اسلام آباد اور راولپنڈی میں ڈینگی کے وار، کیسز میں مسلسل اضافہ
اشاعت کی تاریخ: 10th, October 2025 GMT
راولپنڈی اور اسلام آباد ڈینگی مچھروں کے حملے کی لپیٹ میں ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ضلع راولپنڈی میں نئے 19 مریض سے ڈینگی مریضوں کی تعداد 908 ہوگئی۔ پرائیویٹ ہسپتالوں میں ڈینگی مریضوں کی تعداد 1 ہزار سے تجاوز کر گئی۔ اب تک ڈینگی لاروا ملنے پر 4505 مقدمات درج 1860 گھر سیل کئے۔ کُل 3528 چالان اور 1 کروڑ دس لاکھ روپے جرمانہ کیا گی۔ا دوسری جانب اسلام آباد میں بھی ڈینگی کے خاتمے کے لیے ضلعی انتظامیہ کی یومیہ کاروائیاں جاری ہیں۔ ڈینگی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ضلعی انتظامیہ کی یومیہ مانیٹرنگ رپورٹ جاری کی گئی جس میں بتایا گیا کہ فیلڈ عملے کی جانب سے 1192 رسک ایریاز اور 2602 دیگر مقامات پر فوگنگ کی گئی۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں اسلام آباد بھر سے ڈینگی کے 40 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ دیہی علاقوں سے 29 اور شہری علاقوں سے 11 مریض رپورٹ ہوئے۔ متاثرہ افراد میں سے 34 مریضوں کو مختلف اسپتالوں میں داخل کیا گیا۔ انسپیکشن کے دوران 1014 مقامات پر لاروا پازیٹیو جبکہ 24 مقامات پر نیگیٹو پایا گیا۔ ضلعی انتظامیہ اسلام آباد نے ڈینگی کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے تمام محکموں کے ساتھ کوآرڈینیشن برقرار رکھا ہوا ہے۔ ضلعی انتظامیہ کا کہنا تھا کہ انسداد ڈینگی ٹیمز کی جانب سے مختلف سرکاری و غیر سرکاری دفاتر میں بھی فوگنگ کی گئی۔ ہائی رسک زون میں انسداد ڈینگی آپریشنز مزید تیز کر دیے گئے ہیں اور انسداد ڈینگی ایس او پیز پر کسی قسم کی رعایت نہیں دی جائے گی۔ انتظامیہ نے مزید کہا کہ روزانہ کی بنیاد پر تمام یونین کونسلز اور سیکٹرز میں کارروائیاں جاری رہیں گی۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: ضلعی انتظامیہ ڈینگی کے
پڑھیں:
اسلام آباد سے 17 سال قبل لاپتہ ہونے والی لڑکی ایدھی سینٹر کراچی سے مل گئی
’جیو نیوز‘ گریباسلام آباد سے17 سال قبل لاپتہ ہونے والی لڑکی ایدھی سینٹر کراچی سے مل گئی۔
اس حوالے سے ایدھی سینٹر حکام کا کہنا ہے کہ 27 سال کی کرن کو اس کے والد کے حوالے کر دیا گیا، کرن کی تلاش سیف سٹی پنجاب کی کاوشوں سے ممکن ہوئی۔
کرن نے کہا کہ میں گھر سے آئس کریم لینے نکلی تھی، گلی بھول گئی تھی، راستہ بھٹک گئی تو کوئی مجھے ایدھی سینٹر اسلام آباد چھوڑ گیا تھا، بعد میں مجھے امی بلقیس ایدھی کراچی لے کر آئیں۔
انہوں نے کہا کہ ایدھی سینٹر میں رہ کر میں نے دینی اور دنیاوی تعلیم حاصل کی۔ آج بہت خوشی ہے کہ والدین سے مل رہی ہوں۔ ایدھی سینٹر میں بہت اچھا وقت گزارا، ہمیشہ یاد رہے گا۔
شبانہ فیصل ایدھی کا کہنا ہے کہ کرن کو والدین کی تلاش کے لیے کئی بار اسلام آباد بھیجا گیا، چند روز کے دوران ملک بھر سے 12 بچے والدین کے حوالے کیے۔
انہوں نے کہا کہ کراچی سے یہ پانچویں لڑکی ہے جس کے والدین کی تلاش ممکن ہوئی۔