شیرافضل مروت کو پی ٹی آئی میں نہیں رہنے دیاجائے گا،فیصل واوڈا
اشاعت کی تاریخ: 18th, February 2025 GMT
اسلام آباد:سینیٹر فیصل واوڈانے کہاہے کہ شیرافضل مروت کو پی ٹی آئی میں نہیں رہنے دیاجائے گا،میں واپس پی ٹی آئی میں نہیں جاناچاہتا،علیمہ خان کی چیٹ خیبرپختونخوا میں لوٹ مارکابتارہی ہے۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل واوڈانے کہاکہ عیدکے بعددھرناہوگا نہ گرینڈ الائنس، کہانی یونہی چلتی رہے گی،انہوں نے کہاکہ
اسٹیبلشمنٹ کو پی ٹی آئی کو کوئی ضرورت نہیں اورنہ ہی انہیں پی ٹی آئی سے کچھ چاہئے ۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی رہنماوں کے گھرپارٹی فنڈز میں خوردبرد کرکے چلتے ہیں ،پی ٹی آئی کاپارٹی گراف گرگیا،یہ سب سمجھتےہیں۔انہوں نے کہا کہ ایوان میں ترمیم کے وقت پی ٹی آئی والے سمجھوتے کے تحت باہرچلے گئے تھے۔
انہوں نے کہاکہ خیبرپختونخوا کرپشن میں باقی صوبوں سے آگے ہے ،پی ٹی آئی مکمل کمپرومائزڈہے، وزیراعلیٰ کے پی سے پوچھا جائے کہ 75کروڑکس حیثیت میں لگائے ،وزیراعلیٰ کے پی پر آمدن سے زیادہ اثاثوں کا کیس بنتاہے۔وزیراعلیٰ نے کہاکہ زمین بیچی تو زمین کی قیمت لگوائیں ۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: پی ٹی ا ئی نے کہاکہ انہوں نے
پڑھیں:
قطرمیں اسرائیلی حملہ امریکہ کی مرضی سے ہوا،خواجہ آصف
وزیردفاع خواجہ آصف نے کہاہے کہ قطرمیں اسرائیلی حملہ امریکہ کی مرضی سے ہوا،دوحہ میں ہونے والے کانفرنس غیرمعمولی تھی مجھے اس کانفرنس سے مایو سی نہیں ہوئی،مسلم ممالک کونیٹوکی طرز پر اتحاد بناناچاہئے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتےہوئے خواجہ آصف نے کہاکہ شام میں امریکہ کی مرضی سے حکومت آئی،اسرائیل اس پر بھی حملے سے باز نہیں آرہا، غلط فہمی نہیں ہونی چاہئے کہ یہ سب کچھ امریکہ کی مرضی سے ہوا،حماس کی قیادت امریکہ کی مرضی سے قطرمیں بیٹھی تھی۔انہوں نے کہاکہ جو ری ایکشن غزہ کے حوالے سے مغرب سے آرہاہے کہ وہ زیادہ تباہ کن ہے۔مسلم ممالک کوسمجھناچاہئے ،اپنے دوست نمادشمن میں تفریق کرلیں یہ توقع کرناکہ مسلم دنیافوری ری ایکٹ کرے گی یہ قبل ازوقت ہے۔۔انہوں نے کہاکہ معرکہ حق میں ہم نے ثابت کردیاکہ بے تیغ بھی لڑتاہے سپاہی۔انہوںنے کہاکہ اسامہ بن لادن امریکی پروڈکٹ تھے انہیں سوڈان سے سی آئی اے کے ڈائریکٹرلائے تھے۔
Post Views: 2