حکومت شہریوں کوتحفظ فراہم کرنے میں ناکام ہوچکی ہے، ریحان راجپوت
اشاعت کی تاریخ: 10th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف کے رُکن سندھ اسمبلی حلقہ پی ایس 63لطیف آباد ریحان راجپوت نے کہا ہے کہ حکومت میرپورماتھیلو کے صحافی طفیل رند اور امتیاز میر کے قاتلوں کو گرفتار کرکے اسے عبرتناک سزا دے تاکہ کوئی بھی اس طرح کی جرات نہ کرسکے۔ انہوں نے کہاکہ موجودہ حکومت صحافیوں سمیت عام شہریوں کو تحفظ فراہم کرنے میں مکمل طورپر ناکام ہوچکی ہے، پہلے امتیاز میر کو گولیاں مارکر زخمی کیا گیا اگر اس پر حملہ کرنے والوں کو گرفتار کرلیا جاتا تو طفیل رند کا واقعہ پیش نہ آتا، انہوں نے کہاکہ سندھ کے شہری اور دیہی علاقے جرائم پیشہ افرا دکی آماجگاہ بنے ہوئے ہیں،آئے دن صحافیوں پر قاتلانہ حملہ کرکے انہیں شہید یا زخمی کیا جاتا ہے تو کبھی پریس کلب پر پولیس گردی کی جاتی ہے لیکن حکومت ریاست کے اس ستون کا تحفظ کرنے میں مکمل ناکام ہے جبکہ پولیس اور انتظامی ادارے علاوہ وزراء، مشیروں اور حکمراں جماعت کی قیادت کو پروٹوکول دینے میں لگی ہوئی ہے۔ انہوں نے کہاکہ ریاست کی ذمے داری ہوتی ہے کہ وہ عام آدمی کو تحفظ فراہم کرے لیکن ریاست اپنی ذمے داری ادا کرنے میں مکمل ناکام ہوگئی ہے۔ جس کی وجہ سے لوگ عدم تحفظ کا شکار ہیں۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
مدینہ منورہ: مسجد قبلتین 24 گھنٹے نمازیوں کے لیے کھول دی گئی
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
مدینہ منورہ (انٹرنیشنل ڈیسک) شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے ہدایت کی ہے کہ مدینہ منورہ میں مسجد قبلتین کو 24 گھنٹے کھلا رکھا جائے تاکہ نمازیوں کی سہولت میسر ہو۔ اسی تناظر میں مدینہ کے گورنر اور ریجن ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے بورڈ کے چیئرمین شہزادہ سلمان بن سلطان نے کہا کہ مسجد قبلتیں کو خدمات فراہم کرنے اور اس کے زائرین کو اس کی مذہبی اور تاریخی اہمیت کی بنیاد پر سہولت فراہم کرنے کے لیے زیادہ سے زیادہ کوششیں کی جا رہی ہیں۔ مسجد کو نمازیوں کو آسانی اور ذہنی سکون کے ساتھ نماز ادا کرنے کے قابل بنایا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ وزارت وژن 2030 کے اہداف کے مطابق معیاری منصوبوں پر عمل کررہی ہے۔