CPNEانتخابات , روزنامہ دنیا کے کاظم خان صدر،ڈیلی پاک کے غلام نبی چانڈیوسیکریٹری جنرل منتخب
اشاعت کی تاریخ: 4th, May 2025 GMT
کراچی/ اسلام آباد:
کونسل آف پاکستان نیوز پیپر ایڈیٹرز(سی پی این ای)کے سالانہ انتخابات برائے سال2025-26میں روزنامہ دنیا کے کاظم خان صدر اور ڈیلی پاک کے غلام نبی چانڈیو بلامقابلہ سیکریٹری جنرل منتخب ہوئے۔
جبکہ اسی طرح سینئر نائب صدر کیلیے روزنامہ ایکسپریس کے ایاز خان، ڈپٹی سیکریٹری جنرل کے عہدے پر روزنامہ غریب فیصل آباد کے تنویر شوکت، فنانس سیکریٹری حامد حسین عابدی، انفارمیشن سیکریٹری ضیا تنولی، نائب صدور میں قاضی اسد عابد، عدنان ظفر، یحییٰ خان سدوزئی، میاں حسن احمد، منیر احمد بلوچ، جوائنٹ سیکریٹریز میں طاہر فاروق، منزہ سہام، رافع نیازی، عارف بلوچ، وقاص طارق فاروق کا انتخاب کیا گیا۔
اسٹینڈنگ کمیٹی کے بلا مقابلہ منتخب ہونے والے دیگر اراکین میں ڈاکٹر جبار خٹک، اکرام سہگل، اکمل چوہان ، بابر نظامی، مقصود یوسفی، شیر محمد کھاوڑ، سردار محمد سراج ، مدثر اقبال، محمد اویس رازی، شہزاد امین، عرفان اطہر، شکیل احمد ترابی، تزئین اختر، انور ساجدی، ممتاز احمد صادق، فقیر منٹھار منگریو، عبدالرحمن منگریو، ڈاکٹر زبیر محمود، مسعود خان، فضل حق، ذوالفقار احمد راحت، علی احمد ڈھلوں، عامر محمود، سید انتظار حسین زنجانی، اسلم میاں،علی حمزہ افغان ، ایاز میمن ، مدثر عالم اور محمود عالم خالد بھی شامل ہیں ۔نومنتخب صدر کاظم خان نے اسٹینڈنگ کمیٹی کے اجلاس میں پاکستان کی صحافتی سرحدوں کی سچ اور تصدیق شدہ خبروںکے ذریعے حفاظت کا عزم ظاہر کیا اور مزید کہا کہ سی پی این ای پیکا ایکٹ کے ناجائز استعمال کے خلاف بھی اپنی مزاحمت جاری رکھے گی ۔
انھوں نے کہا کہ حکمرانوں کو توہین اور تنقید کے درمیان فرق سمجھنا ہوگا اوراشتہارات کی منصفانہ تقسیم پر عمل کرنا ہوگا۔ سالانہ اجلاس عام کے موقع پر ایوان نے بھارت کی طرف سے پہلگام کے ایک جعلی واقعے کو بنیاد بنا کر سندھ طاس معاہدہ یکطرفہ طور پر بند کرنے کے اقدام کی مذمت کی اور اسے بین الاقوامی قوانین کی کھلم کھلا خلاف ورزی قرار دیا گیا اور ایک قرارداد میں بھارت کی طرف سے جنگی ہسٹیریا پیدا کر کے خطے کے دو ارب سے زائد عوام کے جان و مال کے لئے خطرات پیدا کرنے کی بھی مذمت کی اور پاک بھارت تنا ؤ کو پوری دنیا کے لئے خطرہ قرار دیا گیا۔اجلاس میں بتایا گیا کہ حکومت نے اس موقع پر پاکستان کے پرنٹ، الیکٹرانک اور ڈیجیٹل میڈیا کے کردار کو ذمے دارانہ قرار دیتے ہوئے اعتراف کیا ہے کہ میڈیا نے قومی بیانیہ موثر انداز میں پیش کر کے بھارتی پروپیگنڈے کو ناکام بنادیا۔
اس سلسلے میں ایک قرارداد میں حکومت مطالبہ کیا کہ اس اعتراف کے بعد آزادی اظہار کے منافی تمام قوانین کو منسوخ کیا جائے اور میڈیا کی آزادی کو یقینی بنایا جائے۔ اجلاس عام میں3 مئی کو عالمی یوم آزادی صحافت کی مناسبت سے سی پی این ای کی میڈیا فریڈم رپورٹ کا اجرا بھی کیا گیا۔
