Juraat:
2025-09-17@23:24:20 GMT

بجٹ2025-26 مایوس کن اور عوام دشمن ہے، آفاق احمد

اشاعت کی تاریخ: 12th, June 2025 GMT

بجٹ2025-26 مایوس کن اور عوام دشمن ہے، آفاق احمد

بھاری ٹیکسوں کے بوجھ تلے عوام کی زندگی مزید مشکل ترین ہوجائیگی، چیئرمین مہاجر قومی موومنٹ
بجٹ کی منظورِی کے بعد مہنگائی کا ناتھمنے والا سلسلہ شروع ہوجائیگا، تاجروں کے وفد سے ملاقات

مہاجر قومی موومنٹ( پاکستان )کے چیئرمین آفاق احمد نے وفاقی بجٹ2025-26 کو عوام دشمن قرار دیتے ہوئے مسترد کردیا ، انہوں نے اپنی رہائش گاہ پرآئے تاجروں کے ایک وفد سے ملاقات کی جس میں انہوں نے بجٹ 2025-26سے پیدا ہونے والی مشکلات اورمعاشی بدحالی پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے کہا کہ حکومت عوام کو بجٹ میں کسی قسم کا ریلیف دینے میں ناکام رہی ہے کیونکہ یہ IMFکی ڈکٹیشن پر تیار کیا گیا جوعوامی مفادات کے متضاد بجٹ ہے جس میں ٹیکسوں کی بھر مار ہے، ماچس سے لیکر کھانے پینے اور ادویات سمیت تمام اشیائے ضروریہ پر ٹیکس لاگو کردیا گیا، بھاری ٹیکسوں تلے دبے عوام کی زندگی مزید تلخ ہو جائے گی مہنگائی جس نے پہلے ہی عوام کا جینا دوبھر کیا ہے اس بجٹ کی منظورِی کے بعد مہنگائی کا وہ طوفان آئے گاجس سے غریب جن کی تعداد 44سے50فیصد غربت کی لکیر سے نیچے تھی وہ بڑھ کر60فیصد سے بھی زائد ہوجائے گی ، پاکستان معاشی طور پر مستحکم ہونے کی بجائے مزید کمزورتر ہوجائیگا، اس طرح کے بجٹ پیش کرنے سے پیشتر اس کی نظر ثانی کرنی چاہیے ۔انہوں نے کہا اس بجٹ میں عام عوام کے ساتھ ساتھ تاجروں ، صنعتکاروں اور آن لائن کام کرنے والوں کو شدیدمشکلات کا سامنا کرنا پڑیگا ِ،بے جا ٹیکسزاور بجلی کے نرخ میں اضافے سے صنعت کا بھٹہ بیٹھ جائے گا ،ملکی صنعت اورتجارت میں بہتری کیلئے بجٹ میں ایسے مواقع دینا چاہیے تھے کہ مقامی سرمایہ دار اپنا سرمایہ بیرونی ممالک منتقل کرنے کے بجائے ملکی صنعت کی بہتری کیلئے استعمال کرتا،کیونکہ مقامی سرمایہ دارپیسہ نہیں لگائیں گے تو بیروزگاری میں اضافہ ہوگا لہذا اس طرح کے بجٹ پیش کرنے سے پیشتر اس کی نظر ثانی کرنی چاہیے تھی۔

.

