اجتماع عام خواتین کی بیداری و اجتماعی عزم کا اظہار ہوگا‘ رخشندہ منیب
اشاعت کی تاریخ: 30th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی( اسٹاف رپورٹر)حلقہ خواتین جماعت اسلامی سندھ کی ناظمہ صوبہ رخشندہ منیب نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی کا اجتماعِ عام ایمان کی تجدید، عمل کی تنظیم اور کردار کی تعمیر کا مظہر ہے۔یہ اجتماع جماعت کے پیغام بدل دو نظام کی عملی تعبیر بنے گا۔یہ محض ایک پروگرام نہیں بلکہ سندھ کی خواتین کی بیداری اور اجتماعی عزم کا اظہار ہے۔یہ بات انہوں نے صوبائی دفتر میں میڈیا، ٹرانسپورٹ اور طعام سمیت مختلف کمیٹیوں کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے کہی۔ناظمہ صوبہ نے کہا کہ اجتماع عام کی کامیابی کے لیے تمام کمیٹیوں کا کردار نہایت اہم ہے۔ میڈیا کمیٹی کو ہدایت کی کہ جدید ذرائع ابلاغ کے ذریعے پیغامِ حق کو وقار، سادگی اور صداقت کے ساتھ عوام تک پہنچایا جائے اور سندھ کی زبان و ثقافت کے رنگ میں دعوتی پیغام عام کیا جائے۔انہوں نے ٹرانسپورٹ کمیٹی سے کہا کہ اضلاع سے آنے والے قافلوں کی روانگی، استقبالیہ اور واپسی کا منظم نظام تیار کیا جائے تاکہ شرکا کو سہولت میسر آئے جبکہ طعام کمیٹی کو ہدایت دی کہ اجتماع میں آنے والی خواتین کے لیے صاف اور سادہ خوراک کے بہتر انتظامات کیے جائیں۔رخشندہ منیب نے استقبالیہ، نظم و ضبط، سیکورٹی اور فراہمی آب سمیت دیگر کمیٹیوں کے کاموں پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اجتماعِ عام 2025ء سندھ کی سرزمین پر ایمان و عزمِ نو کا عنوان بنے گا۔
ناظمہ حلقہ خواتین جماعت اسلامی سندھ رخشندہ منیب اجتماع عام کی تیاریوں کے سلسلے میں اجلاس سے خطاب کررہی ہیں
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: سندھ کی
پڑھیں:
رائے ونڈ عالمی تبلیغی اجتماع 6نومبر کو ہوگا،تیاریاں آخری مراحل میں
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
رائے ونڈ:۔ رائے ونڈ عالمی تبلیغی اجتماع جمعرات 6نومبر کو ہوگا، تیاریاں آخری مراحل میں داخل ہو گئیں، حکومت کا شرکاءاجتماع کو تمام سہولیات فراہم کرنے کا اعلان، شرکاءاجتماع کے لیے الیکٹرک بسیں بھی چلائی جائیں گی، اجتماع میں دنیا بھر سے لاکھوں افراد شرکت کریں گے، امسال اجتماع دو حصوں میں ہوگا ۔
تفصیلات کے مطابق تبلیغی جماعت کا سالانہ عالمی اجتماع کا پہلا مرحلہ 6 نومبر بروز جمعرات کو بعداز نمازِ عصر رائے ونڈ سندر روڈ پر وسیع و عریض میدان میں شروع ہوگا، اور9 نومبر بروز اتوار دعا پر اختتام پذیرہوگا،
پہلے مرحلے میں دیر، باجوڑ، بونیر، چترال، سرگودھا، خوشاب، بھکر، میانوالی صوبہ سندھ کے تمام اضلاع (علاوہ کراچی) راولپنڈی، اسلام آباد، چکوال، جہلم، اٹک، کشمیر کے تمام اضلاع ، لیہ، مظفر گڑھ، بھکر، کرک کے اضلاع کے کارکنان شرکت کریں گے۔
جبکہ دوسرا مرحلہ 13 نومبر بروز جمعرات کو شروع ہوگا اور 16 نومبر بروز اتواردعا پر اختتام پذیر ہوگا، دسرے مرحلے میں گوجرانوالہ، گجرات، سیالکوٹ، نارووال، منڈی بہاالدین، شیخوپورہ، حافظ آباد گلگت بلتستان کے مکمل اضلاع، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، کوہستان، بٹگرام، بہاولپور، بہاولنگر، رحیم یار خان، لودھراں، کوہاٹ، بنوں، اورکزئی، کرم ،مردان، صوابی، مالاکنڈ جنوبی کے اضلاع کے افراد اجتماع میں شرکت کریں گے، اجتماع گاہ کی تیاری کا عمل اگلے ماہ شروع ہو جائے گا۔
امسال اجتماع میں 10لاکھ افراد کے قیام وطعام کے انتظامات ہوں گے دنیا بھر سے لاکھوں افراد دس روزہ اجتماع میں شرکت کریں گے، پاکستان ریلوے اس موقع پر خصوصی ٹرینیں چلائے گا، اجتماع میں تمام نان اسٹاپ ٹرینیں رائے ونڈ جنکشن پر رکیں گی۔
وزیر اعلیٰ پنجاب نے شرکاء اجتماع کےلئے تمام ضروری سہولیات کی فراہمی کا اعلان کیا ہے، ضلعی انتظامیہ سمیت دیگر اداروں کی جانب سے پنڈال میں خصوصی کیمپ لگائے جائیں گے، واپڈا کی جانب سے اجتماع گاہ کو بلا تعطل بجلی کی فراہمی کے لیے تین فیڈرز اور خصوصی جنریٹر کا بھی اہتمام ہوگا، شرکاءاجتماع کو پنڈال میں داخل ہونے سے پہلے واک تھرو گیٹ سے گزارا جائے گا، مشتبہ افراد کی نگرانی کےلئے پنڈال سمیت اہم مقامات پر کلوز سرکٹ کیمرے نصب کئے جائیں گے ۔