لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جون2025ء) وزیر صحت پنجاب خواجہ سلمان رفیق نے سردار فتح محمد خان بزدار انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی ڈیرہ غازی خان کا سوموار کو دورہ کیا،اس موقع پر او پی ڈی، ایمرجنسی، میڈیسن سٹور، فارمیسی، آپریشن تھیٹرز و دیگر وارڈز میں طبی سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ترجمان محکمہ صحت کےمطابق خواجہ سلمان رفیق نے پی آئی ٹی بی کو کیو مینجمنٹ سسٹم فعال کرنے کی ہدایت ، مریضوں کی عیادت کی اور طبی سہولیات بارے دریافت کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ایم ایس ڈاکٹر رمضان سومرو بھی موجود تھے۔ وزیرصحت نے کہاکہ وزیر اعلیٰ کے ویژن کے مطابق عوام تک صحت کی بہترین سہولیات کی فراہمی کےلئے کوشاں ہیں، ہسپتالوں میں مریضوں کے علاج معالجے میں غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب کی جانب سے بجٹ میں صحت کے شعبے پر خاص توجہ دی گئی ہے۔ خواجہ سلمان رفیق نے کہاکہ مریضوں کےلئے آسانیاں پیدا کرنا اولین ترجیح ہے،عوام کو ان کے گھر کی دہلیز پر صحت کی بہتر سہولیات فراہم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے خواجہ سلمان رفیق

پڑھیں:

کراچی: سچل غازی گوٹھ میں کرنٹ لگنے سے نوجوان جاں بحق

کراچی:

سچل غازی گوٹھ میں کام کے دوران کرنٹ لگنے سے نوجوان جاں بحق ہوگیا جس کی لاش چھیپا کے رضا کاروں نے عباسی شہید اسپتال پہنچائی۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ متوفی کی شناخت 20 سالہ عمر کے نام سے کی گئی جو کہ محنت کش تھا جبکہ واقعہ ڈرل مشین چلاتے ہوئے کرنٹ لگنے سے پیش آنے کا بتایا جا رہا ہے ۔

پولیس واقعہ کی مزید تحقیقات کر رہی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • جوڈیشل کمپلیکس حملہ کیس؛ پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر کے وارنٹ گرفتاری جاری
  • شہزادہ محمد بن سلمان کی پردعوت پرمحمد شہباز شریف کا دورہ سعودی عرب
  • پاک سعودی عرب معاہدے سے معاشی استحاکم پیدا ہوگا،ہاشم خان
  • پاکستان ہمارا محافظ، آزاد کشمیر میں افراتفری پیدا کرنے کی کوئی گنجائش نہیں، سردار عتیق
  • سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کا نومبر میں دورہ پاکستان متوقع ہے، اختیار ولی خان
  • کراچی: سچل غازی گوٹھ میں کرنٹ لگنے سے نوجوان جاں بحق
  • پاکستان اور سعودی عرب کا معاہدہ تاریخ ساز  ہے؛ خواجہ  آصف
  • پاک سعودیہ دفاعی معاہدے سے ایک روز قبل ایران کی  اہم شخصیت نے محمد بن سلمان سے ملاقات کی:صحافی کامران یوسف
  • سردار عتیق احمد خان کی آل پارٹیز اجلاس میں شرکت اور خطاب
  • اگلے ماہ نوازشریف سرگودھا میں کارڈیالوجی انسٹی ٹیوٹ کاافتتاح کریں،مریم نواز