ذریعہ: Juraat

پڑھیں:

وزیرآباد میں پہلی بار الیکٹرک بس سروس کا آغاز،گوجرانوالہ میٹروبس منصوبہ جلد شروع ہوگا،مریم نواز

وزیرآباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے وزیرآباد میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج کا دن عوام کے لیے خوشخبری لے کر آیا ہے کیونکہ وزیرآباد کو پہلی بار پبلک ٹرانسپورٹ کی سہولت دی جا رہی ہے۔ انہوں نے جدید الیکٹرک بس سروس کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ یہ روایت توڑی گئی ہے کہ ترقی صرف بڑے شہروں تک محدود رہتی تھی۔

وزیراعلیٰ نے بتایا کہ اس سے قبل میانوالی میں الیکٹرک بس سروس کا آغاز کیا گیا تھا اور آج وزیرآباد میں یہ سہولت فراہم کی جا رہی ہے۔ انہوں نے اعلان کیا کہ گجرانوالہ میٹرو منصوبے کی تعمیر بھی جلد شروع ہوگی جو لاہور میٹرو سے زیادہ جدید اور بہتر ہوگی۔

مریم نواز نے کہا کہ اس بس سروس میں عوام صرف 20 روپے کرایہ ادا کر کے وزیرآباد سے گجرانوالہ تک سفر کر سکیں گے جبکہ خواتین، طلبہ، بزرگ شہری اور معذور افراد کے لیے یہ سہولت بالکل مفت ہوگی۔ بسوں میں ایئر کنڈیشن، فری وائی فائی، موبائل چارجنگ پوائنٹس اور خواتین کے لیے علیحدہ کمپارٹمنٹ کی سہولت بھی فراہم کی گئی ہے۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ پنجاب اس وقت تاریخ کے بدترین سیلاب کا مقابلہ کر رہا ہے لیکن خوش قسمتی سے بروقت اقدامات کے باعث بڑی تباہی سے بچا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ پنجاب حکومت، ریسکیو 1122، سول ڈیفنس، ضلعی انتظامیہ، فوج اور نیوی نے دن رات محنت کر کے عوام کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ بدترین بارشوں اور سیلاب کے باوجود عوام کی جانوں کو بچانے کے لیے پنجاب حکومت نے ایک ٹیم کی طرح کام کیا۔ انہوں نے تمام محکموں اور “ستھرا پنجاب” ٹیم کی کارکردگی کو سراہا۔

مریم نواز نے کہا کہ عوام کو یہ اطمینان ہونا چاہیے کہ حکومت صرف زبانی دعوے نہیں کر رہی بلکہ میدانِ عمل میں ہے اور ہر سطح پر عوام کے ساتھ کھڑی ہے۔

Post Views: 4

متعلقہ مضامین

  • ریکوڈک میں 7 ارب ڈالر سے زائد مالیت کے سونے اور تانبے کے ذخائر موجود ہیں، معدنی ماہرین
  • وزیرآباد میں پہلی بار الیکٹرک بس سروس کا آغاز،گوجرانوالہ میٹروبس منصوبہ جلد شروع ہوگا،مریم نواز
  • مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جبر کی انتہا: تشدد کے بعد کشمیری کی لاش دریائے جہلم سے برآمد
  • سیلاب سے تقریباً 3 ملین لوگ متاثر ہیں، پاکستان کو مقامی وسائل کے ساتھ ساتھ اقوام متحدہ سے مدد کی اپیل کرنی چاہیے، سینیٹر شیری رحمان
  • پولینڈ اور پاکستان میں تیل و گیس کے شعبے میں 100 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری میں اضافہ متوقع
  • سندھ حکومت سرمایہ کاروں کو ہر ممکن تعاون فراہم کررہی ہے، گورنر سندھ
  • 65 ء کی جنگ کا پندرہواں روز‘ سیالکوٹ سیکٹر میں دشمن کا حملہ ناکام، بھارتی فوج کو بھاری نقصان 
  • سبزی منڈی کے تاجروں نے مارکیٹ کمیٹی تحلیل کرنے کا مطالبہ کردیا
  • گورنر سندھ کی چینی سرمایہ کاروں کو کراچی میں صنعتیں قائم کرنے کی دعوت
  • عرب اسلامی سربراہی اجلاس،قطر پر اسرائیلی حملے کا جواب واضح اور فیصلہ کن ہونا چاہیے، مسلم ممالک کی تجویز