گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ علی امین گنڈاپور اچھے بچے ہیں اور اسلام آباد سے ملنے والے تمام کام بروقت مکمل کرتے ہیں۔

بھٹ شاہ میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے گورنر نے کہاکہ چاہے قلعہ بالا حصار سے بھاگنا ہو یا ڈی چوک سے، علی امین گنڈاپور ہر ہدایت پر عمل کرتے ہیں اور جب نمبر پورے ہوں گے تو وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک لائیں گے۔

انہوں نے مزید کہاکہ تحریک انصاف کے 6 سینیٹرز میں سے ایک حلف اٹھانے نہیں آیا، جبکہ باقی 5 میں سے ایک ہمارے ساتھ ہے اور وقت آنے پر ہمارے حق میں ووٹ دےگا۔

گورنر نے یہ بھی کہاکہ یہ لوگ پہلے این آر او دینے سے انکار کرتے تھے، مگر اب ان کو خوابوں میں بھی این آر او نظر آ رہا ہے۔

انہوں نے واضح کیاکہ وہ صوبائی حکومت گرانے کی سازش میں شامل نہیں ہیں۔

واضح رہے کہ علی امین گنڈاپور نے وفاقی حکومت سمیت اپنے سیاسی مخالفین کو چیلنج کر رکھا ہے کہ وہ آئینی طریقے سے خیبرپختونخوا حکومت گرا کر دکھائیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews اچھے بچے خیبرپختونخوا حکومت عدم اعتماد علی امین گنڈاپور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا وی نیوز.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: اچھے بچے خیبرپختونخوا حکومت علی امین گنڈاپور وزیراعلی خیبرپختونخوا وی نیوز علی امین گنڈاپور

پڑھیں:

ایشیا کپ میں انڈیا کیخلاف پاکستان کی پے در پے شکست پر علی امین گنڈاپور برس پڑے

پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے قومی کرکٹ ٹیم کی انڈیا کیخلاف حالیہ خراب کارکردگی پرسخت تنقید کی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بار بار کی شکستوں سے پوری قوم دلبرداشتہ ہو رہی ہے، خصوصاً بھارت کے خلاف ہارنے پر عوام کو شدید دکھ اور افسوس ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کھیلوں میں جیت اور ہار معمول کی بات ہے، مگر چونکہ پاکستان اور بھارت کے تعلقات اچھے نہیں ہیں، اس لیے ان میچز کی شکست قوم کے لیے زیادہ کرب کا باعث بنتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ایشیا کپ سپر فور مرحلے کا اہم ٹاکرا: بھارت نے پاکستان کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی

’پہلے تو ٹیم کو چاہیے کہ کوئی زور لگائے، کچھ غیرت دکھائے، آخر بار بار ہار کیوں جاتے ہو، کیا تمہارے ہاتھ میں بلا نہیں یا بال نہیں ہوتی، کیا مسئلہ ہے۔‘

علی امین گنڈاپور نے اس صورتحال کا ایک سبب نگران وزیراعظم محسن نقوی کو بھی قرار دیا۔

مزید پڑھیں: صفر کی بہار، صائم ایوب نے ایشیا کپ میں کتنے ناپسندیدہ ریکارڈ اپنے نام کرلیے؟

’جب سے محسن نقوی آئے ہیں، انہوں نے پورے پاکستان کو تباہ کیا ہے۔ ہر چیز، ہر ادارہ اور ہر محکمہ برباد ہوچکا ہے اور یہی اثرات کرکٹ ٹیم پر بھی پڑے ہیں۔‘

انہوں نے کہا کہ بھارت کے خلاف میچ محض کھیل نہیں بلکہ دونوں ملکوں کے عوام کے درمیان ایک مقابلے کی حیثیت رکھتے ہیں، جہاں ایک طرف خوشی کا اظہار ہوتا ہے تو دوسری طرف شکست پر افسوس۔

’بدقسمتی سے ہمیں بار بار افسوس سہنا پڑ رہا ہے اور اس کے ذمہ دار یہی لوگ ہیں۔‘

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

انڈیا ایشیا کپ پاکستان شکست کرکٹ محسن نقوی

متعلقہ مضامین

  • ملک میں لاقانونیت ، آزادی مشن سے پیچھے نہیں ہٹیں گے، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا
  • گورنر خیبر پی کے  سے چیئرمین واپڈا کی ملاقات، چشمہ لیفٹ کینال منصوبے پر تبادلہ خیال
  • بلاول ہائوس پرملازمین دھرنے کی حمایت کرتے ہیں‘کاشف شیخ
  • 27ستمبر کو بڑا جلسہ کریں گے،علی امین گنڈاپور کا ویڈیو پیغام
  • فیصل امین نے ایمل ولی کو 1 ارب ہرجانے کا نوٹس بھیج دیا
  • فیصل امین گنڈا پور نے ایمل ولی کو 1 ارب روپے کے ہرجانے کا ہتک عزت نوٹس بھیج دیا
  • ایشیا کپ میں انڈیا کیخلاف پاکستان کی پے در پے شکست پر علی امین گنڈاپور برس پڑے
  • ہمیں افسوس ہے کہ ہم بار بار بھارت سے کرکٹ میچ ہار رہے ہیں، علی امین گنڈاپور
  • کراچی: لانڈھی میں ملنے والی بچے کی لاش کا پوسٹ مارٹم مکمل، زیادتی کی تصدیق
  • بھارت عالمی سطح پر اپنی ساکھ کی بحالی کے لیے پاکستان کو نشانہ بنانے کی کوشش ضرور کرے گا، ہمیں اس خطرے کے پیشِ نظر مکمل چوکس اور تیار رہنا ہوگا: منیر اکرم