معاشی سطح پر حکومت پاکستان کی مکمل معاونت کریں گے؛ عالمی بینک
اشاعت کی تاریخ: 23rd, July 2025 GMT
ویب ڈیسک : عالمی بینک نے کہا کہ معاشی سطح پر حکومت پاکستان کی مکمل معاونت کریں گے سی پی ایف اور اقتصادی اصلاحات میں ابھی تک حکومت پاکستان کی جانب سے قابل ستائش اقدامات کئے گئے۔
عالمی بینک کے نائب صدر برائے مشرقِ وسطیٰ، شمالی افریقا، افغانستان اور پاکستان (ایم ای این اے اے پی) ریجن عثمان ڈیون نے وفاقی وزیر اقتصادی امور احد چیمہ سے ملاقات کی، جس میں کنٹری شراکت داری فریم ورک کے حوالے سے اہم گفتگو ہوئی۔
مون سون بارشیں, پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری
وفاقی وزیر احد چیمہ نے کہا کہ عالمی بینک کی جانب سے پاکستان کو مشرق وسطیٰ، شمالی افریقا اور افغانستان ریجن کے ساتھ شامل کرنا اچھا فیصلہ ہے، کنٹری شراکت داری فریم پر عمل درآمد کے لئے جامع حکمت عملی کے تحت چلیں گے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی بینک کا کنٹری آفس حکومت پاکستان کے ساتھ مکمل تعاون کررہا ہے معاشی اصلاحات میں عالمی بینک کا تعاون قابل تحسین ہے غیرمتزلزل سپورٹ پر عالمی بینک کی لیڈرشپ کے مشکور ہیں وفاقی حکومت صوبائی حکومتوں کے تعاون سے سی پی ایف کو موثر طور پر ایمپلیمنٹ کرنے کے لئے پُرعزم ہے۔
معروف برطانوی گلوکار انتقال کر گئے
عالمی بینک کے نائب صدرعثمان ڈیون نے اس موقع پر کہا کہ معاشی سطح پر حکومت پاکستان کی مکمل معاونت کریں گے، سی پی ایف اور اقتصادی اصلاحات میں ابھی تک حکومت پاکستان کی جانب سے قابل ستائش اقدامات کیے گئے۔
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: حکومت پاکستان کی عالمی بینک کہا کہ
پڑھیں:
اداروں میں اصلاحات وقت کی ضرورت، پاکستان کا مستقبل مضبوط جمہوریت سے وابستہ ہے، صدر مملکت
اسلام آباد:صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ اداروں میں اصلاحات وقت کی ضرورت ہے، پاکستان کا مستقبل مضبوط جمہوریت سے وابستہ ہے۔
عالمی یومِ جمہوریت کی مناسبت سے اپنے پیغام میں صدر آصف زرداری نے کہا کہ یومِ جمہوریت عوام کے سیاسی، معاشی اور سماجی حقوق کی یاد دہانی ہے۔ جمہوریت رواداری، شمولیت اور اظہارِ رائے کی آزادی کا ضامن نظام ہے۔
انہوں نے کہا کہ 1973ء کا آئین پاکستان کی سب سے بڑی جمہوری کامیابی ہے۔ جمہوری ادارے عوامی آواز کے محافظ ہیں۔ جمہوریت عوام کو بااختیار اور ان کی شراکت کو یقینی بناتی ہے۔ قائدین کی قربانیوں سے جمہوریت کو استحکام ملا۔ جمہوریت محض عمل نہیں، عوامی حقوق کا تحفظ ہے۔
صدر مملکت نے کہا کہ آج جمہوریت کو مزید مضبوط بنانے کا دن ہے۔ پارلیمنٹ عوام کی آواز اور پالیسی سازی کا مرکز ہے۔ جمہوریت ہی سے معاشرتی انصاف، برابری اور ترقی ممکن ہے۔ آئیں جمہوری اقدار کے تحفظ کے لیے نئے عزم کا اظہار کریں۔
انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ قانون کی حکمرانی اور مساوات جمہوریت کی بنیاد ہیں۔ ادارہ جاتی اصلاحات اور جمہوریت کا استحکام وقت کی ضرورت ہے۔ پاکستان کا روشن مستقبل مضبوط جمہوریت سے وابستہ ہے۔ شہیدذوالفقار علی بھٹو اور شہید بینظیر بھٹو کی جدوجہد جمہوریت کی بنیاد ہے۔