ویب ڈیسک: سوسائٹی آف ائیرکرافٹ انجینئرز پاکستان (سیپ) کے عہدیدار قومی ائیرلائن انتظامیہ کے غلط فیصلوں پر پھٹ پڑے۔

جنرل سیکرٹری سیپ اویس جدون کا کہنا ہے کہ طیاروں کی مرمت میں سنگین کوتاہی اور غیر تیکنیکی فیصلوں نے پی آئی اے کے جہازوں کو کباڑ خانہ بنادیا، 34 طیاروں کا بیڑا پہلے 16 اور اب 12 طیاروں پر آگیا۔ 

انہوں نے کہا کہ فضائی بیڑے کی تباہی کے ذمہ دار ہم نہیں بلکہ پی آئی اے انتظامیہ ہے، مسافروں کے جان و مال کے تحفظ پر کبھی سمجھوتہ نہیں کریں گے، لینڈنگ گئیر تبدیل نہ ہونے کی وجہ سے  پی آئی اے کا کینیڈا  آپریشن بند ہوا، لینڈنگ گئیرتبدیل  کرنے کیلئے 3 ماہ ملے لیکن پی آئی اے انتظامیہ نے لینڈنگ گئیر نہیں منگوائے۔

کیا نئے ججز کسی اور ملک سے لاکر لگائے گئے ہیں؟ جسٹس جمال مندوخیل

اویس جدون کے مطابق جرمنی سے چارٹر طیارے سے لینڈنگ گیئر منگوائے گئے لیکن اس میں ٹولز نہیں تھے، طیارہ ابھی تک ہینگر میں گراونڈ ہے، بوئنگ 777 ساختہ طیارے کے لیے غلط اور غیرمروجہ طریقہ کار اختیار کرنے کی وجہ سے اس کے ناکارہ ہونے کا خدشہ ہے۔

اویس جدون نے کہا کہ نااہل انتظامیہ کی وجہ سے قومی ائیر لائن تباہی کے دہانے پر ہے، سنگین فنی خرابیوں کے باوجود انجینئرز پر طیاروں کو پرواز کیلئے کلیئر کرنے کا دباؤ ڈالا جاتا ہے، اس وقت ائیرکرافٹ انجینئرز انتہائی دباؤ میں کام کر رہے ہیں۔ 7 اکتوبر کو ٹورنٹو پرواز کے طیارے میں فنی خرابی رپورٹ کرنے پر انجینئر کو زدوکوب کیا گیا۔

سعودی عرب نے پاکستانی ڈاکٹرز اور نرسز کیلئے ملازمتوں کا اعلان کر دیا، جانئے درخواست کیسے دیں

سوسائٹی آف ائیرکرافٹ انجینئر کے صدر عبداللہ خان نے کہا کہ جو انجینئرز سیفٹی کے قوانین پر عمل کرتے ہیں ان کی اے سی آر خراب کی جا رہی ہے، انجنوں، لینڈنگ گئیرز کی وجہ سے جہاز بجائے اڑنے کے ہینگر میں کھڑے ہیں، انجن تو بہت مہنگی چیز ہے، فاضل پرزہ جات کی قلت کے سبب عام پرزوں کی  تبدیلی ممکن نہیں ہے۔

عبداللہ خان نے کہا کہ مسلسل پرزہ جات دیگر جہازوں سے نکالنے کےلیے دباؤ ڈالاجاتا ہے، پی آئی اے  جہاز پرایک کمپوننٹ لگانے کے بعد انجینئر کو ٹیگ پر دستخط کرنے کا کہا گیا،انجینئر نے ناقص پرزے پر سائن کرنے سے منع کیا تو ایک غیر متعلقہ آفیسر نے خود اس پر دستخط کردیے، آج بھی جہاز بغیر وردینس کے اڑ رہا ہے مگر کوئی پوچھنے والا نہیں ہے۔

لاہور :طب کے میدان میں بڑا سنگ میل عبور، گھرکی ٹرسٹ ٹیچنگ ہسپتال نے عالمی ریکارڈ قائم کر دیا

عبداللہ خان نے کہا کہ انجینئرز آج دوبارہ برملا کہتے ہیں کہ پی آئی اے کی نجکاری کے قطعی خلاف نہیں ہیں، ہمیں تو پی آئی اے کا مستقل مالک چاہیئے جو آکر ان بدترین حالات کو سنبھالے، سرٹیفکیٹ آف اتھاریزیشن اس وقت تک معطل رکھیں گے جب تک ایک محفوظ اور پیشہ ورانہ دباؤ سے پاک ماحول کی ضمانت نہیں ملتی۔

Ansa Awais Content Writer.

