امریکا و دیگر ممالک غزہ جنگ بندی معاہدے کی پاسداری کیلئے اسرائیل پر دباؤ ڈالیں، ترک صدر
اشاعت کی تاریخ: 24th, October 2025 GMT
استنبول (ویب ڈیسک )ترکیہ اپنے تحت غزہ جنگ بندی معاہدے کو برقرار رکھنے کے لیے پوری کوشش کررہا ہے۔ترک صدر طیب اردوان نے امریکا سمیت دیگر ممالک پر زور دیا ہےکہ وہ غزہ جنگ بندی معاہدے کی پاسداری کے لیے اسرائیل پر دباؤ ڈالیں۔
ایک بیان میں ترک صدر طیب اردوان نے کہا کہ ترکیہ اپنے تحت غزہ جنگ بندی معاہدے کو برقرار رکھنے کے لیے پوری کوشش کررہا ہے اور ہم غزہ ٹاسک فورس کی ہر طرح سے مدد کے لیے تیار ہیں۔انہوں نے کہا کہ حماس معاہدے کی پاسداری کر رہی ہے، اسرائیل جنگ بندی کی خلاف ورزی کررہا ہے، اسے روکنے اور معاہدے کی پاسداری کے لیے امریکا سمیت دیگر کو اسرائیل پر دباؤ ڈالنا چاہیے۔
.
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
اسرائیل کی اردن سے مغربی کنارے کیلئے سامان کی ترسیل کی اجازت
غزہ (ویب ڈیسک) اسرائیل نے اردن سے مغربی کنارے کے لیے سامان کی ترسیل کی اجازت دے دی۔عرب میڈیا کے مطابق اردن سے سامان کی ترسیل کا آغاز 10 دسمبر سے ہو گا۔
عرب میڈیا نے بتایا ہے کہ سامان کی ترسیل اردن اسرائیل کو ملانے والی ایلنبی راہداری کے ذریعے ہو گی۔غزہ کی وزارت صحت کے مطابق جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی کارروائیاں جاری ہیں۔
گزشتہ 24 گھنٹوں میں اسرائیلی فائرنگ سے 1 فلسطینی شہید اور 6 زخمی ہو گئے۔ غزہ میں11 اکتوبر سے جنگ بندی کے بعد 377 فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔جنگ بندی کے بعد اسرائیلی حملوں میں 987 فلسطینی زخمی ہوئے۔
امدادی ٹیموں نے 626 شہداء کی لاشیں اٹھائیں، 7 اکتوبر 2023ء سے اب تک 70 ہزار 366 فلسطینی شہید ہوئے اور زخمیوں کی تعداد 1 لاکھ 71 ہزار 64 ہو گئی ہے۔