جنگ مسلط کی گئی تو امریکی اڈے نشانے پر ہوں گے، ایرانی وزیر دفاع
اشاعت کی تاریخ: 12th, June 2025 GMT
جنگ مسلط کی گئی تو امریکی اڈے نشانے پر ہوں گے، ایرانی وزیر دفاع WhatsAppFacebookTwitter 0 12 June, 2025 سب نیوز
تہران(آئی پی ایس) ایران کے وزیر دفاع بریگیڈیئر جنرل عزیز نصیر زادہ نے امریکا کو سخت الفاظ میں تنبیہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر امریکا یا اسرائیل نے ایران پر جنگ مسلط کرنے کی کوشش کی تو ایران بھرپور طاقت سے ردعمل دے گا، اور دشمن کے تمام مفاداتفوجی اڈے اور تنصیبات نشانے پر ہوں گے۔
ایرانی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق جنرل عزیز نصیر زادہ نے امریکی وزیر دفاع کی حالیہ بیانات پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ایک جانب امریکی حکام مذاکرات کی بات کرتے ہیں، جبکہ دوسری جانب دھمکیاں دے کر خطے میں کشیدگی کو ہوا دے رہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ امریکی حکام کو، بالخصوص نئے وزیر دفاع کو چاہیے کہ وہ اسلامی انقلاب کے بعد کی 40 سالہ ایرانی مزاحمتی تاریخ کا بغور مطالعہ کریں۔
بریگیڈیئر جنرل نصیر زادہ نے واضح کیا کہ ایران کبھی جنگ کا آغاز نہیں کرے گا، تاہم اگر جنگ مسلط کی گئی تو ایران اس کا منہ توڑ جواب دے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایران نے حال ہی میں ایک نئے بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے، جو 1,200 کلومیٹر سے زائد فاصلے پر مخصوص ہدف کو ایک میٹر کی درستگی سے نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے، اور یہ ہدف تلاش کرنے کے لیے کسی بیرونی GPS نیویگیشن پر انحصار نہیں کرتا۔
ادھر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ جوہری معاہدے کے امکانات کم ہوتے جا رہے ہیں۔ چھٹے دور کے مذاکرات اتوار کو مسقط میں متوقع ہیں، جب کہ امریکا نے بحرین و عراق سے غیر سفارتی عملے کو واپس بلانے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرملزم ظاہر جعفر نور مقدم کا بے رحم قاتل ہے ،کسی ہمدردی کا مستحق نہیں،سپریم کورٹ کا تحریری فیصلہ جاری اسرائیلی پارلیمنٹ تحلیل کرنے کا بل مسترد، نیتن یاہو کیخلاف اپوزیشن کو ناکامی وزیراعظم نے چیئرمین سینیٹ، اسپیکر قومی اسمبلی و دیگر کی تنخواہوں میں اضافے کا نوٹس لے لیا ترکیے 48 جدید ترین کان لڑاکا طیارے انڈونیشیا کو فروخت کریگا: ترک صدرکا اعلان اسرائیلی پارلیمنٹ کی تحلیل کے لیے ابتدائی ووٹنگ آج ہوگی ٹرمپ نے چین امریکا تجارتی معاہدہ ہونے کا اعلان کردیا امن کے لیے امریکا کو انڈیا کو کان سے پکڑ کر مذاکرات کی میز پر لائے، بلاول بھٹوCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
پڑھیں:
ایرانی مواصلاتی سیٹلائٹ ’’ناہید 2‘‘ کامیابی سے لانچ کردیا گیا
ایران کے خلائی پروگرام کو ایک اور سنگ میل عبور کرتے ہوئے روس نے ایک ایرانی ساختہ مواصلاتی سیٹلائٹ کامیابی سے خلا میں روانہ کر دیا ہے۔
یہ مشن روس کے ووسٹوچنی کاسمودروم سے سويوز راکٹ کے ذریعے مکمل کیا گیا، جس میں ’’ناہید-2‘‘ نامی سیٹلائٹ کو مدار میں بھیجا گیا۔
سرکاری ایرانی میڈیا کے مطابق یہ سیٹلائٹ مکمل طور پر ایرانی انجینئرز کی محنت کا نتیجہ ہے اور اس کا وزن تقریباً 110 کلوگرام ہے۔
یہ کامیابی ایران کی خلائی ٹیکنالوجی میں تیزی سے بڑھتی ہوئی مہارت کا مظہر ہے، تاہم مغربی ممالک خاص طور پر امریکا اور یورپ میں اس پیش رفت کو تشویش کی نگاہ سے دیکھا جا رہا ہے۔ مغربی حکومتوں کو اندیشہ ہے کہ ایران کا خلائی پروگرام درحقیقت اس کی بیلسٹک میزائل ٹیکنالوجی کو بہتر بنانے کی ایک کوشش بھی ہو سکتی ہے، جو خطے میں عسکری توازن کے لیے خطرہ بن سکتی ہے۔
دلچسپ امر یہ ہے کہ یہ سیٹلائٹ لانچ ایسے وقت میں عمل میں آیا ہے جب ایران اور یورپی ممالک کے درمیان جوہری معاہدے کے حوالے سے مذاکرات ایک بار پھر استنبول میں شروع ہو چکے ہیں۔ تجزیہ کار اس تناظر میں ایران کی خلائی سرگرمیوں کو سفارتی دباؤ کے ایک ممکنہ حربے کے طور پر بھی دیکھ رہے ہیں۔
یاد رہے کہ گزشتہ دسمبر میں بھی ایران نے دعویٰ کیا تھا کہ اس نے ملکی سطح پر تیار کردہ سیٹلائٹ کیریئر کے ذریعے اپنی تاریخ کا سب سے بھاری پے لوڈ کامیابی سے خلا میں بھیجا ہے۔