیورسٹی پروفیسرمحمودایاز،ایم ایس،پروفیسرابراراشرف ودیگر فیکلٹی ممبران موجودتھے۔لیڈی ولنگٹن ہسپتال کی سائٹ پر آئی ڈیپ کی ٹیم نے صوبائی وزیر کو تازہ پیش رفت بارے بریفنگ دی۔صوبائی وزیر صحت نے کہاکہ صحت کے عالمی دن کے موقع پر ہم سب کو عوام کو صحت کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کا اعادہ کرنا ہے، انسان کی صرف نیک نیتی...
اسلام آباد : سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے وزیراعظم شہبازشریف کی طرف سے بجلی کی قیمتوں میں بڑی کمی کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہاہےکہ گھریلو صارفین کےلیے 7 روپے 41 پیسے فی یونٹ اور صنعتی صارفین کےلیے 7 روپے 58 پیسے فی یونٹ کمی ایک غیر معمولی ریلیف ہے ۔اپنے ردعمل میں انہوں نے کہاکہ یہ وزیراعظم اور ان کی ٹیم کا ایک تاریخی عوامی فیصلہ ہے اس فیصلے سے تمام صارفین کو بلا امتیاز فائدہ پہنچے گا۔۔سپیکر قومی اسمبلی نے کہاکہ ملک کو معاشی بھنور سے نکالنے کے بعد عوام کو اتنا بڑا ریلیف تاریخ ساز اقدام ہے۔انہوں نے کہاکہ وزیراعظم کے فیصلے سے ملک میں اب معاشی سرگرمیوں میں مزید تیزی آئے گی ، حکومت...
ہم ہر وقت قیدی نمبر 804 کی بات کریں گے ،ہررکن کو بات کرنے کا موقع ملنا چاہیے کراچی کا بنیادی ڈھانچہ تباہ ہو چکا، حیدرآباد میں دودھ کی نہریں بہتی نہیں دیکھیں،خطاب پی ٹی آئی کے رہنما اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا کہ ہم جعفر ایکسپریس واقعے کی بھرپور مذمت کرتے ہیں اور شہدا کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں، اس مسئلے پر صرف ایک دن بات کرنا کافی نہیں بلکہ ہر رکن پارلیمنٹ کو بات کرنے کا موقع ملنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ اگر خواجہ آصف میں اخلاقی جرأت ہوتی تو وہ استعفیٰ دیتے، ہم سوچ رہے تھے وزیر دفاع کسی پالیسی پر بات کرتے لیکن انکے دل دماغ پر پی ٹی...
اسلام آباد:شیرافضل مروت نے کہاہے کہ ان کا قومی اسمبلی سے مستعفی ہونے کاکوئی ارادہ نہیں۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے شیرافضل مروت نے کہاکہ پی ٹی آئی میں فارورڈبلاک بن سکتاہے لیکن وہ کسی بلاک کاحصہ نہیں بنیں گے۔ انہوں نے کہاکہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کاسوشل میڈیااظہرمشوانی اورجبران الیاس چلارہے ہیں،یہ گزشتہ ایک سال سے کچھ شخصیات کی ایماء پر میری ٹرولنگ کررہے ہیں،ان کے ساتھ کچھ یوٹیوبرزبھی ہیں جن کی تاریں ایک ہی شخصیت ہلاتی ہے،وہ شخصیت سامنے آناچاہے تو میں خوش آمدیدکہوں گالیکن جب تک وہ سامنےنہیں آتی تومیں جواب نہیں دوں گا۔ انہوںنے کہاکہ میں نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی کوئی درخواست نہیں کی لیکن مجھے پیغام بھیجا تھا جس پر میں نے کہاکہ مجھے عمران خان...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ آئینی بنچ میں فوجی عدالتوں سے متعلق کیس میں وکیل فیصل صدیقی نے احمد فراز کیس میں عدالتی فیصلے کا حوالہ دیتے ہوئے کہاکہ احمد فراز پر الزام تھا کہ شاعری کے ذریعے آرمی افسر کو اکسایا گیا،احمد فراز اور فیض احمد فیض کے ڈاکٹر میرے والد تھے،مجھ پر بھی اکسانے کا الزام لگا لیکن میں گرفتار نہیں ہوا، جسٹس جمال مندوخیل نے ہلکے پھلکے انداز میں جواب دیا کہ آپ کو اب گرفتار کروا دیتے ہیں،فیصل صدیقی نے کہاکہ آپ ججز کے ہوتے مجھے کوئی کچھ نہیں کہہ سکتا۔ نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق سپریم کورٹ آئینی میں فوجی عدالتوں سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی، جسٹس امین الدین خان...
