سنیل شیٹی نے داماد کے ایل راہُل کے ساتھ مل کر کروڑوں کی زمین خرید لی
اشاعت کی تاریخ: 17th, April 2025 GMT
بالی ووڈ کے مشہور اداکار سنیل شیٹی اور ان کے داماد، بھارتی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی کے ایل راہُل نے تھانے ویسٹ میں 7 ایکڑ اراضی خرید لی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق سنیل شیٹی اور ان کے داماد نے مہاراشٹرا کے علاقے تھانے ویسٹ کی رئیل اسٹیٹ مارکیٹ میں ایک اہم سرمایہ کاری کی ہے۔ دونوں نے مل کر تھانے کے اووالے علاقے میں واقع سات ایکڑ زمین کا ایک پلاٹ خریدا ہے، جس کی مالیت تقریباً 9.
A post common by Tellychakkar Official ® (@tellychakkar)
اداکار کی جانب سے یہ سرمایہ کاری موجودہ رئیل اسٹیٹ رجحانات کے پیشِ نظر ایک بڑی پیش رفت سمجھی جا رہی ہے، خاص طور پر اس لیے کہ تھانے اور اس کے مضافاتی علاقے حالیہ برسوں میں تیزی سے ترقی کر رہے ہیں۔
بھارتی ماہرین کے مطابق اووالے علاقہ مستقبل قریب میں رہائشی اور تجارتی ترقی کے لیے ایک مرکزی مقام بن سکتا ہے۔
یاد رہے کہ سنیل شیٹی ماضی میں بھی رئیل اسٹیٹ میں دلچسپی کا اظہار کر چکے ہیں، جبکہ یہ کے ایل راہُل نے اس شعبے میں اپنے سسر کے ساتھ مل کر پہلا قدم رکھا ہے۔ دونوں کی جانب سے اس مشترکہ سرمایہ کاری کو مستقبل کی منصوبہ بندی کا حصہ قرار دیا جا رہا ہے۔
TagsShowbiz News Urdu
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: سنیل شیٹی
پڑھیں:
سفیر پاکستان رضوان سعید شیخ کا پاک امریکا معاشی تعلقات مضبوط بنانے پر زور
ورجینیا ( نیوزڈیسک) سفیر پاکستان رضوان سعید شیخ نے پاک امریکا معاشی تعلقات مضبوط بنانے پر زور دیا ہے۔
ورجینیا میں پاک امریکا بزنس کانفرنس اینڈ ایکسپو کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سفیر پاکستان رضوان شعید شیخ کا کہنا تھا کہ امریکی مارکیٹ کے مطابق کاروباری حکمت عملی اپنانے کی ضرورت ہے، مضبوط تجارتی روابط پاک امریکا تعلقات کی پائیدار بنیاد ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سفارت کاری مواقع پیدا کرتی ہے، مواقع سے فائدہ اٹھانا کاروباری برادری کا کام ہے۔
تقریب میں پاکستانی کمیونٹی، سرمایہ کاروں اور کاروباری رہنماؤں نے شرکت کی، بزنس ایکسپو میں دوطرفہ سرمایہ کاری، تجارت اور تعاون کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا گیا۔