پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم آئندہ ماہ 8 اپریل سے اسلام آباد میں ہوگا
اشاعت کی تاریخ: 27th, March 2025 GMT
پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم آئندہ ماہ کی آٹھ اور نو تاریخ کو اسلام آباد میں ہوگا۔یہ فورم بین الاقوامی سرمایہ کاروں کو پاکستان کے کان کنی کے شعبے میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع فراہم کرے گا۔معدنی وسائل کے شعبے میں سرمایہ کاری پاکستان کی برآمدات اور اقتصادی استحکام میں معاون ثابت ہوگی۔منرل انویسٹمنٹ فورم میں کان کنی کی ترقی پر بات چیت کے علاوہ جدید ٹیکنالوجیز اور وسائل کی نمائش بھی ہو گی۔فورم میں پاکستان کی حالیہ پالیسی اصلاحات، بشمول نیشنل منرل ہارمونائزیشن فریم ورک کو بھی اجاگر کیا جائے گا۔
اشتہار
.ذریعہ: Al Qamar Online
پڑھیں:
وزیرخزانہ کی ترک سرمایہ کاروں کوپاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت
وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے واشنگٹن میں ترکیہ کے وزیر خزانہMehmet Simsek سے بات چیت کرتے ہوئے دونوں ممالک کے مابین تجارت اور سرمایہ کاری کے فروغ کی وسیع گنجائش پرزور دیا۔وزیر خزانہ نے اس امر کا اعتراف کیا کہ دوطرفہ تجارت اور سرمایہ کاری کی موجودہ سطح گنجائش سے کم ہے۔
انہوں نے ترک سرمایہ کاروں اور تاجروں کو پاکستان میں بالخصوص ڈیری، پنیر اور لائیو سٹاک کے شعبوں میں سرمایہ کاری کے مواقعے تلاش کرنے کی دعوت دی۔ادھر، ہالینڈ کی کوئین میگزیما سے بات چیت کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے ڈیجیٹل رسائی کو بڑھانے اور اداروں کے درمیان ڈیٹا کے مؤثر تبادلے کی ضرورت پر زور دیا۔
محمد اورنگزیب نے کہا کہ خواتین اور بچیوں کی تعلیم کو یقینی بنانا،اُن کی مالی شمولیت، کاروباری مواقع اور انہیں با اختیار بنانا حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں۔
اشتہار