صدر،وزیراعظم کی جانب سےCPNEکی نومنتخب قیادت کو مبارکباد
نومنتخب قیادت اعلیٰ صحافتی اقدار کیلیے کام کرے،آصف زرداری،آزادی صحافت کے دن پر انتخاب خوش آئند،شہباز شریف مراد علی شاہ،مریم نواز، گورنر پنجاب، ندیم افضل چن،عظمیٰ بخاری، حافظ نعیم کی بھیCPNE کی نومنتخب قیادت کو مبارکباد
صدر آصف علی زرداری نے کونسل آف پاکستان نیوز پیپرایڈیٹرز (سی پی این ای ) کے انتخابات میں کامیابی پر نو منتخب عہدیداران کو مبارکباد دی اور کہا کہ امید کرتا ہوں کہ نو منتخب عہدیدار ملک میں شعبہ صحافت کی ترقی کیلیے کاوشیں جاری رکھیں گے۔ صدر نے زور دیا کہ فیک نیوز اور غلط معلومات کے روک تھام کیلیے میڈیا اپنا کردار ادا کرے۔
ایوانِ صدرکے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت نے صدر کاظم خان اور سیکریٹری جنرل غلام نبی چانڈیو ، سینئر نائب صدر ایاز خان ، ڈپٹی سیکریٹری جنرل تنویر شوکت اور دیگر عہدیداران کو مبارکباد پیش کی۔ صدر مملکت نے کہا کہ امید ہے کہ نو منتخب عہدیداران ملک میں اعلی صحافتی اقدار کے فروغ کیلیے اپنا کردار ادا کریں گے ، امید کرتا ہوں کہ نو منتخب عہدیداران ملک میں شعبہ صحافت کی ترقی کے لیے کاوشیں جاری رکھیں گے۔ وزیرِ اعظم شہباز شریف نے سی پی این ای کے انتخابات میں کامیابی پر نو منتخب عہدیداران کو مبارکباد دی ہے۔ وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیرِ اعظم نے کاظم خان کو صدر ، غلام نبی چانڈیو کو سیکریٹری جنرل ، ایاز خان کو سینئر نائب صدر اور تنویر شوکت کو ڈپٹی سیکریٹری جنرل منتخب ہونے پر مبارکباد دی اور کہا کہ امید ہے کونسل کے نو منتخب عہدیداران پاکستان میں صحافتی قدروں کی حفاظت اور اعلی صحافتی معیار کی بالادستی کیلیے اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔
خوش آئند امر ہے کہ آزادی صحافت کے دن سی پی این ای کی نئی قیادت منتخب ہوئی۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کونسل آف پاکستان نیوز پیپر ایڈیٹرز (سی پی این ای) کے نومنتخب نمائندوں کو سالانہ انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد دی۔مراد علی شاہ نے کہا کہ سی پی این ای نے اپنے آغاز سے ہی آزادی صحافت کے مقصد کو برقرار رکھا ہے۔ انھوں نے کہا کہ 3 مئی کو عالمی یوم آزادی صحافت منایا جاتا ہے ۔ انھوں نے کہاکہ آزادانہ اور منصفانہ انتخابات جمہوریت کی خوبصورتی اور بہتری کی طرف سفرہے، انھوں نے پریس کی آزادی کے دفاع میں CPNE کے کردار کی تعریف کی ۔ وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی کونسل آف پاکستان نیوزپیپر ایڈیٹرز کے نو منتخب صدر کاظم خان ، سینئر نائب صدر ایاز خان ، سیکریٹری جنرل غلام نبی چانڈیو ، ڈپٹی سیکریٹری جنرل تنویر شوکت اور دیگر عہدیداروں کو مبارکباد دی ، وزیراعلی مریم نواز شریف نے سی پی این ای کے نو منتخب عہدیداروں کیلیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کونسل آف پاکستان نیوز پیپر ایڈیٹرز کے نو منتخب عہدیداروں کو مبارکباددی ہے۔
وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کونسل آف پاکستان نیوزپیپر ایڈیٹرز (سی پی این ای) کے نومنتخب صدر، سیکریٹری سمیت تمام نو منتخب عہدیداران کو دلی مبارکباد پیش کی ہے۔اپنے تہنیتی پیغام میں عظمیٰ بخاری نے کہا کہ سی پی این ای نے پرنٹ میڈیا کے حقوق کے تحفظ اور اظہار رائے کی آزادی کے لیے ہمیشہ مثالی جدوجہد کی ہے۔ اْن کا کہنا تھا کہ اخباری صنعت میں سی پی این ای کا کردار نہایت اہم، کلیدی اور موثر رہا ہے،اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نیبھی سی پی این ای کے نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد پیش کی۔
پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات ندیم افضل چن نے سی پی این ای کے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی آزادی اظہار اور صحافتی آزادی کے دفاع میں ہمیشہ صحافتی برادری کے شانہ بشانہ کھڑی رہی ہے،امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کونسل آف پاکستان نیوزپیپر ایڈیٹرز(CPNE) کے انتخابات میں کامیاب ہونے والے نومنتخب عہدیداران کو دلی مبارکباد پیش کی ہے،حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ صحافت ریاست کا اہم ستون ہے اور حق و سچ پر مبنی صحافت کے فروغ میں سی پی این ای کا کردار کلیدی ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: نے کونسل ا ف پاکستان نیوز عہدیداران کو مبارکباد منتخب عہدیداران کو ڈپٹی سیکریٹری جنرل مبارکباد پیش کی غلام نبی چانڈیو سی پی این ای کے انتخابات میں ا زادی صحافت کے نو منتخب کے نومنتخب نے کہا کہ صحافت کے ایاز خان انھوں نے کاظم خان
پڑھیں:
پاکستان سے بھارت جانے والی خاتون سیما حیدر کے پاکستانی شوہر نے حکومت سے اپیل کر دی
نئی دہلی (ویب ڈیسک) پہلگام واقعے کے بعد پاکستان اور بھارت کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے دوران بھارت میں موجود پاکستانی خاتون سیما حیدر کے شوہر غلام حیدر کا ایک اور جذباتی ویڈیو بیان سامنے آ گیا ہے۔
بیان میں انہوں نے حکومت پاکستان، وزیر اعظم اور آرمی چیف سے اپنے بچوں کی حفاظت اور فوری واپسی کے لیے اپیل کی ہے۔غلام حیدر نے بتایا کہ انہوں نے بھارت میں پاکستانی ہائی کمیشن سے رابطہ کیا ہے لیکن افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ وہاں موجود عملے کو ان کے بچوں کی واپسی سے متعلق کوئی معلومات نہیں ہیں۔
غلام حیدر نے کہا میرے چار بچے غیر قانونی طور پر بھارت میں موجود ہیں۔ ان کی زندگی، تحفظ اور مستقبل خطرے میں ہے۔ میں ایک باپ ہوں میری مدد کریں۔
انہوں نے پاکستان کے عوام سے بھی اپیل کی کہ وہ ان کے حق میں آواز بلند کریں اور انسانی ہمدردی کی بنیاد پر ان کے بچوں کی بازیابی کے لیے بھارتی حکومت پر دباؤ ڈالیں۔
مزیدپڑھیں:پاس ورڈ کا عالمی دن: کیسپرسکی نے آرٹیفیشل انٹیلیجنس کے ذریعے بنائے گئے پاسورڈ ز کے حوالے سے خبردار کر دیا