دورہ بنگلہ دیش اور ویسٹ انڈیز کے لیے پاکستانی اسکواڈ کا تربیتی کیمپ بدھ 9 جولائی سے کراچی میں شروع ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کرکٹ ٹیم اگلے 2 برسوں میں کب اور کہاں کھیلے گی؟

اس سلسلے میں اسکواڈ میں شامل ممکنہ کھلاڑیوں کی کراچی آمد کا سلسلہ شروع ہو گیا۔ اہم سیریز کی تیاریوں سے متلعق ٹیم آفیشلز اور کوچز کی میٹنگز بھی شیڈول ہیں۔

تربیتی کیمپ 9 تا 15 جولائی کراچی میں جاری رہےگا۔ پاکستان کرکٹ ٹیم 16 جولائی کو ڈھاکہ پہنچےگی۔

واضح رہے کہ پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان 3 ٹی 20 میچز 20، 22 اور 24 جولائی کو شیرِ بنگلہ کرکٹ اسٹیڈیم ڈھاکا میں کھیلے جائیں گے۔

مزید پڑھیے: پاکستان کرکٹ بورڈ میں مینٹور کی تنخواہیں کتنی ہیں؟ شعیب ملک کی وضاحت

بعد ازاں قومی اسکواڈ ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹی 20 اور ون ڈے سیریز کھیلنے کے لیے امریکا اور پھر ویسٹ انڈیز جائے گا۔ دونوں ممالک کے درمیان ٹی 20 سیریز کے تینوں میچز بالترتیب 31 جولائی، 2 اور 3 اگست کو امریکی ریاست فلوریڈا میں کھیلے جائیں گے۔

دونوں ٹیموں کے مابین ایک روزہ میچز ٹرینیڈاڈ 8، 10 اور 12 اگست کو ہوں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

پاکستان کرکٹ ٹیم پاکستان کرکٹرز کا تربیتی کیمپ دورہ بنگلہ دیش دورہ ویسٹ انڈیز کراچی.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: پاکستان کرکٹ ٹیم پاکستان کرکٹرز کا تربیتی کیمپ دورہ بنگلہ دیش دورہ ویسٹ انڈیز کراچی پاکستان کرکٹ ویسٹ انڈیز بنگلہ دیش کے لیے

پڑھیں:

ٹھٹھہ: بریگیڈیئر (ر)خادم جتوئی ، سابق سیکرٹری صحت ڈاکٹر نسیم غنی ودیگر فری میڈیکل کیمپ کا دورہ کررہے ہیں

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

251103-2-20

سیف اللہ

متعلقہ مضامین

  • ٹھٹھہ: بریگیڈیئر (ر)خادم جتوئی ، سابق سیکرٹری صحت ڈاکٹر نسیم غنی ودیگر فری میڈیکل کیمپ کا دورہ کررہے ہیں
  • بھارتی فضائی حدودکی پابندی سےپاکستان سےبراہ راست فضائی رابطوں میں تاخیرکاسامنا ہے،ہائی کمشنربنگلادیش
  •   ایف بی آر کو جولائی تا اکتوبر 270 ارب روپے کے ریونیو شارٹ فال کا سامنا
  • چیئر مین پی سی بی کا ٹی ٹوئنٹی سیریز میں کامیابی پر قومی ٹیم کیلئے اہم پیغام
  • ویلڈن گرین شرٹس! ٹی20 سیریز جیتنے پر محسن نقوی کی قومی ٹیم کو مبارکباد
  • تیسرا ٹی ٹوئنٹی: ویسٹ انڈیز نے بنگلادیش کو شکست دیکر وائٹ واش کردیا
  • آئی فون 17 اب پاکستان میں بھی قسطوں میں ملنا شروع، قیمت کیا ہوگی؟
  • ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں پہلی بار کھانے کے وقفے سے پہلے ‘چائے کا وقفہ’ کرنے کا فیصلہ
  • ملک کے مختلف شہروں میں دھند کے باعث حدِ نگاہ کم: متعدد پروازوں کو منسوخی اور تاخیر کا سامنا
  • ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں انقلابی قدم، چائے کا وقفہ کھانے سے پہلے، نیا شیڈول متعارف