کراچی:

 چینی سرمایہ کاروں کے ایک وفد نے سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن سے کراچی میں ان کے آفس میں ملاقات کی، ملاقات میں سندھ میں ای وی گاڑیوں میں سرمایہ کاری پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کی جانب سے وفد کو سندھ میں ای وی مینوفیکچرنگ پلانٹ قائم کرنے کی دعوت دی ملاقات میں سیکریٹری ٹراسپورٹ اسد ضامن اور سندھ ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کے ایم ڈی کمال دایو کی بھی شرکت کی۔

چینی وفد سے گفتگو کرتے ہوئے سینئر وزیر اور صوبائی وزیر بعائے اطلاعات، ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ شرجیل انعام میمن نے کہا کہ حکومت سندھ غیر ملکی سرمایہ کاروں کو ضروری مراعات اور کاروبار دوست ماحول کی تمام سہولیات فراہم کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ سرمایہ کاری کے لحاظ سے پاکستان، خاص طور پر سندھ اسٹریٹیجک اہمیت کا حامل ہے،سندھ  میں بندرگاہیں، بڑھتا ہوا روڈ نیٹ ورک، اور بڑے پیمانے پر افرادی قوت موجود ہے۔

سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا کہ مستقبل الیکٹرک گاڑیوں کا ہے، اور سندھ اس تبدیلی میں قائدانہ کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہے، ہم بین الاقوامی سرمایہ کاروں  کو دعوت دیتے ہیں کہ وہ یہاں ای وی مینوفیکچرنگ پلانٹس قائم کریں، مینوفیکچرنگ پلانٹس سے معیشت کو فروغ ملے گا  ملازمت کے ہزاروں مواقع پیدا ہونگے۔

ملاقات کے موقع پر چینی وفد نے سندھ کے ای وی سیکٹر میں سرمایہ کاری میں دلچسپی کا اظہار کیا اور صنعتی ترقی کے لیے حکومت سندھ کے عزم کی تعریف کی۔

ملاقات میں قابل تجدید توانائی، بنیادی ڈھانچے کی ترقی اور ٹیکنالوجی کی منتقلی میں ممکنہ شراکت داری پر بھی گفتگو کی گئی۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: شرجیل انعام میمن

پڑھیں:

ن لیگ نے صوبائیت اور ڈیم کارڈ کبھی نہیں کھیلا، عظمیٰ بخاری کا شرجیل میمن کے بیان پر ردعمل

لاہور:

وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ (ن) نے کبھی صوبائیت کارڈ، نہروں کے کارڈ اور ڈیم کارڈ نہیں کھیلے، ن لیگ قومی جماعت ہے اس لیے قومی سوچ اور قومی ترقی کو ترجیح دیتی ہے۔

شرجیل میمن کے بیان پر سخت ردعمل دیتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے کہا کہ جس کو آپ ناتجربہ کار ٹیم کہہ رہے اسی ٹیم نے ڈیڑھ سال میں پنجاب میں 80 منصوبوں کے ساتھ انقلاب برپا کر دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آپ لوگوں نے 17 سالوں میں جو کراچی اور سندھ کا حشر کیا اس کا رونا وہ وقتاً فوقتاً روتے رہتے ہیں۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ ‏سندھ کے پچھلے سیلاب میں بیرونی امداد کے باوجود آج بھی تباہی ہی تباہی ہے، ‏جو کردار آج کی پیپلز پارٹی نے پنجاب کے سیلاب میں ادا کیا ہے وہ پنجاب یاد رکھے گا۔

وزیر اطلاعات پنجاب کا کہنا تھا کہ ‏بری بات اپنے چیئرمین بلاول بھٹو جس نے سیلاب میں مریم نواز کی تعریف کی ان کو جھٹلانا آپ کو زیب نہیں دیتا۔

واضح رہے کہ سندھ کے سینیئر وزیر شرجیل میمن نے ن لیگ اور حکومت پنجاب کی جانب سے رضوان رضی کی حمایت میں مہم کو افسوسناک قرار دیا تھا۔

متعلقہ مضامین

  • پنجاب حکومت ناقص کارکردگی سے توجہ ہٹانے کیلیے متنازع صحافی کی حمایت میں مہم چلارہی ہے، شرجیل میمن
  • ن لیگ نے کبھی صوبائیت یا ڈیم کارڈ نہیں کھیلا، ہم قومی سوچ کی جماعت ہیں، عظمیٰ بخاری
  • الیکٹرک گاڑیوں کیلئے چارجنگ اسٹیشنز کے قیام پر اے ای آٹو کمپنی حکام کی سندھ کے وزراء سے ملاقات
  • الیکٹرک گاڑیوں کیلیے چارجنگ اسٹیشنز کا قیام، شرجیل میمن کی چینی کمپنی کے حکام سے ملاقات
  • ن لیگ نے صوبائیت اور ڈیم کارڈ کبھی نہیں کھیلا، عظمیٰ بخاری کا شرجیل میمن کے بیان پر ردعمل
  • پنجاب حکومت کی جانب سے رضوان رضی کی حمایت میں مہم افسوسناک ہے، شرجیل میمن
  • شرجیل میمن اور ناصر شاہ کی یوٹونگ بس کمپنی کو سندھ میں سرمایہ کاری کی دعوت
  • بلاول بھٹو سے چین کی سب سے بڑی تعمیراتی کمپنی سی ایس سی ای سی کے وفد کی ملاقات
  • حکومت سیلاب اور ہنگامی صورتحال میں ہرممکن ریلیف کی فراہمی کیلیے کوشاں ہے، شرجیل میمن
  • گورنر سندھ کی چینی سرمایہ کاروں کو کراچی میں صنعتیں قائم کرنے کی دعوت