اسلام آباد:

پاکستان نے سرمایہ کاری اور کاروباری سرگرمیوں میں اضافے کے لیے ایک اور سنگ میل عبور کر لیا اور اس سلسلے میں اسلام آباد میں آذربائیجان-پاکستان چیمبر آ ف کامرس اینڈ انڈسٹری کا قیام عمل میں لایا گیا اور اُس کا باقاعدہ افتتاح کر دیا گیا۔

وفاقی وزیرسرمایہ کاری بورڈ، نجکاری اور مواصلات عبدالعلیم خان اور آذربائیجان کے سفیر خضر فرہادوف تقریب کے مہمانان خصوصی تھے۔

چیمبر کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر عبدالعلیم خان کا کہنا تھا کہ آج کا دن آذربائیجان اور پاکستان دونوں ممالک کے عوام اور بالخصوص بزنس کمیونٹی کے لیے انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔

انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے مشترکہ چیمبر آف کامرس سے سرمایہ کاری کے امور ایک ہی جگہ طے ہو سکیں گے اور دونوں ممالک کے مابین باہمی تعاون کو مزید فروغ حاصل ہوگا۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ پائیدار ترقی کا انحصار اسٹریٹجک تعلقات اور تعاون پر ہے، لا محدود مواقع ہمارا انتظار کر رہے ہیں، تجارت اور جدت کے نئے دور کا آغاز ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ وہ گزشتہ ایک سال میں تین مرتبہ باکو کا دورہ کر چکے ہیں اور اس میں کوئی شک نہیں کہ پاکستان اور آذربائیجان کا تعلق دونوں ممالک کے عوام کے دلوں سے منسلک ہے اور مشترکہ تہذیب اور باہمی تعلقات میں گرم جوشی پاکستان اور آذربائیجان کا خاصہ ہے اسی لیے آزمائش کی ہر گھڑی میں دونوں ملک ایک دوسرے کے ساتھ جڑے رہے ہیں۔

عبدالعلیم خان نے یقین دلایا کہ پاکستان کی طرف سے آذربائیجان کی بزنس کمیونٹی کے لیے ہر ممکن تعاون فراہم ہوگا اور اسی طرح پاکستانی مصنوعات کی ایکسپورٹ کے لیے بھی مشترکہ اقدامات ہوں گے، جس کے لیےیہ چیمبر کلیدی کردار ادا کرے گا۔

وفاقی وزیر سرمایہ کاری بورڈ نے آذربائیجان کے سفیر خضر فرہادوف اور اُن کی ٹیم کو اس اہم کامیابی پر مبارک باد دیتے ہوئے اُن کی کارکردگی کو سراہا اور یقین ظاہر کیا کہ آنے والے دنوں میں اس دوطرفہ تعلق میں مزید مضبوطی ہوگی۔

پاکستان میں آذربائیجان کے سفیر خضر فرہادوف نے اپنے خطاب میں کہا کہ عبدالعلیم خان آذربائیجان کے لیے گہرے برادرانہ جذبات رکھتے ہیں، دونوں ممالک دو طرفہ تعاون میں اضافے کے لیے اقدامات کر رہے ہیں اور ان شا اللہ اس چیمبر آف کامرس کے پلیٹ فارم سے موجودہ دو ارب ڈالر کی سرمایہ کاری اور کاروباری حجم میں مزید اضافہ کریں گے۔

ایف پی سی سی آئی کے صدر عاطف اکرام شیخ اور آذربائیجان پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے چیئرمین احسن ظفر بختاوری نے اپنے خطاب میں اس چیمبر کے قیام کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی بزنس کمیونٹی وسط ایشیائی ریاستوں میں پاکستانی مصنوعات متعارف کرائے گی۔

انہوں نے کہا کہ اسی طرح سینٹرل ایشیا کے بزنس گروپس کو پاکستان میں خوش آمدید کہیں گے، پاکستان آذربائیجان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی افتتاحی تقریب کے اختتام پر مہمان خصوصی وفاقی وزیر عبدالعلیم خان نے کیک بھی کاٹا اور آذربائیجان کے سفیر اور دیگر شرکا کو مبارک باد دی۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: آذربائیجان کے سفیر اور آذربائیجان چیمبر آف کامرس دونوں ممالک کے عبدالعلیم خان سرمایہ کاری وفاقی وزیر نے کہا کہ کے لیے

پڑھیں:

