آذربائیجان کے وزیر اقتصادیات مکائیل جباروف 8 اپریل کو پاکستان کا دورہ کریں گے
اشاعت کی تاریخ: 7th, April 2025 GMT
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ آذربائیجان کے وزیر اقتصادیات مکائیل جباروف 8 اپریل کو پاکستان کا دورہ کریں گے اور سرمایہ کاری منصوبوں پر معاہدوں کو حتمی شکل دیں گے۔
مزید پڑھیں: پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان 2 ارب ڈالر سرمایہ کاری کے معاہدے پر اتفاق
ترجمان کے مطابق دورہ پاکستان کے دوران مکائیل جباروف وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کریں گے۔ آذربائیجانی وزیر کی قیادت میں وفد کی وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے سرمایہ کاری امور پر بھی بات چیت متوقع ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
آذربائیجان پاکستان ترجمان دفتر خارجہ مکائیل جباروف.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: پاکستان ترجمان دفتر خارجہ مکائیل جباروف مکائیل جباروف
پڑھیں:
وزیر داخلہ محسن نقوی کا ایف سی ہیڈکوارٹر وانا کا دورہ، جوانوں کیساتھ عید منائی
وانا (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایف سی ہیڈکوارٹر وانا میں جوانوں کے ساتھ عیدالاضحیٰ منائی۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق وزیر داخلہ محسن نقوی نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر فرنٹیئر کور خیبرپختونخوا (ساؤتھ) کے ہیڈکوارٹر وانا کا دورہ کیا جہاں انہوں نے مغربی سرحد پر تعینات افسران و جوانوں کے ساتھ عید منائی۔
دورے کے موقع پر آئی جی ایف سی خیبرپختونخوا (ساؤتھ) نے وزیر داخلہ محسن نقوی کا استقبال کیا، وزیر داخلہ نے یادگار شہداء پر پھول چڑھائے اور جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے قبائلی عوام، سکیورٹی فورسز اور پولیس سمیت تمام شہداء کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔
وزیر داخلہ محسن نقوی نے جوانوں کے ساتھ عید کی نماز بھی ادا کی اور ملک میں امن، استحکام و خوشحالی کیلئے خصوصی دعا کی۔
بعدازاں جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے وزیر داخلہ محسن نقوی نے ان کی جرات، قربانی اور حب الوطنی کو سراہتے ہوئے کہا کہ ’’آپ کی قربانیاں اور ثابت قدمی وطن کے تحفظ کی ضمانت ہیں اور یہی جذبہ پاکستان کی اصل طاقت ہے‘‘۔انہوں نے دہشت گردی کے خلاف قبائلی عوام کے تعاون اور قربانیوں کو بھی سراہا اور ان کے جذبے کو قوم کا قیمتی اثاثہ قرار دیا۔
پاکستان امن کیلئے تیار، بھارت کو ایک قدم آگے بڑھنے کی ضرورت ہے: بلاول بھٹو
مزید :