سینئر صوبائی وزیر سندھ نے کہا کہ متعلقہ اداروں کو سختی سے ہدایت دی ہے کہ زائد کرایہ وصول کرنے والے ٹرانسپورٹرز کے خلاف فوری اور مثر کارروائی کریں، زائد کرایہ وصول کرنے والوں کے خلاف جرمانے، لائسنس معطلی اور روٹ پرمٹ کی منسوخی جیسے اقدامات کیے جائیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ عید الاضحی پر زائد کرایہ وصولی کے خلاف محکمہ ٹرانسپورٹ سندھ نے مہم کا آغاز کردیا۔ سینئر وزیر سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ عید الاضحی کے موقع پر مسافروں سے ناجائز کرایہ وصولی کے خلاف بھرپور کارروائی کی جائے گی۔ وزیر ٹرانسپورٹ سندھ شرجیل انعام میمن نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ زائد کرایہ وصول کرنے والے ٹرانسپورٹرز کے خلاف فوری کارروائی کریں۔ انہوں نے کہا کہ کسی کو یہ حق نہیں کہ وہ عوام کی مجبوری سے فائدہ اٹھائے۔

شرجیل انعام میمن نے کہا کہ بعض ٹرانسپورٹرز کرایوں میں من مانا اضافہ کر دیتے ہیں جو عام شہریوں پر بوجھ اور ناقابل قبول ہے۔ انہوں نے کہا کہ متعلقہ اداروں کو سختی سے ہدایت دی ہے کہ زائد کرایہ وصول کرنے والے ٹرانسپورٹرز کے خلاف فوری اور مثر کارروائی کریں۔ انہوں نے کہا کہ زائد کرایہ وصول کرنے والوں کے خلاف جرمانے، لائسنس معطلی اور روٹ پرمٹ کی منسوخی جیسے اقدامات کیے جائیں گے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: نے کہا کہ کے خلاف

پڑھیں:

اداکارہ حمیرا اصغر کے بھائی اور بہنوئی میت وصولی کے لیے کراچی پہنچ گئے

اداکارہ حمیرا اصغر کے لواحقین لاش وصول کرنے کیلئے رضامند ہوگئے، میت لینے کے لیے بھائی اور بہنوئی کراچی پہنچ گئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اداکارہ حمیرہ اصغر کی لاش وصول کے لیے ان کے اہل خانہ نے رضامندی ظاہر کردی، میت وصولی کے لیے بھائی اور بہنوئی کراچی پہنچ گئے اور ایس ایس پی ساؤتھ سمیت دیگر پولیس افسران سے ملاقات کی۔

حمیرا کی میت کی حوالگی کا حکم نامہ کچھ دیر میں جاری کیا جائے گا، پولیس کی جانب سے لیٹر ملنے کے بعد اہل خانہ حمیرا کی لاش وصول کریں گے۔

قبل ازیں اس سے قبل اداکارہ حمیرا اصغر کے والد نے ان کی لاش وصول کرنے سے انکار کردیا تھا جس کے بعد ان کے بہنوئی نے پولیس سے لاش وصول کرنے کیلئے رابطہ کیا تھا۔

پولیس نے لاش انہیں دینے سے انکار کردیا تھا اور کہا تھا کہ حمیرا اصغر کی میت ان کے خونی رشتے دار کو ہی دی جائے گی۔اداکارہ کی تدفین کب اور کہاں ہوگی اس کا فیصلہ اہل خانہ کریں گے۔

یاد رہے کہ حمیرا اصغر کی اب سے دو روز قبل کراچی کے علاقے ڈی ایچ اے فیز 6 کے فلیٹ سے لاش برآمد ہوئی تھی۔ اداکارہ کی لاش قریب 6 سے 8 ماہ پرانی ہے جبکہ اداکارہ کی موت کی وجہ پوسٹ مارٹم رپورٹ میں محفوظ کرلی گئی ہے۔

اکتوبر کے بعد سے خاتون کے رابطے منقطع تھے، ایس ایس پی ساؤتھ

ایس ایس پی ساؤتھ محزور علی نے اپنے دفتر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حمیرا اصغر کے بھائی اور بہنوئی کراچی آئے ہیں، قانونی کارروائی جاری ہے، ورثا میت لاہور لے جانا چاہتے ہیں، انہوں نے فوری کسی شک و شبے کا اظہار نہیں کیا۔

انہوں نے کہا کہ جس عمارت میں حمیرا ارشد کا فلیٹ تھا وہاں ہر فلور پر دو فلیٹس بنے ہیں، پڑوس کے فلیٹ میں مقیم افراد بھی فروری 2025ء میں بیرون ملک سے واپس آئے ممکنہ طور پر لاش سے اٹھنے والا تعفن اسی وجہ سے کسی کو محسوس نہیں ہوا، حمیرا اصغر خود فیملی سے رابطہ کرتی تھیں، فیملی ان سے رابطے میں نہیں رہتی تھی، اکتوبر 2024 کے بعد سے خاتون کے رابطے منقطع تھے۔

TagsShowbiz News Urdu

متعلقہ مضامین

  • ’صحت اور ساکھ متاثرہوتی ہے‘، سندھ پولیس کی اہلکاروں کو گٹکا، ماوا چھوڑنے کیلئے 10روزکی مہلت
  • پاکستان کی خاطر متحد ہوں؛ سیاسی جماعتیں جشن آزادی بھرپور طریقے سے منائیں، شرجیل میمن
  • سیاسی جماعتیں جشن آزادی بھرپور طریقے سے منائیں، شرجیل میمن
  • پاکستان کی خاطر متحد ہوں؛ سیاسی جماعتیں جشن آزادی بھرپور طریقے سے منائیں، شرجیل میمن
  • اداکارہ حمیرا اصغر کے بھائی اور بہنوئی میت وصولی کے لیے کراچی پہنچ گئے
  • بلاول پاکستان کی باوقار آواز بن چکے ہیں، شرجیل میمن
  • کراچی میں غیر قانونی پارکنگ مافیا کے خلاف گھیرا تنگ، ملزمان گرفتار
  • کراچی، لیاری میں 9 غیر محفوظ عمارتیں خالی کروا کی گئیں، ایک کو گرایا جا رہا ہے
  • لیاری میں غیر محفوظ عمارتیں خالی کروالی گئیں، متاثرہ خاندانوں کو 3 ماہ کا کرایہ دیا جائے گا، شرجیل میمن
  • لیاری میں 9 غیر محفوظ عمارتوں کو خالی کروالیا ایک کو گرایا جارہا ہے، شرجیل میمن