اسلام آباد:سینیٹر فیصل واوڈانے کہاہے کہ شیرافضل مروت کو پی ٹی آئی میں نہیں رہنے دیاجائے گا،میں واپس پی ٹی آئی میں نہیں جاناچاہتا،علیمہ خان کی چیٹ خیبرپختونخوا میں لوٹ مارکابتارہی ہے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل واوڈانے کہاکہ عیدکے بعددھرناہوگا نہ گرینڈ الائنس، کہانی یونہی چلتی رہے گی،انہوں نے کہاکہ اسٹیبلشمنٹ کو پی ٹی آئی کو کوئی ضرورت نہیں اورنہ ہی انہیں پی ٹی آئی سے کچھ چاہئے ۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی رہنماوں کے گھرپارٹی فنڈز میں خوردبرد کرکے چلتے ہیں ،پی ٹی آئی کاپارٹی گراف گرگیا،یہ سب سمجھتےہیں۔انہوں نے کہا کہ ایوان میں ترمیم کے وقت پی ٹی آئی والے سمجھوتے کے تحت باہرچلے گئے تھے۔ انہوں نے کہاکہ خیبرپختونخوا کرپشن میں باقی صوبوں سے آگے ہے ،پی ٹی...
سینیئر سیاستدان فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ عید کے بعد اپوزیشن کا کوئی گرینڈ الائنس نہیں بن رہا نہ احتجاج ہوگا، عمران خان خان کے لیے فی الحال کوئی اچھی خبر نہیں وہ جیل میں ہی رہیں گے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ اسٹیبلشمنٹ کا پی ٹی آئی سے کوئی لینا دینا نہیں، تحریک انصاف کا گراف گر رہا ہے اور یہ سب سمجھ گئے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں اڈیالہ جیل کے علاوہ ہر جگہ سے اچھی خبریں آرہی ہیں، مریم نواز کی عمران خان پر تنقید انہوں نے کہاکہ شیر افضل مروت آزاد سیاست کرتے ہیں، لیکن ان کو پی ٹی آئی میں نہیں رہنے دیا جائےگا، اگر فواد چوہدری تحریک انصاف میں جانا...
جمعیت علما اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ ملک میں اس وقت کوئی سویلین اتھارٹی موجود نہیں، اسٹیبلشمنٹ بند کمروں میں فیصلے کررہی ہے، جبکہ حکومت کی طرف سے صرف انگوٹھا لگایا جاتا ہے۔ قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ حکمران ملکی معاملات سے بے خبر ہیں، خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں حکومت کی رٹ موجود نہیں۔ یہ بھی پڑھیں امریکا افغانستان میں دوبارہ جنگ پر غور کررہا ہے، مولانا فضل الرحمان انہوں نے کہاکہ خیبرپختونخوا اور بلوچستان کی صورتحال کسی سے پوشیدہ نہیں، لیکن اس کے باوجود ماورائے آئین پالیسیاں بنائی جارہی ہیں۔ مولانا فضل الرحمان نے کہاکہ حکومت چاہے یا نہ چاہے اسپیکر کی ذمہ داری ہوتی ہے کہ ایوان...
