اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)فوجی عدالتوں میں سویلینزٹرائل فیصلے کیخلاف اپیلوں پر سماعت وکیل خواجہ احمد حسین نے کہاکہ عظیم وکیل قائداعظم محمد علی جناحؒ کی کوششوں سے ملک بنا، یہ آئینی بنچ قائداعظم کی تصویر کے نیچے بیٹھا ہوا ہے،ہماری عدلیہ نے ماضی میں ایسے فیصلے کئے جن کے اسباب قوم کو بھگتنا پڑے،میری استدعا ہے مرکزی فیصلے کو برقرار رکھتے ہوئے اپیلیں خارج کی جائیں۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق سپریم کورٹ آئینی بنچ میں فوجی عدالتوں میں سویلینز ٹرائل فیصلے کیخلاف  اپیلوں پر سماعت جاری ہے، جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 7رکنی بنچ سماعت کررہا ہے، سابق چیف جسٹس جواد ایس خواجہ کے وکیل خواجہ احمد حسین نے دلائل دیتے ہوئے کہاکہ ایف بی علی کیس 7رکنی بنچ کا فیصلہ تھا، یہ کیس بھی 7رکنی آئینی بنچ سن رہا تھا، 50سال سے اگر کچھ غلط ہو رہا تھا تو آج یہ عدالت اسے بدل سکتی ہے،جسٹس محمد علی مظہر نے مسکراتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ چلیں ہم جرمانہ ڈبل کردیتے ہیں،یہ بات ہلکے پھلکے انداز میں کی گئی ہے،خواجہ احمد حسین نے کہاکہ ویسے بھی ہماری درخواست کافی حد تک غیرموثر ہو چکی ہے،آئینی بنچ کافی حد تک کیس سن چکا ہے،جسٹس امین الدین خان نے ساتھی ججز سے مشاورت کے بعد خواجہ احمد حسین سے مکالمہ کرتے ہوئے کہاکہ ٹھیک ہے۔

زرعی ٹیکس کی منظوری کیلئے وزیر اعلیٰ سندھ کو کابینہ میں سخت مخالفت کا سامنا کرنا پڑا، اندرونی کہانی بے نقاب

آئینی بنچ نے جسٹس (ر)جواد ایس خواجہ پر عائد 20ہزار روپے جرمانے کا حکمنامہ واپس لے لیا، سابق چیف جسٹس پاکستان جواد ایس خواجہ کی نظرثانی درخواست واپس لینے پر جرمانہ ختم کیا گیا۔

مزید :.

ذریعہ: Daily Pakistan

کلیدی لفظ: خواجہ احمد حسین

پڑھیں:

درباروں سے چندہ اکٹھا کرنے کیلئے اے ٹی ایم مشین جیسے پیسوں کے گلے رکھے جائیں گے، چوہدری شافع

چودھری شافع حسین(فائل فوٹو)۔

پنجاب کے وزیر اوقاف و مذہبی امور چوہدری شافع حسین نے کہا ہے کہ درباروں سے چندہ اکٹھا کرنے کیلئے جدید ٹیکنالوجی کا سہارا لیں گے۔ 

پنجاب اسمبلی میں اظہار خیال کے دوران چوہدری شافع حسین کا کہنا تھا کہ درباروں پر اے ٹی ایم مشین کی طرز پر پیسوں کے گلے رکھے جائیں گے۔ 

انہوں نے کہا کہ پنجاب کے تمام درباروں کےلیے فنڈز کا اجرا کیا ہے، اوقاف کی زمینوں پر قبضہ ختم کروانے کیلئے ٹیم بنا دی ہے، جو اوقاف کی جگہ پر قابضین بیٹھے ہیں انہیں نہیں چھوڑیں گے۔

چوہدری شافع کا کہنا تھا کہ لاہور میں قابضین سے پانچ ایکڑ تین کینال کی اوقاف کی زمین واگزار کروائی ہے، پنجاب بھر میں جہاں قابضین بیٹھے ہیں ان جگہوں کو خالی کروائیں گے۔

متعلقہ مضامین

  • پہلگام حملہ: پاکستانیوں کو 48 گھنٹوں میں بھارت چھوڑنے کا الٹی میٹم، کیا سیما حیدر بھی پاکستان واپس آ جائیں گی؟
  • ملیریا کے عالمی دن پر وزیراعظم محمد شہباز شریف کا پیغام
  • ’حنا میں چاہتا ہوں آپ اچھی طرح سے میری طرف دیکھیں‘، ملک احمد خان کے مکالمے نے انٹرنیٹ پر بحث چھیڑ دی
  • جناح سکوائر مری روڈ انڈر پاس منصوبے کو 35 یوم کی دی گئی ڈیڈ لائن کے مطابق مکمل کیا جائے، چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا
  • کے پی: بلدیاتی نمائندوں کو 3 سال توسیع دینے کی درخواست، وکیل کی استدعا پر سماعت ملتوی
  • جج سے بات نہ ہونے پر علیمہ خان کمرہ عدالت میں بانی کے فوکل پرسن پر برہم 
  • عمران خان کے جسمانی ریمانڈ کیلئے دائر اپیلیں نمٹادی گئیں
  • یہ عمر سرفراز چیمہ  وہ ہے جو گورنر رہے ہیں؟سپریم کورٹ کا استفسار
  • عمران خان کا جسمانی ریمانڈ دینے کی پنجاب حکومت کی استدعا مسترد
  • درباروں سے چندہ اکٹھا کرنے کیلئے اے ٹی ایم مشین جیسے پیسوں کے گلے رکھے جائیں گے، چوہدری شافع