چین کی برازیل سمیت 5 ممالک کے لیے ویزا فری پالیسی کا آزمائشی اطلاق یکم جون 2025 سے ہو گا،چینی وزارت خارجہ
اشاعت کی تاریخ: 15th, May 2025 GMT
چین کی برازیل سمیت 5 ممالک کے لیے ویزا فری پالیسی کا آزمائشی اطلاق یکم جون 2025 سے ہو گا،چینی وزارت خارجہ WhatsAppFacebookTwitter 0 15 May, 2025 سب نیوز
بیجنگ :چینی وزارت خارجہ کے ترجمان لین جیئن نے رسمی پریس کانفرنس میں اعلان کیا کہ یکم جون 2025 سے لے کر 31مئی 2026 تک ، چین برازیل، ارجنٹینا، چلی، پیرو اور یوراگوئے سمیت پانچ ممالک کے عام پاسپورٹ رکھنے والوں کے لیے ویزا فری پالیسی کا آزمائشی اطلاق کرے گا۔
مذکورہ پانچ ممالک کے عام پاسپورٹ رکھنے والے وہ افراد جو چین میں کاروبار کرنے ، سیر کرنے ، رشتہ داروں سے ملنے اور افرادی تبادلے کے تحت آئیں گے، وہ ویزا فری پالیسی کے تحت چین کی سرزمین پر 30 روز تک قیام کر سکیں گے ۔ ترجمان نے مزید کہا کہ چین اعلیٰ معیاری کھلے پن پر قائم رہے گا اور غیرممالک کے ساتھ افرادی تبادلے میں آسانی کے لیے مزید اقدامات اختیار کرے گا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرچینی وزارت تجارت کی جانب سے برآمدی کنٹرول لسٹ کے بارے میں صحافیوں سے بات چیت چینی وزارت تجارت کی جانب سے برآمدی کنٹرول لسٹ کے بارے میں صحافیوں سے بات چیت چین کی جانب سے17 امریکی اداروں کو نا قابل اعتماد اداروں کی فہرست میں شامل کرنے کا اقدام معطل چین میں رواں سال ریزرو ریکوائرمنٹ ریشو میں پہلی کمی کا نفاذ کیا گیا چین غیر ملکی سرمایہ کاروں کے لیے ایک مثالی سرمایہ کاری کی منزل رہے گا، چینی صدر آئندہ بجٹ میں پراپرٹی منافع پر ٹیکس کی شرح میں نمایاں اضافہ متوقع سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال، اسٹاک مارکیٹ میں 600 پوائنٹس کا اضافہCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: چینی وزارت ممالک کے ویزا فری چین کی کے لیے
پڑھیں:
پاکستان 2027 میں ایس سی او سربراہانِ مملکت اجلاس کی میزبانی کرے گا، رکن ممالک کو دعوت
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے اعلان کیا کہ پاکستان رواں برس ستمبر میں شنگھائی تعاون تنظیم کی کونسل آف ہیڈز آف اسٹیٹ کی چیئرمین شپ سنبھالنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہے۔
انہوں نے تمام رکن ممالک کو 2027 میں پاکستان میں منعقد ہونے والے ایس سی او سربراہانِ مملکت اجلاس میں شرکت کی دعوت بھی دی۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان نے شنگھائی تعاون تنظیم کے ریجنل اینٹی ٹیررسٹ اسٹرکچر کی چیئرمین شپ سنبھال لی
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کرغزستان کے خوبصورت شہر چولپون آتا میں شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس میں شرکت کی۔
جہاں انہوں نے تنظیم کی 25ویں سالگرہ پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے علاقائی امن، سلامتی، خوشحالی اور پائیدار ترقی کے فروغ میں ایس سی او کے کردار کو سراہا۔
Deputy Prime Minister and Foreign Minister Senator Mohammad Ishaq Dar represents Pakistan at the Shanghai Cooperation Organization (SCO) Council of Foreign Ministers Meeting held in Cholpon-Ata, Kyrgyzstan.#SCO #IshaqDar #PakistanDiplomacy #Pakistan #PakistanTV pic.twitter.com/KTFIYTe5TK
— Pakistan TV (@PakTVGlobal) July 24, 2026
اسحاق ڈار نے کرغز قیادت اور وزیر خارجہ ژین بیک کولوبایف کا اجلاس کی شاندار میزبانی اور بہترین انتظامات پر شکریہ ادا کیا۔
اپنے خطاب میں نائب وزیراعظم نے ’شنگھائی اسپرٹ‘ سے پاکستان کی غیرمتزلزل وابستگی کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ایس سی او کے رکن ممالک کے درمیان تعاون، علاقائی روابط اور مشترکہ ترقی کے فروغ کے لیے بھرپور کردار ادا کرتا رہے گا۔
مزید پڑھیں: مسئلہ کشمیر کا منصفانہ حل جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کی بنیاد ہے، اسحاق ڈار کا آسیان فورم سے خطاب
انہوں نے علاقائی امن کے قیام کے لیے پاکستان کی سفارتی کوششوں کو اجاگر کرتے ہوئے اسلام آباد مذاکرات اور بعد ازاں ہونے والے اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کا حوالہ دیا، جسے انہوں نے پاکستان کے مذاکرات اور سفارتکاری پر مبنی پالیسی کا عملی اظہار قرار دیا۔
اسحاق ڈار نے کہا کہ انہیں اپنے ہم منصب وزرائے خارجہ کی جانب سے پاکستان کی مخلصانہ امن کوششوں کو سراہنے پر خوشی ہوئی، جو خطے اور اس سے باہر امن و استحکام کے فروغ کے لیے پاکستان کے کردار کا اعتراف ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اسحاق ڈار امن و استحکام سفارتکاری شنگھائی اسپرٹ شنگھائی تعاون تنظیم علاقائی روابط کرغزستان کونسل آف ہیڈز آف اسٹیٹ مذاکرات وزرائے خارجہ کونسل وزیر خارجہ