بھارت پاکستان میں بدامنی پھیلانے کیلئے دہشتگردوں کے بیانیہ کو فروغ دینے میں مصروف

انڈیا ٹوڈ ے نے اپنے جھوٹے دعوے میں کہا کہ دہشتگرد نے داعش خراسان کیساتھ افغانستان میں کارروائیوں میں شمولیت کا اعتراف کیا۔ پاکستان کی وزارت اطلاعات ونشریات نے بھارتی میڈیا کے جھوٹ کو آشکار کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی سرکاری یا مصدقہ طالبان چینل نے ایسی کوئی ویڈیو جاری نہیں کی۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت پاکستان میں بدامنی اور دہشت گردی پھیلانے کیلئے دہشتگردوں کے بیانیہ کو فروغ دے رہا ہے۔ پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب ہو گیا۔ گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں بدامنی پھیلانے میں مصروف ہے۔ پاکستانی وزارتِ اطلاعات و نشریات نے بھارتی چینل ”انڈیا ٹوڈے“ کے گمراہ کن دعوؤں کا پردہ چاک کر دیا ہے۔ انڈیا ٹوڈے نے جھوٹا دعویٰ کیا کہ افغان طالبان نے ایک پاکستانی داعش جنگجو کی ویڈیو جاری کی ہے۔ ویڈیو میں جھوٹا اعتراف کیا گیا کہ دہشتگرد نے بلوچستان میں لشکرِ طیبہ سے منسلک کیمپوں میں تربیت حاصل کی ہے۔
 
انڈیا ٹوڈ ے نے اپنے جھوٹے دعوے میں کہا کہ دہشتگرد نے داعش خراسان کیساتھ افغانستان میں کارروائیوں میں شمولیت کا اعتراف کیا۔ پاکستان کی وزارت اطلاعات ونشریات نے بھارتی میڈیا کے جھوٹ کو آشکار کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی سرکاری یا مصدقہ طالبان چینل نے ایسی کوئی ویڈیو جاری نہیں کی۔ اس من گھڑت خبر کو ”انڈیا ٹوڈے ”نے غیر مصدقہ ”سورس” سے شائع کیا اور دیگر بھارتی اداروں نے بغیر تصدیق کے پھیلایا۔ وزارت اطلاعات و نشریات نے کہا کہ پاکستان کی وزارتِ خارجہ اور افغان طالبان کے ترجمان نے بھی کسی پاکستانی داعش جنگجو کی گرفتاری کی تصدیق نہیں کی۔
 
پاکستانی وزارت اطلاعات و نشریات کا کہنا ہے کہ پاکستان میں بدامنی اور دہشت گردی پھیلانے کیلئے بھارت دہشت گردوں کے بیانیہ کو فروغ دے رہا ہے، ریاستی سرپرستی میں پاکستان مخالف گودی میڈیا جھوٹی خبروں اور پروپیگنڈا کو ہتھیار کے طور پر استعمال کر رہا ہے۔
 

متعلقہ مضامین

  • ملک میں توانائی، آئی ٹی اور معدنیات سمیت مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے بے پناہ مواقع ہیں: احسن اقبال
  • سفیر پاکستان رضوان سعید شیخ کا پاک امریکا معاشی تعلقات مضبوط بنانے پر زور
  • پاکستان۔ بنگلا دیش تعلقات میں نئی روح
  • بھارت پاکستان میں بدامنی پھیلانے کیلئے دہشتگردوں کے بیانیہ کو فروغ دینے میں مصروف
  • مضبوط و پائیدار پاک امریکہ تعلقات بہتر معاشی روابط اور موثر سرمایہ کاری سے وابستہ ہیں: رضوان سعید شیخ
  • پاکستان میں کاروبار سے متعلق غیر ملکی انویسٹرز کے اعتماد میں اضافہ، رپورٹ جاری
  • او آئی سی سی آئی سروے میں 73فیصد افراد نے پاکستان کو سرمایہ کاری کیلئے موزوں قراردیدیا
  • پاکستان کی 20 سال بعد سمندر میں تیل و گیس کی تلاش کے حوالے سے بڑی کامیابی
  • اسحاق ڈار کا کینیڈین ہم منصب سے رابطہ، تجارت و سرمایہ کاری بڑھانے پر اتفاق
  • پاکستان کو سمندر میں تیل و گیس کی دریافت کے لیے کامیاب بولیاں موصول ،ایک ارب ڈالر سرمایہ کاری متوقع