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 فروری2025ء) صوبائی وزیر محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن خواجہ سلمان رفیق نے چلڈرن ہسپتال فیصل آبادکا دورہ کیا۔سیکرٹری صحت پنجاب عظمت محمود اور سپیشل سیکرٹری آپریشنز طارق محمود رحمانی بھی ہمراہ تھے۔ڈاکٹر فرقد عالمگیر، چیف پلاننگ آفیسر عبدالحق بھٹی، ایڈیشنل سیکرٹری انور بریار اور ڈپٹی سیکرٹری فنانس حماد الرب بھی ہمراہ تھے۔ایگزیکٹو ڈائریکٹر چلڈرن ہسپتال ڈاکٹر عبدالرزاق نے اس موقع پر بریفنگ دی۔صوبائی وزیر صحت نے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے بائیو میڈیکل سامان، ایچ آر، ری ویمپنگ و دیگر انتظامی امور کا تفصیلی جائزہ لیا۔صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے کہاکہ پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں ری ویمپنگ منصوبوں کو فاسٹ ٹریک پر مکمل کر رہے...
کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن (کے ایم سی) کی جانب سے تمام پارکنگ سائٹس مفت کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ کے ایم سی کی پارکنگ سائٹس سے کوئی فیس وصول نہیں کی جائےگی، عوام کے مفاد میں یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں کے ایم سی میں 950 گھوسٹ اور 200 ملازمین کا 2 مقامات پر نوکری کا انکشاف انہوں نے کہاکہ کے ایم سی کے اکاؤنٹ میں 2 ارب روپے سے زیادہ رقم موجود ہے، اور اپنے پیروں پر کھڑی ہے۔ ہمیں 4 سے 5 کروڑ روپے کی ضرورت نہیں۔ مرتضیٰ وہاب نے کہاکہ پارکنگ فیس وصول نہ کرنے کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کریں گے، اور اگر کسی نے غیرقانونی طور...
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ ہم نے آزادی گڈ گورننس کے لیے حاصل نہیں کی تھی، بلکہ اس لیے آزاد ہوئے تھے کہ لوگ اپنے فیصلے خود کریں۔ صوابی جلسہ عام سے قبل ’وی نیوز‘ سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ 8 فروری کو ہمارے مینڈیٹ پر ڈاکہ مارا گیا، اور 17 نشستیں جیتنے والوں کو اقتدار دے دیا گیا۔ یہ بھی پڑھیں صوابی میں پی ٹی آئی کا جلسہ ختم: خون کا بدلہ خون لیکن نفرتیں بڑھنے سے ملک کو نقصان ہوگا، علی امین گنڈاپور بیرسٹر گوہر نے کہاکہ ایک سال گزرنے کے بعد بھی عوام عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں، اور دنیا بھر میں بسنے والے پاکستانی یوم...

آفیشل سیکرٹ ایکٹ اور آرمی ایکٹ میں ترامیم کیخلاف بانی پی ٹی آئی کی درخواست پر عائد اعتراضات کالعدم قرار
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ آئینی بنچ نے آفیشل سیکرٹ ایکٹ اور آرمی ایکٹ میں ترامیم کیخلاف بانی پی ٹی آئی کی درخواست پر عائد اعتراضات کالعدم قرار دے دیئے،آئینی بنچ نے کہاکہ جو کیس دل کیا سن لیا ورنہ کہہ دیا پہلے ہائیکورٹ جائیں،براہ راست درخواستیں سنتے رہے تو آرٹیکل 199 غیرموثر ہو جائے گا۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق سپریم کورٹ آئینی بنچ میں آفیشل سیکرٹ ایکٹ اور آرمی ایکٹ میں ترامیم کیخلاف بانی پی ٹی آئی کی درخواست پر سماعت ہوئی، جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 5رکنی بنچ نے سماعت کی،عدالت نے کہاکہ ترامیم کیخلاف پہلے ہائیکورٹ سے رجوع کیوں نہیں کیاگیا؟وکیل نے کہاکہ آفیشل سیکرٹ ایکٹ سے لوگوں کے حقوق...

