جنس تبدیل کرکے لڑکی بننے والے بھارتی کرکٹر کے لڑکے کی عجیب کہانی
اشاعت کی تاریخ: 12th, January 2025 GMT
سنجے بنگر کے بیٹے آریان بنگر نے اپنی زندگی کی سب سے بڑی تبدیلی کی داستان شیئر کی، جس نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی۔
معروف کرکٹ کوچ سنجے بنگر کے 23 سالہ بیٹے آریان بنگر نے حال ہی میں اپنی زندگی کی جذباتی تبدیلی کی کہانی شیئر کی، جہاں وہ آریان سے عنایہ بنگر بننے کے سفر پر روانہ ہوئے۔
انسٹاگرام پر ایک ریل کے ذریعے، عنایہ نے 10 ماہ کے ہارمونی علاج اور اس کے اثرات پر بات کی، جس نے ان کے مداحوں اور کرکٹ کمیونٹی کو حیران کردیا۔
عنایہ بنگر نے بتایا کہ بچپن سے انہیں کرکٹ سے محبت تھی، لیکن وہ ہمیشہ یہ سوال کرتی تھیں کہ وہ لڑکی کیوں پیدا نہیں ہوئیں۔
انہوں نے کہا، "میں اپنی ماں کے کپڑے چھپ کر پہنتی تھی اور ہمیشہ سوچتی تھی کہ مجھے لڑکی کیوں نہیں بنایا گیا۔"
عنایہ نے انکشاف کیا کہ انہوں نے سالوں تک دوہری زندگی گزاری۔ ایک زندگی کمرے میں اپنی حقیقی خواہشات کے ساتھ اور دوسری کرکٹ کے میدان پر بطور لڑکا۔
انہوں نے مزید کہا، "وقت کے ساتھ ساتھ، میں اس کھیل سے نفرت کرنے لگی جسے میں نے کبھی بہت چاہا تھا کیونکہ مجھے اپنی حقیقت چھپانی پڑتی تھی۔"
انہوں نے بتایا کہ انہوں نے کرکٹ سے وقفہ لے کر یو کے کا رخ کیا تاکہ وہ اپنے آپ کو تسلیم کروا سکیں اور وہاں اپنے قریبی دوستوں کی حمایت حاصل کی۔
عنایہ نے ہارمونی علاج شروع کرنے کے لیے ماہرین نفسیات سے مشورے کیے اور دوبارہ کرکٹ کھیلنے کی خواہش کا اظہار کیا۔
عنایہ نے انکشاف کیا کہ ہارمونی تبدیلی کے بعد انہیں کئی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، جیسے کہ پرانے دوستوں کی دوری اور رہنے کے لیے مشکلات لیکن اس سب کے باوجود انہوں نے کہا کہ ان کے جسم میں آنے والی تبدیلیوں نے انہیں وہ سکون اور خوشی دی جو پہلے کبھی نہیں ملی تھی۔
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
سابق آسٹریلوی کرکٹر انتقال کر گئے
سابق آسٹریلوی کرکٹر کیتھ اسٹیکپول 84 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔
اوپننگ بیٹر کیتھ اسٹیکپول نے 1966 میں انگلینڈ کے خلاف بطور مڈل آرڈر بیٹر کیریئر کا آغاز کیا۔
43 ٹیسٹ میچز میں آسٹریلیا کی نمائندگی کرنے والے بلے باز نے سات سینچریاں اسکور کیں اور 207 رنز کا بہترین انفرادی اسکور 1970 میں گابا کے میدان میں انگلینڈ کے میدان میں بنایا۔
انہوں نے اپنا آخری میچ 1974 میں آکلینڈ میں نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلا جہاں انہوں نے دونوں اننگز میں 0 پر آؤٹ ہو کر پیئر بنایا۔