پاک بھارت کشیدگی پر سیاسی جماعتوں کو ڈی جی آئی ایس پی آر و وزیرِ اطلاعات کی بریفنگ شروع
اشاعت کی تاریخ: 4th, May 2025 GMT
—فائل فوٹوز
پاک بھارت کشیدگی کے معاملے پر وفاقی وزیرِ اطلاعات عطاء اللّٰہ تارڑ اور ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) انٹر سروسز پبلک ریلیشن (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں کو بریفنگ دے رہے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں کو پہلگام واقعہ کے بعد تازہ صورتحال سے آگاہ کیا جا رہا ہے۔
مختلف جماعتوں کے رہنما سرکاری ٹی وی کے ہیڈ کوارٹرز پہنچے ہیں، جن میں
مسلم لیگ ن کے رہنما خرم دستگیر، عابد شیر علی، مشیر داخلہ پرویزخٹک شامل ہیں۔
متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیوایم) کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار بھی بریفنگ میں شرکت کیلئے موجود ہیں، بریفنگ موجودہ قومی سلامتی کی صورتِ حال اور اس کے مضمرات کے حوالے سے دی جارہی ہے۔
شرکاء کو افواجِ پاکستان کی دفاعی تیاریوں، سفارتی اقدامات اور ریاستی مؤقف سے آگاہ کیا جارہا ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان تحریکِ انصاف پہلے ہی بریفنگ میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ کر چکی ہے۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
معرکۂ حق کی کامیابی کے بعد بھارت بوکھلاہٹ کا شکار ہے: اے پی سی
—’جیو نیوز‘ گریبآزاد جموں و کشمیر ہاؤس میں آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی) کا انعقاد کیا گیا، جس کا اعلامیہ بھی جاری کردیا گیا۔
اے پی سی کے جاری کیے گئے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ معرکۂ حق کی کامیابی کے بعد بھارت بوکھلاہٹ کا شکار ہے۔
اعلامیے کے مطابق معرکۂ حق کی کامیابی سے تحریکِ آزادیٔ کشمیر کے حوصلے بلند ہوئے۔ معرکۂ حق میں فتح سے مسئلہ کشمیر عالمی منظر نامے پر بھرپور طریقے سے اجاگر ہوا ہے۔
اے پی سی کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ سیاسی قیادت مقبوضہ کشمیر میں جاری تحریکِ آزادی کی حمایت کرتی ہے۔
اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ آزاد کشمیر کے حالات خراب کرنے کی کسی بھی سازش کا ڈٹ کر مقابلہ کیا جائے گا، تمام سیاسی جماعتیں مفادِ عامہ اور مسائل کے حل کے لیے کاوشیں جاری رکھیں گی۔
اے پی سی کے اعلامیے کے مطابق کسی بھی فورم یا پریشر گروپ کو مفادِ عامہ کے فیصلے کا اختیار نہیں دیا جائے گا، 21 ستمبر سے مسلح افواج سے اظہارِ یکجہتی کے لیے عوامی رابطہ مہم شروع ہو گی۔