امریکی حملہ بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی، اپنا حق دفاع استعمال کریں گے،ایرانی سفیر
اشاعت کی تاریخ: 22nd, June 2025 GMT
اسلام آباد: پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم نے کہاہے کہ امریکی حملہ بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی، یو این چارٹر کے تحت اپنا حق دفاع استعمال کریں گے۔
پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے رضا امیری مقدم نے کہاکہ اسرا ئیل اور امریکہ کی طرف سے ایران پر حملہکیا گیا ، 15جون کو مسقط میں ہمارے امریکہ کیساتھ مذاکرات طے تھے ، اسرائیل کے گرین سگنل کے بعد امریکہ نے ہم پر حملہ کیا ۔
انہوں نے کہاکہ امریکہ نے بین الاقوامی خلاف ورزی کی ،اسرا ئیل این پی ٹی کی ممبر نہیں ہے، سلامتی کونسل کے تین مستقل ممالک کی سپورٹ سے ہم پر حملہ کیا گیا۔
انہوں نے کہاکہ ہمارے ایٹمی پروگرام کی انٹرنیشنل ایجنسی مانیٹرنگ کر رہی ہے ، جوہری پروگرام کی عالمی ایجنسی نے ہمارے پروگرم کو پرامن قرار دیا ، ہمارے سپریم کمانڈر کا اعلان ہےکہ ایٹمی ہتھیاروں کا کسی بھی جنگ میں استعمال ممنوع ہے۔
ایرانی سفیرنے کہاکہ ہمارے یو این چارٹر کے تحت اپنا حق دفاع استعمال کریں گے ، غزہ میں نسل کشی کیخلاف واضح موقف اختیار کر رکھے ہیں ، صہیونی حکومت ایرانی میزائل کا سامنا نہیں کرسکی جس پر امریکہ نے ہمارے ایٹمی تنصیبات پر حملہ کیا۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
ہیروشیما پر امریکی ایٹمی حملے کو 80 سال مکمل
واضح رہے کہ 6 اگست، 1945ء کو دوسری عالمی جنگ کے دوران ہیرو شیما پر ایٹم بم حملے میں 1 لاکھ 40 ہزار سے زیادہ افراد ہلاک ہوئے تھے۔ اسلام ٹائمز۔ جاپان کے شہر ہیرو شیما پر امریکی ایٹمی حملے کو آج 80 سال بیت گئے۔ ہیرو شیما پر امریکی ایٹمی حملے کے 80 سال مکمل ہونے پر تقریب کا بھی انعقاد کیا گیا۔ واضح رہے کہ 6 اگست، 1945ء کو دوسری عالمی جنگ کے دوران ہیرو شیما پر ایٹم بم حملے میں 1 لاکھ 40 ہزار سے زیادہ افراد ہلاک ہوئے تھے۔ 9 اگست 1945 کو ناگا ساکی پر دوسرے ایٹمی حملے میں 74 ہزار افراد کی ہلاکت کا تخمینہ ہے۔ حملوں کے بعد جاپان نے 15 اگست کو ہتھیار ڈال دیئے تھے۔