اسلام آبد: پتنگ بازوں کے خلاف دھمکی آمیز لہجے میں کارروائی کا اعلان کرنے والے پولیس آفیسر کے خلاف انکوائری شروع
اسلام آباد میں نوجوانوں کو پتنگ بازی سے روکنے کے لیے دھمکی آمیز لہجے میں کارروائی کا اعلان کرنے والے پولیس آفیسر کو چارج شیٹ کرتے ہوئے محکمانہ انکوائری شروع کردی گئی۔ ترجمان اسلام آباد پولیس نے بتایا ہے کہ ایس ایچ او سیکریٹریٹ کو نامناسب الفاظ کے چناؤ پر چارج شیٹ کردیا گیا ہے اور محکمانہ انکوائری عمل میں لائی جارہی ہے۔ یہ بھی پڑھیں پتنگ بازوں کیخلاف اسلام آباد پولیس کا جارحانہ اقدام، گھر مسمار کرنیکی دھمکی ترجمان نے کہاکہ پتنگ بازی ایک جرم ہے جس سے سختی سے نمٹا جارہا ہے۔ اسلام آباد پولیس پتنگ بازی جیسے خونی کھیل کے خلاف مسلسل قانونی کارروائیاں عمل میں لارہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ دھاتی ڈور انسانی جان کےلیے خطرہ ہے،...
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 فروری2025ء)صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں کہاہے کہ آج ہم پھر مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کی پرزور مذمت کرتے ہیں اور پاکستانیوں کے دل کشمیریوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں۔ وزیر صحت نے کہاکہ انشاء اللہ ایک دن مقبوضہ کشمیر پاکستان کا حصہ بن کر رہے گا اور نہتے کشمیریوں پر بھارتی سرکار کے مظالم کا عالمی برادری نوٹس لے۔ آج پوری پاکستانی قوم مقبوضہ کشمیر کے مسلمانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کر رہی ہے۔(جاری ہے) بھارتی سرکار کے ہاتھ نہتے کشمیریوں کے خون سے رنگے ہوئے ہیں۔خواجہ سلمان رفیق نے کہاکہ بھارتی سرکار نے جموں و کشمیر کی...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)فوجی عدالتوں میں سویلینزٹرائل فیصلے کیخلاف اپیلوں پر سماعت وکیل خواجہ احمد حسین نے کہاکہ عظیم وکیل قائداعظم محمد علی جناحؒ کی کوششوں سے ملک بنا، یہ آئینی بنچ قائداعظم کی تصویر کے نیچے بیٹھا ہوا ہے،ہماری عدلیہ نے ماضی میں ایسے فیصلے کئے جن کے اسباب قوم کو بھگتنا پڑے،میری استدعا ہے مرکزی فیصلے کو برقرار رکھتے ہوئے اپیلیں خارج کی جائیں۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق سپریم کورٹ آئینی بنچ میں فوجی عدالتوں میں سویلینز ٹرائل فیصلے کیخلاف اپیلوں پر سماعت جاری ہے، جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 7رکنی بنچ سماعت کررہا ہے، سابق چیف جسٹس جواد ایس خواجہ کے وکیل خواجہ احمد حسین نے دلائل دیتے ہوئے کہاکہ...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ آئینی بنچ میں فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کیخلاف انٹراکورٹ اپیل پر سماعت کے دوران وکیل خواجہ احمد نے 9مئی پر افواج پاکستان کے اعلامیہ کا تذکرہ کرتے ہوئے کہاکہ آئی ایس پی آر نے 9مئی واقعے پر 15مئی کو اعلامیہ جاری کیا، آئی ایس پی آر کے 15مئی کے اعلامیے پر کوئی اعتراض نہیں،اعلامیہ میں کہا گیا 9مئی پر ادارے میں دکھ اوردرد پایا جاتا ہے، اعلامیہ میں کہا گیا 9مئی کے ناقابل تردیدشواہد موجودہیں،اعلامیہ کے بعد ملٹری ٹرائل میں فیئر ٹرائل کیسے مل سکتا ہے؟ شعبان المعظم کی فضیلت نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق سپریم کورٹ آئینی بنچ میں فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کیخلاف...

فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کیخلاف انٹراپورٹ اپیل،خواجہ حارث نے سفید کاغذی لفافوں میں ملٹری ٹرائل کا ریکارڈ آئینی بنچ کے سامنے پیش کردیا
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کیخلاف انٹراپورٹ اپیل پر سماعت کے دوران وزارت دفاع کے وکیل خواجہ حارث نے سفید کاغذی لفافوں میں ملٹری ٹرائل کا ریکارڈ آئینی بنچ کے سامنے پیش کردیا،ملٹری ٹرائل کی سات کاپیاں آئینی بنچ کے ساتوں ججز کو مہیا کردی گئیں۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق وقفے کے بعد فوجی عدالتوں میں شہریوں کے ٹرائل کیخلاف انٹراکورٹ اپیل پر سماعت ہوئی،خواجہ حارث نے کہاکہ عدالت ٹرائل کا طریقہ کار دیکھ لے، ٹرائل سے قبل پوچھا گیا کسی کو لیفٹیننٹ کرنل عمار احمد پر کوئی اعتراض تو نہیں،کسی نے بھی اعتراض نہیں کیا، جسٹس جمال مندوخیل نے کہاکہ ریکارڈ تو اپیل میں دیکھا جاتا ہے، ہمارے لئے اپیل...

اسٹیبلشمنٹ کا سیاسی مذاکرات نہ کرنے کا فیصلہ اٹل، پی ٹی آئی کو ابہام میں نہیں رہنا چاہیے، رانا ثنااللہ
وزیراعظم پاکستان کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ کا واضح پیغام ہے کہ وہ سیاسی جماعتوں سے مذاکرات نہیں کریں گے، اب پی ٹی آئی کسی ابہام میں رہے تو یہ ان کی مرضی ہے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ آرمی چیف واضح کہہ چکے ہیں کہ سیاسی مذاکرات کرنا ان کا مینڈیٹ نہیں، تاہم انہوں نے یہ بھی کہاکہ اگر سیاسی جماعتیں بیٹھ کر کسی نتیجے پر پہنچتی ہیں تو انہیں اعتراض نہیں ہوگا۔ یہ بھی پڑھیں سیاسی ڈائیلاگ میں ڈیڈلاک، پی ٹی آئی نے مذاکرات کے چوتھے راؤنڈ میں شرکت سے انکار کردیا انہوں نے کہاکہ 9 مئی ایک کریمنل کیس ہے، اس میں سزا ہوگی یا معافی...
پشاور: خیبرپختونخوا( کے پی کے ) کی حکومت نے شرپسندوں کے خلاف سخت کارروائی کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ضلع کرم کے متاثرہ علاقوں میں دہشت گردی کرنے والوں کے خلاف آپریشن کیا جائے گا۔ میڈیا رپورٹس کےمطابق ترجمان کے پی کے نے کہاکہ چند شرپسند عناصر کی وجہ سے آپریشن ضروری ہوگیا ہے، امن معاہدے پر قانون کے مطابق عمل درآمد کرایا جائےگا۔ مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر سیف کاکہنا تھا کہ کرم کی صورتحال پر اسٹیک ہولڈرز سمیت دیگر اداروں کے افسران سے مشارت جاری ہے، 3 ماہ سےکرم میں امن بحال کرنے کی کوشش کر رہےہیں، کچھ شرپسندوں کی وجہ سے عوام کا جینا محال ہوگیا ہے۔ انہوں نے مزید کہاکہ دہشت گردوں نے ڈپٹی کمشنر ...

’طلبہ کے لیے ماں بن کر سوچتی ہوں‘، مریم نواز کا 65 فیصد سے زیادہ نمبر لینے والوں کو لیپ ٹاپ دینے کا اعلان
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے 65 فیصد سے زیادہ نمبر لینے والے طلبا و طالبات کو لیپ ٹاپ دینے کا اعلان کردیا۔ گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی سیالکوٹ میں ہونہار اسکالر شپ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز شریف نے نئے بجٹ میں ہونہار اسکالر شپ 50 ہزار تک بڑھانے کا اعلان کرتے ہوئے کہاکہ اب سیکنڈ اور تھرڈ ایئر کے طلبا و طالبات کو بھی ہونہار اسکالر شپس دی جائیں گی۔ یہ بھی پڑھیں طلبہ ڈی چوک پر نہیں یونیورسٹی میں اچھے لگتے ہیں، لیپ ٹاپ دیں گے، مریم نواز وزیراعلیٰ پنجاب نے کہاکہ 30 ہزار اسکالر شپس کم ہیں، حکومت میرا ذاتی کاروبار نہیں، عوام کو جواب دہ ہوں۔ انہوں نے کہاکہ برے وقت میں ساتھ دینے ارکان...

