سعودی عرب میں پاکستان کے سفیر احمد فاروق نے کہا ہے کہ سعودی عرب کے وژن 2030 سمیت اہم تعمیراتی اور ترقیاتی منصوبوں میں پاکستانی محنت کش اپنا بھرپور کردار ادا کررہے ہیں۔

اسلام آباد میں اوورسیز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات میں حالیہ برسوں کے دوران مثبت تبدیلیاں آئی ہیں، جن سے پاکستانیوں کے لیے مزید مواقع پیدا ہورہے ہیں۔ اب محنت کشوں کے حقوق کا تحفظ، ویزا پالیسی میں نرمی اور ہنر مند افراد کے لیے نئی ملازمت کے مواقع موجود ہیں۔

یہ بھی پڑھیں وزیراعظم شہباز شریف اور سعودی ولی عہد کی ملاقات، پاکستان سعودی عرب شراکت داری کو نئی بلندیوں تک پہنچانے کے عزم کا اعادہ

پاکستانی سفیر نے کہاکہ پاکستان کوشش کررہا ہے کہ خلیجی ممالک کے ساتھ تعلقات کو مزید مضبوط بنایا جائے تاکہ وہاں مقیم پاکستانیوں کو زیادہ سے زیادہ سہولتیں مل سکیں۔

احمد فاروق نے کہاکہ ہمیں چاہیے کہ ہنر مند افرادی قوت تیار کی جائے تاکہ ان ممالک میں ملازمت کے مواقع سے بھرپور فائدہ اٹھایا جا سکے۔

سعودی عرب میں پاکستانی سفیر نے کہاکہ پاکستانی نوجوان ہنر سیکھ کر اپنی زندگی بہتر بنانے کے ساتھ ملک کے لیے بھی قیمتی اثاثہ ثابت ہو سکتے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ اس وقت خلیج تعاون کونسل (جی سی سی) میں مقیم پاکستانیوں کی تعداد قریباً 55 لاکھ سے زیادہ ہے، جو مقامی معیشت میں حصہ ڈالنے کے ساتھ ساتھ پاکستان کے لیے بھی ایک اہم ستون کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں۔

احمد فاروق نے کہاکہ اوورسیز پاکستانی زرمبادلہ کے ذریعے ملک کی ترقی اور خوشحالی میں مثبت کردار ادا کررہے ہیں۔

اسپیکر قومی اسمبلی نے اوورسیز پاکستانیوں کو ملک کا اثاثہ قرار دے دیا

اس سے قبل اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے خطاب کرتے ہوئے بیرون ملک پاکستانیوں کو اثاثہ قرار دیا، اور کہاکہ تارکین وطن کو درپیش مسائل کے حل کے لیے اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے تجویز دی کہ وزارت خارجہ، وزارت خزانہ، سمندر پار پاکستانیوں کی وزارت، اسٹیٹ بینک اور نادرا سمیت تمام متعلقہ اداروں پر مشتمل ایک کمیٹی قائم کی جائے جو اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کے حل کےلیے تجاویز مرتب کرکے وفاقی کابینہ کو پیش کرے۔

ایاز صادق نے کہاکہ قومی اسمبلی میں سمندر پار پاکستانیوں کے مسائل کے حل کےلیے قانون سازی کی جائے گی اور صوبو ں سے وہ خود بات کریں گے، بیرون ملک مقیم پاکستانی اگرسمجھتے ہیں کہ انہیں الیکشن لڑنے کی اجازت ملنی چاہیے تو وہ اس سلسلے میں جماعتوں سے بات کریں گے۔

اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ سمندر پار پاکستانی ملک کا قیمتی اثاثہ ہیں کیونکہ ان کی بھجوائی گئی ترسیلات زر ہماری برآمدات سے بھی زیادہ ہیں۔

یہ بھی پڑھیں پاکستان سعودی عرب کے وژن 2030 سے سیکھنے کے لیے پُرعزم ہے، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب

انہوں نے تجویز دی کہ ملک کی خدمت کرنے والے ان پاکستانیوں کوبھی اعزازی طور پر سفیر مقرر کیا جائے۔ انہوں نے کنونشن میں بیان کیے گئے مسائیل کی تائید کی، اور تارکین وطن کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ قومی اسمبلی آپ کی ہے، ہم اس معاملے میں اپنا بھرپور کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہیں، اگر آپ سمجھتے ہیں کہ آپ کو الیکشن لڑنے کی اجازت ہونی چاہیے تو اس سلسلے میں آپ اپنی اپنی جماعتوں سے بات کریں تاکہ اس تجویز پر ایوان میں غور و خوض کے بعد کوئی حتمی حل نکالا جاسکے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews احمد فاروق اسپیکر قومی اسمبلی اوورسیز پاکستانی اوورسیز کنونشن پاکستان پاکستانی سفیر سردار ایاز صادق سعودی عرب وی نیوز.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: احمد فاروق اسپیکر قومی اسمبلی اوورسیز پاکستانی اوورسیز کنونشن پاکستان پاکستانی سفیر سردار ایاز صادق وی نیوز اسپیکر قومی اسمبلی اوورسیز پاکستانی پاکستانی سفیر پاکستانیوں کو میں پاکستان احمد فاروق نے کہاکہ انہوں نے کے لیے

