اسلام آباد:

اسلام آباد ہائی کورٹ نے توہین مذہب کیس میں گرفتار ملزم کی درخواست ضمانت مسترد کردی۔

جسٹس محسن اختر کیانی نے ملزم حسن عابد کی درخواست ضمانت پر سماعت کے دوران ٹرائل کورٹ کو کیس کا ٹرائل دو ماہ میں مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے درخواست خارج کردی۔

وکیل ہادی علی ایڈووکیٹ نے موقف اپنایا کہ اس عدالت نے ڈی جی این سی سی آئی اے کو 8 اکتوبر کو تمام گواہان پیش کرنے کا حکم دیا تھا تاہم عدالتی حکم کے باوجود کچھ گواہان پیش نہیں ہوئے۔

وکیل نے کہا کہ گواہان کی عدم پیشی پر ٹرائل کورٹ سے وارنٹ گرفتاری جاری ہوچکے ہیں، جو گواہ عدالت آئے ان پر جرح مکمل کرلی گئی، ضعیم ذوالفقار کیس میں چالان جمع نہیں ہوا، تفتیشی افسر بھی پیش نہیں ہورہا۔ جس پر وکیل عادل عزیزقاضی نے عدالت کو بتایا کہ تفتیشی افسر دونوں سماعتوں پر موجود رہے ہیں۔

عدالت نے استفسار کیا کہ درخواست گزار کب سے گرفتار ہے؟ جس پر وکیل ہادی علی نے عدالت کو بتایا کہ درخواست گزار ایک سال اور سات ماہ سے زیر حراست ہے۔

ہائی کورٹ نے ٹرائل کورٹ کو دو ماہ میں سماعت مکمل کرنے اور رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت
کے ساتھ درخواست ضمانت مسترد کردی۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: درخواست ضمانت

پڑھیں:

عمران خان کی عدم پیروی پر مسترد کی گئی پٹیشن   سماعت کے لیے مقرر کرنے کا حکم

لاہور:

ہائی کورٹ نے عدم پیروی پر مسترد کی گئی عمران خان کی پٹیشن کو سماعت کے لیے دوبارہ مقرر کرنے کا حکم دے دیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق بانی پی ٹی آئی عمران خان کےخلاف درج مقدمات یکجا کرنے کی درخواست کی   کے معاملے میں لاہور ہائی کورٹ نے عمران خان کی پٹیشن بحال کردی۔ عدالت نے رجسٹرار آفس کو پٹیشن 25 نومبر کو سماعت کے لیے مقرر کرنے  کی ہدایت بھی  کردی۔

یاد رہے کہ عدالت نے یہ درخواست عدم پیروی کی بنا پر مسترد کی تھی۔

دورانِ سماعت چیف جسٹس نے وکیل انتظار پنجوتھا سے استفسار کیا کہ عدالت کےبارے منفی ریمارکس کیوں دیے گئے؟ اگر غلط بات کی گئی تو اپنی غلطی کااعتراف کرنا چاہیے۔ اس موقع پر عدالت نے انتظار پنجوتھا کو روسٹرم چھوڑنے کی کردی کردی۔

عدالت نے سردار لطیف کھوسہ کو دلائل کے لیے روسٹرم  پر طلب کرلیا اور کہا کہ ابھی بھی آپ نے دیکھا کہ کیس کال کیاگیا۔اگر ایمانداری کےساتھ چلیں گے تو بہت بہتر ہے۔ عدالت کو کسی کیس سے سروکار نہیں ہوتا۔جتنا ریلیف اس عدالت نے آپ کو دیاکسی نے شاید دیاہو۔عدالت نے ایسا کوئی فلٹر نہیں لگایا۔یہ نہیں ہوسکتا کچھ وکلا کو میسج ملےاور کچھ کو نہ ملے۔ عدالت نے اس دن بھی کام کیا جب آپ ہڑتال پرتھے۔

وکیل سرادر لطیف کھوسہ نے کہا کہ انہیں اطلاع نہیں ملی، جس کی وجہ سے یہ پیش نہیں ہوئے۔ہم ہڑتال بھی عدلیہ کی عزت کے لیے کرتے ہیں۔ انتظار پنجوتھا معذرت کررہے ہیں۔

چیف جسٹس عالیہ نیلم کے روبرو بانی پی ٹی آئی کے وکیل سردار لطیف کھوسہ کے دلائل کے بعد سرکاری وکیل نے ابتدائی طور پر  107 مقدمات کی تفصیلات سے عدالت کو آگاہ کیا۔

یاد رہے کہ  بانی پی ٹی آئی نے تمام مقدمات کی کارروائی کو یکجاکرنے کے لیے عدالت سے رجوع کیاتھا۔

متعلقہ مضامین

  • عمران خان سے ملاقات کے لیے ہدایت دینا ہمارا کام نہیں‘ چیف جسٹس وفاقی آئینی عدالت
  • وفاقی آئینی عدالت نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے 5 ججز کی اپیل خارج کردی
  • عمران خان کی عدم پیروی پر مسترد کی گئی پٹیشن   سماعت کے لیے مقرر کرنے کا حکم
  • ’عمران خان سے ملاقات کےلیے ہدایت دینا ہمارا کام نہیں‘، چیف جسٹس وفاقی آئینی عدالت کا وکیل سے مکالمہ
  • ٹرانسفر کیس: وفاقی آئینی عدالت نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے پانچ ججز کی درخواست خارج کر دی
  • عدالتی معاملے میں پیش رفت، ہائی کورٹ ججز نے نئی درخواست دائر کرنے کا فیصلہ
  • دہلی ہائی کورٹ نے لال قلعہ دھماکے کے الزام میں گرفتار کشمیری نوجوان کو وکیل سے ملاقات کرنے سے روک دیا
  • گیمبلنگ ایپ اسکینڈل: ڈکی بھائی کی درخواست ضمانت سماعت کیلئے مقرر
  • ججز ٹرانسفر کیس میں بڑی پیش رفت، ہائی کورٹ ججز کا نئی درخواست دائر کرنے کا فیصلہ
  • اسلام آباد ہائی کورٹ کا ادارہ شماریات کی تمام ڈیپارٹمنٹل پروموشنز روکنے کا حکم