عدالتی فیصلوں میں ملٹری کورٹ تسلیم شدہ ,آرمی ایکٹ کے تحت جرم کا گٹھ جوڑ ہو تو ملٹری ٹرائل ہوگا،،خواجہ حارث
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کے فیصلے کیخلاف انٹراکورٹ اپیل پر سماعت کے دوران وزارت دفاع کے وکیل خواجہ حارث نے دلائل دیتے ہوئے کہاکہ عدالتی فیصلوں میں ملٹری کورٹ تسلیم شدہ ہیں،آرمی ایکٹ کے تحت جرم کا گٹھ جوڑ ہو تو ملٹری ٹرائل ہوگا، ملٹری کورٹ میں ٹرائل آرمی ایکٹ کے تحت جرم کا ہوتا ہے۔ نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کے فیصلے کیخلاف انٹراکورٹ اپیل پر سماعت جاری ہے،جسٹس امین الدین کی سربراہی میں 7رکنی آئینی بنچ سماعت کررہا ہے،وزارت دفاع کے وکیل خواجہ حارث کے دلائل جاری ہیں۔ پی ایس ایل ڈرافٹنگ میں منتخب نہ ہونے والے سرفراز احمد کیلئے بڑی خوشخبری آ...

آفیشل سیکرٹ ایکٹ میں ترمیم 11اگست 2023میں ہوئی، واقعہ مئی 2023کا ہے،کیا قانون کااطلاق ماضی سے کیاگیا،جسٹس حسن اظہر رضوی کا استفسار
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سویلینز کے فوجی عدالتوں میں ٹرائل کیخلاف اپیل پر جسٹس حسن اظہر رضوی نے کہاکہ آفیشل سیکرٹ ایکٹ میں ترمیم 11اگست 2023میں ہوئی، واقعہ مئی 2023کا ہے،کیا قانون کااطلاق ماضی سے کیاگیا،وکیل وزارت دفاع نے کہاکہ جی آفیشل سیکرٹ ایکٹ میں ترمیم کا اطلاق ماضی سے کیا گیا۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق سپریم کورٹ آئینی بنچ میں سویلینز کے فوجی عدالتوں میں ٹرائل کیخلاف اپیل پر سماعت ہوئی، جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 7رکنی بنچ نے سماعت کی، وزارت دفاع کے وکیل خواجہ حارث نے دلائل دیتے ہوئے کہاکہ ایف بی علی کیس میں جسٹس انوارالحق کا نوٹ موجود ہے،اس وقت آرٹیکل 10اے نہیں تھا،وکیل کا حق دینا، شواہد پر...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ آئینی بنچ میں فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کیخلاف اپیل پر سماعت کے دوران جسٹس مسرت ہلالی نے وزارت دفاع کے وکیل خواجہ حارث سے استفسار کیا کہ اگر کوئی آرمی آفیسر آئین کو معطل کرتا ہے تو کیا سزا ہے؟خواجہ حارث نے کہاکہ آئین کے آرٹیکل 6میں آئین کو معطل کرنے کی سزا ہے،آئین کاآرٹیکل 6ہر قانون پر فوقیت رکھتا ہے،آرمی ایکٹ میں حلف کی خلاف ورزی کی سزا ہے۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کیخلاف انٹراکورٹ اپیل پر سماعت ہوئی، جسٹس امین الدین کی سربراہی میں 7رکنی آئینی بنچ نے سماعت کی،دوران سماعت وزارت دفاع کے وکیل خواجہ حارث نے کہاکہ سپریم...