پہلا ون ڈے: پاکستانی شاہینز نے پروفیشنل کاؤنٹی الیون کو 5 وکٹوں سے مات دیدی
اشاعت کی تاریخ: 23rd, July 2025 GMT
پاکستان شاہینز نے پہلے ون ڈے میں پروفیشنل کاؤنٹی الیون کو 5 وکٹوں سے مات دے دی۔کینٹ میں کھیلا گیا میچ بارش سے متاثر رہا، 28 اوورز تک محدود کئے جانے والے ون ڈے میچ میں پروفیشنل کاؤنٹی الیون 187رنز بناکر آؤٹ ہوگئی، ول سمیڈ نے 84 اور حمزہ شیخ نے 44رنز بنائے۔پاکستان شاہینز کے معاذ صداقت نے 3 ، سعود شکیل اور فیصل اکرم نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔شاہینز کو 28 اوورز میں 204 رنز کا ری وائزڈ ہدف ملا جو اس نے 5 وکٹوں پر حاصل کرلیا، کپتان سعود شکیل نے 72 اور حیدر علی نے 71 رنز کی اننگز کھیلیں جبکہ شاہد عزیز 21 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔پاکستان شاہینز دورے کا دوسرا میچ 25 جولائی کو کینٹ میں پروفیشنل کاؤنٹی کلب کے خلاف کھیلیں گے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
وزیراعظم نے لیفٹیننٹ جنرل عامر رضا کو فور اسٹار جنرل کے عہدے پر ترقی دیدی
( اویس کیانی)وزیراعظم شہباز شریف نے لیفٹیننٹ جنرل عامر رضا کو فور اسٹار جنرل کے عہدے پر ترقی دے دی۔
فور اسٹار جنرل عامر رضا کو کمانڈر نیشنل اسٹریٹجک کمانڈ مقرر کر دیا گیا،وزیراعظم نے جنرل عامر رضا کو ترقی اور نئی ذمہ داری سنبھالنے پر مبارکباد دی۔
وزیراعظم نے جنرل عامر رضا کے لیے اہم قومی ذمہ داری کی ادائیگی میں نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
یہ بھی پڑھیں:پیٹرول کی قیمتوں میں روزانہ ردوبدل پربڑاردعمل آگیا
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
جنرل عامر رضا اس سے قبل پاک فوج میں چیف آف جنرل اسٹاف کے فرائض انجام دے رہے تھے۔