سعودی شہزادہ عبدالرحمان بن عبداللہ کی والدہ انتقال کر گئیں
اشاعت کی تاریخ: 23rd, July 2025 GMT
ریاض: سعودی شہزادہ عبدالرحمان بن عبداللہ بن فیصل بن ترکی بن فرحان آل سعود کی والدہ کا انتقال ہو گیا۔
سعودی ایوان شاہی کی جانب سے جاری بیان میں مرحومہ کے انتقال کی تصدیق کی گئی۔ نمازِ جنازہ نماز عصر کے بعد امام ترکی بن عبداللہ مسجد، ریاض میں ادا کی گئی۔
ایوان شاہی نے مرحومہ کے لیے رحمت، مغفرت اور جنت الفردوس کی دعا کی ہے۔
.
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
برساتی نالے میں بہہ جانیوالے باپ بیٹی کےحوالے سے مزید تفصیلات سامنے آگئیں
اسلام آباد: گاڑی سمیت برساتی نالے میں بہہ جانے والے باپ اور بیٹی کی تلاش تاحال جاری ہے۔
باپ اور بیٹی کی تلاش کے لیے پولیس، ہاؤسنگ سوسائٹی کا عملہ، ریسکیو 1122 اور غوطہ خور ٹیم سرچ آپریشن میں مصروف ہے اور ان کی تلاش کے لیے ہیلی کاپٹرکی مدد بھی لی جا رہی ہے۔
خیال رہےکہ آج صبح نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کے فیز 5 میں کار میں سوار باپ بیٹی برساتی نالے میں بہہ گئے، گاڑی سمیت نالے میں بہہ جانے والے باپ بیٹی مدد کے لیے پکارتے رہے۔
واقعےکی ویڈیو بھی سامنے آگئی جس میں گاڑی کے اندر باپ بیٹی بے بسی کی حالت میں موجود ہیں اور پانی کا تیز بہاؤ گاڑی کو بہا کر لے جارہا ہے۔
کار سمیت برساتی نالے میں بہہ جانے والے باپ بیٹی کے حوالے سے مزید تفصیلات سامنے آئی ہیں۔
کار سوار شخص کی شناخت ریٹائرڈ کرنل اسحاق قاضی کے نام سے ہوئی ہے جو اپنی 25 سالہ بیٹی کے ہمراہ کار میں سوار تھے ، دونوں باپ بیٹی سرمئی رنگ کی کار میں نکلے تھےکہ قریبی سڑک پر بارش کا پانی جمع ہونےکے باعث گاڑی بند ہوگئی، اسحاق قاضی گاڑی اسٹارٹ کرنے کی کوشش کر رہے تھے کہ اس دوران پانی کا بہاؤ تیز ہوگیا، پانی کا بہاؤ تیز ہونے کے بعث دونوں باپ بیٹی برساتی نالے میں بہہ گئے۔