غزہ نسل کشی کے دوران بھارت اور اسرائیل کے درمیان دوطرفہ سرمایہ کاری معاہدہ
اشاعت کی تاریخ: 9th, September 2025 GMT
غزہ نسل کشی کے دوران بھارت اور اسرائیل کے درمیان دوطرفہ سرمایہ کاری معاہدہ WhatsAppFacebookTwitter 0 9 September, 2025 سب نیوز
نئی دہلی: بھارت اور اسرائیل نے تجارتی تعلقات کو فروغ دینے کے لیے دوطرفہ سرمایہ کاری معاہدے پر دستخط کر دیے۔
یہ معاہدہ اسرائیلی وزیر خزانہ بیزلیل اسموتریچ کے دورۂ بھارت کے دوران طے پایا، جہاں انہوں نے اپنی بھارتی ہم منصب نرملا سیتا رمن سے ملاقات کی۔
اسرائیل کے مطابق یہ پہلا معاہدہ ہے جو بھارت نے اقتصادی تعاون اور ترقی کی تنظیم (OECD) کے کسی رکن ملک کے ساتھ کیا ہے۔
معاہدے کے تحت سرمایہ کاروں کو ریگولیٹری تبدیلیوں اور اثاثوں کی ضبطی جیسے خدشات سے تحفظ دیا جائے گا۔ اس کے علاوہ تنازعات کے حل کے لیے آزادانہ ثالثی کا فورم بھی فراہم کیا جائے گا۔
اسرائیلی وزیر خزانہ کا کہنا ہے کہ اس معاہدے سے نجی کمپنیوں کے لیے بھارت اور اسرائیل میں سرمایہ کاری کا راستہ مزید محفوظ اور آسان ہوگا۔ گزشتہ برس دونوں ممالک کے درمیان تجارتی حجم 4 ارب ڈالر تک پہنچا تھا، جبکہ رواں سال عسکری حکام نے دفاعی تعاون کو مزید وسعت دینے پر بھی اتفاق کیا تھا۔
یہ معاہدہ ایسے وقت میں ہوا ہے جب دنیا کے کئی ممالک اسرائیل کے ساتھ معاشی تعلقات محدود کر رہے ہیں اور متعدد بڑے سرمایہ کاری فنڈز نے غزہ میں جاری جنگ کے باعث اسرائیلی اثاثوں سے سرمایہ نکالنا شروع کر دیا ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبراین او سی کے بغیر پلاٹوں کی فروخت اور تعمیرات کا انکشاف،سی ڈی اے کا بحریہ ٹاؤن کو شوکاز نوٹس جاری،کاپی سب نیوز پر فرانسیسی وزیراعظم پارلیمنٹ سے اعتماد کا ووٹ لینے میں ناکام، حکومت تحلیل فلسطینیوں کی امداد کےلیے جانے والے فلوٹیلا میں شامل کشتی پر ڈرون حملہ نیتن یاہو نے فلسطینیوں کو فوری طور پر غزہ خالی کرنے کا حکم دے دیا لندن میں فلسطین کے حق میں احتجاج، 890 افراد گرفتار ایران نے پابندیاں ختم کرنے کے بدلے جوہری پروگرام محدود کرنے کی آمادگی ظاہر کر دی ٹرمپ کی حماس کو شرائط قبول کرنے کی آخری وارننگ، بات نہ ماننے پر سنگین نتائج کی دھمکی دیدیCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.