پڑھیں:

ترک تنظیم ٹکاکے نمائندوں کا الخدمت آفس اور ڈائیگنوسٹک لیبارٹری کا دورہ

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی (اسٹاف رپورٹر)ترک فلاحی تنظیم ٹکا (TIKA) کے وفد نے الخدمت کراچی اور الخدمت کی ناظم آباد میں قائم اسٹیٹ آف دی آرٹ ڈائیگنوسٹک لیبارٹری کا دورہ کیا،وفد میں ٹکا (TIKA) کراچی کے کوآرڈی نیٹر مسٹر معشوق پوسا اور مس فاطمہ شامل تھیں۔ الخدمت کے دفتر آمد پر ان کا بھرپور استقبال کیا گیا۔اس موقع پر مہمانوں کو الخدمت کے فلاحی منصوبوں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی، بعدازاں انہیں الخدمت کی اسٹیٹ آف دی آرٹ ڈائیگنوسٹک لیبارٹری کا دورہ کروایا گیا۔ ایگزیکٹو ڈائریکٹر الخدمت کراچی راشد قریشی، ڈائریکٹر ڈائیگنوسٹکس ڈاکٹر عظیم الدین،سینئر منیجر انوار عالم، سینئر منیجر سرفراز شیخ اورمنیجر آر ایم ڈی سید عمران احمد بھی موجود تھے۔وفد نے لیبارٹری کا معائنہ کیا،اس میں موجود جد ید طبی آلات کو دیکھا اور ان میں اپنی بھرپور دلچسپی سے اظہارکیا، ڈاکٹر عظیم الدین نے انہیں لیبارٹری میں دستیاب سروسز سے متعلق آگہی فراہم کی۔اس موقع پر ایگزیکٹو ڈائریکٹر راشد قریشی نے کہا کہ الخدمت انسانیت کی خدمت اور ضرورت مندوں کی مدد کے لیے کوشاں ہے،‘‘ہم (TIKA)کے وفد کے شکر گزار ہیں کہ انہوں نے الخدمت کے دفترکا دورہ کیا اور اس کے کاموں میں دلچسپی لی اور منصوبوں کو سراہا۔ ترکی اور پاکستان کے درمیان برادرانہ تعلقات ہیں اور یہ تعلق فلاحی میدان میں بھی مضبوط تر ہو رہا ہے۔’’راشد قریشی نے اس امید کا اظہار بھی کیا کہ الخدمت اور ٹکا (TIKA) مستقبل میں مشترکہ منصوبوں کے ذریعے خدمتِ انسانیت کے دائرہ کار کو مزید وسعت دیں گے۔ٹکا (TIKA) کے نمائندوں نے الخدمت کی کارکردگی کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ الخدمت پاکستان میں فلاحی خدمات کے فروغ میں ایک نمایاں کردار ادا کر رہی ہے اور ایسے ادارے ہی معاشرے میں حقیقی تبدیلی کا ذریعہ بنتے ہیں۔ٹکا (TIKA)کے نمائندوں نے الخدمت کی انسانی خدمت کے منصوبوں اور خدمات کو سراہتے ہوئے مستقبل میں باہمی تعاون بڑھانے میں گہری دلچسپی ظاہر کی۔

 

اسٹاف رپورٹر گلزار

متعلقہ مضامین

  • چین پاکستان کا سدا بہار دوست، سعودی عرب کے ساتھ تعلقات نئے دور میں داخل ہو گئے ہیں، وزیر دفاع خواجہ آصف
  • امریکا، 4 لاکھ 55 ہزار خواتین رواں سال ملازمتیں چھوڑ گئیں
  • معاشی بہتری کیلئے کردار ادا نہ کیا تو یہ فورسز کی قربانیوں کیساتھ زیادتی ہوگی، وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال
  • پاکستانی سفیر کی سعودی شوریٰ کونسل کے سپیکر سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
  • سفیر پاکستان رضوان سعید شیخ کا پاک امریکا معاشی تعلقات مضبوط بنانے پر زور
  • یشونت سنہا کی قیادت میں کنسرنڈ سیٹیزنز گروپ کا وفد میرواعظ کشمیر ڈاکٹر عمر فاروق سے ملاقی
  • سعودی عرب سے فنانسنگ سہولت، امارات سے تجارتی معاہدہ؛ پاکستانی روپیہ مستحکم ہونے لگا
  • مضبوط و پائیدار پاک امریکہ تعلقات بہتر معاشی روابط اور موثر سرمایہ کاری سے وابستہ ہیں: رضوان سعید شیخ
  • محسن نقوی  کا ٹی چوک فلائی اوور ،شاہین چوک انڈر پاس منصوبوں کا دورہ  
  • ترک تنظیم ٹکاکے نمائندوں کا الخدمت آفس اور ڈائیگنوسٹک لیبارٹری کا دورہ