data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے ملکی تاریخ میں ایک نیا باب رقم کر دیا ہے، جہاں سرمایہ کاروں کے اعتماد اور بجٹ سے وابستہ مثبت توقعات نے کیپٹل مارکیٹ کو زبردست تیزی کی طرف دھکیل دیا۔

مارکیٹ میں آج ایک ایسا وقت دیکھا گیا، جب نہ صرف ریکارڈ بنا بلکہ معاشی ماہرین اور تجزیہ کاروں کے اندازوں سے بھی بڑھ کر کارکردگی نظر آئی، جس کے مطابق پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 126028 پوائنٹس کی تاریخی بلند ترین سطح پر جا پہنچا، جو ملکی مالیاتی تاریخ کا ایک سنگ میل ہے۔

یہ غیر معمولی اضافہ اس وقت دیکھنے میں آیا جب وفاقی بجٹ پیش ہونے کے بعد ملک کے کاروباری طبقے میں اعتماد بحال ہوا  اور جس کے تحت مالیاتی پالیسیاں نسبتاً استحکام کا پیغام دے رہی ہیں۔ سرمایہ کاروں کو نہ صرف یہ توقع ہے کہ نئے ٹیکسوں سے گریز کیا جائے گا بلکہ موجودہ اصلاحاتی عمل بھی جاری رہے گا، جس سے کاروباری فضا مزید سازگار بنے گی۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز بدھ کو بھی مارکیٹ کا رجحان خاصا مثبت رہا اور کاروبار کا اختتام 2328 پوائنٹس کے نمایاں اضافے کے ساتھ 124352 پوائنٹس پر ہوا تھا، جو اس وقت تک کی بلند ترین سطح تھی۔

آج جمعرات کے آغاز پر ہی سرمایہ کاروں کی بھرپور دلچسپی دیکھنے میں آئی اور محض آغاز کے چند لمحات میں انڈیکس میں 1233 پوائنٹس کا اضافہ ہوا، جس نے اسے 125585 پوائنٹس تک پہنچا دیا۔ یہ تیزی آگے چل کر مزید مستحکم ہوتی گئی اور یومیہ مجموعی طور پر 1675 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

اس تاریخی پیش رفت پر اقتصادی ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان اسٹاک مارکیٹ کی یہ پیش رفت اس بات کا عندیہ ہے کہ کاروباری طبقہ آئندہ مالی سال کی مالیاتی پالیسیوں پر بھروسا کر رہا ہے۔ حکومت کی جانب سے بزنس فرینڈلی اقدامات، برآمدات پر توجہ اور ریونیو اکٹھا کرنے کے لیے براہ راست ٹیکس نظام کو ترجیح دینے جیسے اشارات نے سرمایہ کاروں کو مطمئن کیا ہے۔

اسی کے ساتھ ساتھ روپے کی قدر میں استحکام اور مہنگائی کے دباؤ میں ممکنہ کمی کی توقعات نے بھی اسٹاک مارکیٹ میں خریداروں کا رجحان بڑھایا ہے۔ غیر ملکی سرمایہ کار بھی موجودہ صورت حال کو محتاط امید سے دیکھ رہے ہیں اور مستقبل میں پاکستانی کیپٹل مارکیٹ میں ممکنہ سرمایہ کاری کے لیے ماحول کا جائزہ لے رہے ہیں۔

تجزیہ کاروں کا ماننا ہے کہ اگر اسی نوعیت کی کارکردگی جاری رہی تو پاکستان اسٹاک ایکسچینج خطے کی دیگر اسٹاک مارکیٹوں کے مقابلے میں سرمایہ کاری کے لیے زیادہ پُرکشش بن سکتی ہے۔ ایسا رجحان نہ صرف اسٹاک مارکیٹ بلکہ ملک کی مجموعی معیشت میں بہتری، روزگار کے مواقع اور مالیاتی نظام کی مضبوطی کا باعث بھی بن سکتا ہے۔

دوسری جانب کچھ ماہرین نے محتاط رویہ اپنانے کا مشورہ بھی دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ مارکیٹ کی اس تیزی کو وقتی جوش قرار نہیں دیا جا سکتا، تاہم مستقبل کی معاشی حکمت عملی، بجٹ کی حقیقی تفصیلات اور سیاسی استحکام جیسے عوامل اس رفتار کو برقرار رکھنے میں اہم کردار ادا کریں گے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: پاکستان اسٹاک ایکسچینج سرمایہ کاروں اسٹاک مارکیٹ

پڑھیں:

سندھ حکومت سرمایہ کاروں کو ہر ممکن تعاون فراہم کررہی ہے، گورنر سندھ

چین کے شہر شوڑو میونسپل پیپلز گورنمنٹ کے میئر سے گفتگو میں کامرام ٹیسوری نے کہا کہ پہلے سے منظور شدہ منصوبوں میں غیر ملکی سرمایہ کاروں کی شمولیت ضروری ہے تاکہ ترقیاتی منصوبے تیزی سے مکمل ہوں، صنعتی ترقی اور روزگار کے نئے مواقع پیدا کرنے کے لیے سندھ حکومت سرمایہ کاروں کو ہر ممکن تعاون فراہم کر رہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سے چین کے شہر شوڑو میونسپل پیپلز گورنمنٹ کے میئر نے ملاقات کی، جس میں دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے، وفود کے تبادلے اور دستخط شدہ معاہدوں پر عمل درآمد کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ گورنر سندھ نے کہا کہ صوبہ سندھ میں انفرااسٹرکچر، ہائی ویز، پانی اور توانائی کے شعبوں میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ پہلے سے منظور شدہ منصوبوں میں غیر ملکی سرمایہ کاروں کی شمولیت ضروری ہے تاکہ ترقیاتی منصوبے تیزی سے مکمل ہوں۔ کامران خان ٹیسوری نے مزید کہا کہ صنعتی ترقی اور روزگار کے نئے مواقع پیدا کرنے کے لیے سندھ حکومت سرمایہ کاروں کو ہر ممکن تعاون فراہم کر رہی ہے۔ اس موقع پر شوڑو کے میئر نے گورنر سندھ کی دعوت پر جلد پاکستان کا دورہ کرنے کا عندیہ دیا۔ ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے چین اور پاکستان کے درمیان معاشی تعلقات کو مزید فروغ دینے کے لیے مشترکہ اقدامات پر بھی اتفاق کیا۔

متعلقہ مضامین

  • اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان برقرار، انڈیکس میں 200 پوائنٹس سے زائد اضافہ
  • پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان
  • کاروباری ہفتے کے دوسرے دن بھی تیزی کا رجحان
  • سندھ حکومت سرمایہ کاروں کو ہر ممکن تعاون فراہم کررہی ہے، گورنر سندھ
  • پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 950 پوائنٹس کا اضافہ، سرمایہ کار پرامید
  • پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مسلسل دوسرے روز تیزی کا رحجان ، 100 انڈیکس نے 1 لاکھ 56 ہزارپوائنٹس کی نفسیاتی حدکو عبورکرلیا
  • ڈالر کی قیمت میں کمی، اسٹاک مارکیٹ 1,56,000 پوائنٹس کی حد پر بحال
  • گورنر سندھ کی چینی سرمایہ کاروں کو کراچی میں صنعتیں قائم کرنے کی دعوت
  • ڈالر کی قدر میں معمولی کمی، شرح سود برقرار رہنے پر اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی
  • منافع سمیٹنے کے بعد اسٹاک مارکیٹ میں بہتری، انڈیکس میں 950 پوائنٹس اضافہ