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: ائیرکرافٹ انجینئر نے کہا کہ پی آئی اے کی وجہ سے

پڑھیں:

اسپین: کیتھولک بشپ رافیل زورنوزا جنسی زیادتی کے الزام پر مستعفی

ویٹی کن نے ہفتے کے روز اعلان کیا کہ پوپ لیو نے اسپین کے کیتھولک بشپ رافیل زورنوزا کا استعفیٰ منظور کر لیا ہے۔ زورنوزا پر ایک نوعمر لڑکے کے ساتھ مبینہ جنسی زیادتی کے الزام میں تفتیش جاری تھی، جو میڈرڈ میں ویٹی کن کے سفارت خانے میں قائم چرچ کے خصوصی ٹریبونل کے ذریعے چلائی جا رہی تھی۔
الزامات کے مطابق یہ واقعہ 1990 کی دہائی میں پیش آیا، تاہم زورنوزا نے ان الزامات کی سختی سے تردید کی ہے۔ رافیل زورنوزا 2011 سے اسپین کے جنوبی ساحلی علاقے ڈایوسِس آف کادیز و سَیوٹا کی سربراہی کر رہے تھے۔ وہ اسپین کے پہلے کیتھولک بشپ ہیں جن کے خلاف ویٹی کن کی جانب سے اس نوعیت کی سرکاری تفتیش کی گئی۔
ویٹی کن کی جانب سے جاری کردہ مختصر پریس ریلیز میں صرف استعفیٰ منظور ہونے کی اطلاع دی گئی، جبکہ الزامات کا ذکر نہیں کیا گیا۔ زورنوزا کی عمر 76 سال ہے، جو کیتھولک بشپس کی روایتی ریٹائرمنٹ عمر 75 سال سے ایک سال زیادہ ہے۔
یہ واقعہ اسپین میں چرچ کے اعلیٰ عہدے داروں کے خلاف جاری تفتیشوں میں ایک اہم قدم تصور کیا جا رہا ہے اور چرچ کی شفافیت کے حوالے سے بھی اس کی خاص اہمیت ہے۔

متعلقہ مضامین

  • مسافر کی طبیعت خراب، دوحہ اسلام آباد کی پرواز کی مسقط میں ہنگامی لینڈنگ
  • افغان ائیرلائن کی غلط لینڈنگ، دہلی ایئرپورٹ بڑی تباہی سے بچ گیا
  • شبمن گل کی انجری سنگین، رواں سال کوئی میچ نہیں کھیل سکیں گے
  • سابقہ اہلیہ کی جانب سے فیروز خان پر سنگین الزامات، فیروز خان نے خاموشی توڑ دی
  • غزہ سیز فائر، مستقبل پر سنگین سوالات
  • ضمنی انتخابات میں پولنگ کے دوران کشیدگی، پی ٹی آئی کے دھاندلی کے الزامات
  • این اے 129 میں ہر حربہ استعمال کرنے کے باوجود بھی انتظامیہ اور (ن) لیگ کے ہاتھ پیر پھولے ہوئے ہیں، حماد اظہر
  • این اے 18 ہری پور ضمنی انتخاب کا دنگل سج گیا، شہر میں اسلحہ کی نمائش پر پابندی عائد
  • ایرانی ہیکرز نے صیہونی فوجی صنعت کے سینئر انجینئرز کی ذاتی تفصیلات شائع کر دیں، اسرائیلی میڈیا
  • اسپین: کیتھولک بشپ رافیل زورنوزا جنسی زیادتی کے الزام پر مستعفی