خواجہ آصف میں جرأت ہے تو استعفیٰ دیں،اسد قیصر
اشاعت کی تاریخ: 14th, March 2025 GMT
ہم ہر وقت قیدی نمبر 804 کی بات کریں گے ،ہررکن کو بات کرنے کا موقع ملنا چاہیے
کراچی کا بنیادی ڈھانچہ تباہ ہو چکا، حیدرآباد میں دودھ کی نہریں بہتی نہیں دیکھیں،خطاب
پی ٹی آئی کے رہنما اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا کہ ہم جعفر ایکسپریس واقعے کی بھرپور مذمت کرتے ہیں اور شہدا کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں، اس مسئلے پر صرف ایک دن بات کرنا کافی نہیں بلکہ ہر رکن پارلیمنٹ کو بات کرنے کا موقع ملنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ اگر خواجہ آصف میں اخلاقی جرأت ہوتی تو وہ استعفیٰ دیتے، ہم سوچ رہے تھے وزیر دفاع کسی پالیسی پر بات کرتے لیکن انکے دل دماغ پر پی ٹی آئی چھائی ہوئی ہے۔ انہوں نے کہاکہ ملک میں نہ آئین ہے نہ اداروں کی عزت ہے، غلط پالیسیوں کی وجہ سے پاکستان کے ایران کے ساتھ تعلقات خوشگوار نہیں، اس صورتحال سے نکلنے کے لیے افغانستان سے بات چیت کیلیے سفارتی چینل کا استعمال کیا جانا چاہیے، اگر حالات ٹھیک ہوں تو وسطی ایشیائی ریاستوں سے تجارت کے نتیجے میں 5 ارب ڈالر کا فائدہ ہو سکتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ 18 ویں ترمیم کے بعد فاٹا میں 1000 ارب روپے خرچ کرنے کا وعدہ کیا گیا، آج دیکھ لیں کہ فاٹا میں کتنا ترقیاتی کام ہوا۔ اسد قیصر نے کہا کہ ہمارے لیے سب سے پہلے پاکستان ہے، ہم اداروں کو مضبوط دیکھنا چاہتے ہیں، جب تک عدلیہ آزاد نہیں ہو گی یہ ملک آگے نہیں بڑھے گا، تمام اداروں کو اپنی آئینی حدود میں رہ کر اپنا کام کرنا ہو گا، حکومت کا فرض ہے وہ بتائے کہ ہم اس صورتحال سے کیسے نکل سکتے ہیں۔ انہوں نے کا کہ سندھ کا پرسان حال نہیں، کراچی کا بنیادی ڈھانچہ تباہ ہو چکا، حیدرآباد میں دودھ کی نہریں بہتی نہیں دیکھیں۔اسد قیصر نے بلاول بھٹو زرداری کی بات کا جواب دیتے ہوئے کہاکہ ہم قیدی نمبر 804 کی بات ہر وقت کریں گے، اس وقت پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا کردار عمران خان ہے، عمران خان نے ورلڈ کپ جیتا، اسپتال بنایا، آپ لیول پلیئنگ فیلڈ دیں دیکھتے ہیں کون الیکشن جیتتا ہے۔انہوں نے کہاکہ ضرورت اس امر کی ہے کہ جو ادارے سیاست میں ملوث ہیں وہ اپنا کام کریں، نیشنل ایکشن پلان پر عملدر آمد کیا جائے۔
.ذریعہ: Juraat
پڑھیں:
قطر میں اسرائیلی حملہ امریکا کی مرضی سے ہوا: وزیرِ دفاع خواجہ آصف
وزیرِ دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ قطر میں اسرائیلی حملہ امریکا کی مرضی سے ہوا، مسلم ممالک کو نیٹو کے طرز پر اتحاد بنانا چاہیے، مجھے مسلم ممالک کے اجلاس میں مایوسی نہیں ہوئی۔
جیو نیوز کے پروگرام ’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ معرکۂ حق میں تو ہم نے ثابت کر دیا کہ بے تیغ بھی لڑتا ہے سپاہی۔
قطر پر اسرائیلی حملہ: نیتن یاہو نے ٹرمپ کو پہلے سے آگاہ کیا یا نہیں؟ تضاد سامنے آ گیااسرائیلی وزیرِ اعظم بنیامین نیتن یاہو اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیانات میں تضاد سامنے آ گیا ہے کہ آیا قطر پر حالیہ اسرائیلی حملے سے متعلق واشنگٹن کو پیشگی اطلاع دی گئی تھی یا نہیں۔
خواجہ آصف نے کہا کہ اسامہ بن لادن امریکی پروڈکٹ تھا، اسے سوڈان سے سی آئی اے کے ڈائریکٹر لائے تھے۔
انہوں نے کہا کہ حماس کی قیادت امریکا کی مرضی سے قطر میں بیٹھی تھی، غلط فہمی نہیں ہونی چاہیے یہ سب کچھ امریکا کی مرضی کے ساتھ ہوا ہے، مسلم دنیا کو سمجھنا چاہیے اور اپنے دوست نما دشمن میں تفریق کر لیں، بڑا واقعہ ہے کچھ وقت لگے گا لیکن کچھ نہ کچھ ہو گا۔
وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ شام میں امریکا کی مرضی سے حکومت آئی ہے، اسرائیل اس پر بھی حملے سے باز نہیں آ رہا، امریکا اور مغرب میں جو رائے عامہ بن رہی ہے یہ اسرائیل کے لیے زیادہ خطرناک ہے، امریکا اور باقی دنیا میں رائے عامہ اسرائیل کے خلاف ہو رہی ہے۔